... loading ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 32 اور 140 بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے 2015 میں فیصلہ سنا چکی ہے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دیا۔ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے کے بعد سندھ حکومت نے نیا اعتراض لگادیا۔ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے سی سی آئی کے فیصلے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 141 کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔ کیا پارلیمنٹ کا 5 سال تک مشترکہ اجلاس نہ بلایا جائے تو کیا بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے؟ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کا انتظار کیے بغیر بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے۔ سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ ہمیں نقشہ جات اور ڈیٹا دیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کوئی مسئلہ نہیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ مردم شماری کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کو دیا گیا۔مخالفت کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل میں نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفو ظ کر لیا ۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاجو فیصلہ ہوگااس کا اطلاق سب صوبوں پر ہو گا ، الیکشن کمیشن قومی مفاد میں فیصلہ کرے گا۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین م...
پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ،جرأت رپورٹ گٹر باغیچہ پارک کی بحالی کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ، قبرستانوں کی تعمیر کیلیے40کروڑ سندھ بجٹ میں کراچی کے پارکس، لائبریریز اور کراچی زو کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نالوں سے بے گھر ہونے وا...
پی ٹی آئی بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیٔے گئے ان کی ضد اور مسلسل انکار نے تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے گریز کیا، عدالت نے اظہار تعجب کیا انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعل...
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...