... loading ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مخالفت پر ملک میں شراب پر مکمل پابندی کا بل مسترد ہوگیا، اجلاس میں غیر مسلم اراکین نے واضح کیا ہے کہ شراب کسی مذہب میں جائز نہیں ہے، ملک میں اس کے کاروبار کو کسی مذہب سے نہ جوڑا جائے۔ اجلاس کی کارروائی کے دوران اقلیتی رکن کھیل داس کے شراب پر مکمل پابندی کے آئینی ترمیم بل کا جائزہ لیا گیا۔ محرک نے کہاکہ ہندو مذہب سمیت کسی مذہب میں شراب پینے کی اجازت نہیں ہے، ہمیں شراب پینے پلانے سے سروکار نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کسی مذہب سے شراب کے استعمال کو نہ جوڑا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور مسلم لیگ ن کے رکن محمود بشیر ورک نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ قدغنیں نہ لگائیں بعض مذاہب میں اجازت ہے بلکہ غیر مسلموں کے بعض مذہبی تہوار کے موقع پر شراب کی اجازت ہے۔ بل کے محرک سمیت دیگر اقلیتی ارکان نے کہاکہ یہ درست نہیں ہے۔شنیلا رتھ نے کہاکہ ان کے والد پادری رہے ہیں، عیسائی مذہب میں بھی قطعاً شراب کی اجازت نہیں ہے۔ عطاء اللہ خٹک نے کہاکہ کسی مذہب کو بدنام نہ کیا جائے تمام مذاہب میں پابندی ہے بل کو منظور کیا جائے۔ بعض ارکان کا کہنا تھا کہ مسائل پیدا ہوں گے، خاتون اقلیتی رکن نے کہاکہ یہ تل ہمارے ماتھے پر لگایا جارہا ہے میں چیلنج کرتی ہوں عیسائی مذہب میں شراب کی اجازت نہیں ہے حرام قرار دیا گیا ہے۔ حکومت پرمٹ اور لا ئسنس کے اجراء کیلئے کسی مذہب کا سہارا نہ لے اور اسے غیر مسلموں سے نہ جوڑا جائے۔ کھیل داس نے کہاکہ ہماری کمیونٹی میں مسائل پیدا ہورہے ہیں ، گلیوں اور گھروں میں شراب فروخت ہورہی ہے مکمل طورپر پابندی لگائی جائے۔ جے یو آئی کی عالیہ کامران نے بھی ان کی حمایت کی۔ دونوں بڑی جماعتوں کی مخالفت پر مکمل شراب کی پابندی کا بل مسترد کردیا گیا اسی طرح آئین و قوانین سے اقلیت کے الفاظ تحلیل کرنے کی ترمیمی بل پر بھی حکومت سے ورکنگ پیپر مانگ لیا گیا ہے کہ یہ الفاظ کہاں کہاں درج ہیں۔ وزارت کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ اقلیت کے الفاظ کن کن ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...