... loading ...
حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران جو خواتین سورج کی روشنی میں زیادہ گھومتی ہیں ان میں قبل از وقت پیدائش اور اسقاط حمل کا باعث بننے والے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں لگ بھگ 4 لاکھ خواتین اور حمل کے 24 ہفتے بعد کسی وقت پیدا ہونے والے 5 لاکھ سے زیادہ نومولود بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سورج کی روشنی جسم تک کم پہنچنا بچے کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 10 فیصد زیادہ بڑھا دیتا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں 2000 سے 2010 کے درمیان پیدا ہونے والے تمام بچوں کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کی پیدائش کے موقع پر موسمیاتی ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنا بچے کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ کم کرتا ہے مگر دوسری سہ ماہی کے دوران اس سے کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کو دیگر عناصر جیسے عمر اور تمباکو نوشی وغیرہ کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا اور اس سے حمل کے دوران خاندانوں کو دیے جانے والے مشورے مرتب کرنے میں مدد مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اس حوالے سے مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ سورج کی روشنی اور قبل از وقت پیدائش کے درمیان تعلق کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا جاسکے۔حمل کے 37 ہفتے سے قبل بچے کی پیدائش کو قبل از وقت قرار دیا جاتا ہے اور یہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔قبل از وقت پیدائش سے بچوں میں مختلف مسائل جیسے سیکھنے کی صلاحیت منتشر ہونے، بینائی اور سننے کے مسائل اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ مزید تحقیق سے قبل از وقت پیدائش کی شرح کو کم کرنے میں مددگار طریقوں کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔
کویت میں ، شوائخ آئل سیکٹر پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2پاور پلانٹس اور سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا،پاسدارانِ انقلاب کا اصفہان میں ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی امریکا، اسرائیل نے ایرانی تعلیمی اداروں کو ہدف بنا لیا، 30جامعات متاثر،لیزراینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کھنڈر میں تبدیل،...
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرانتظامیہ نیپریس کلب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا، شیلنگ کے دوران کارکنان کا پولیس پر پتھرائو،کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، پولیس پر حملے، ریاست مخالف نعرے و دیگر دفعات پر کارروائی ہوگی(ا...
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا لبنان کی مزاحمتی تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف اس گروہ کی طاقت چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ کی طاقت ...
حالیہ عدالتی فیصلے سے انصاف کو شکست اوروڈیرہ شاہی کو تقویت ملی حافظ نعیم الرحمان ام رباب چانڈیو کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی، گفتگو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون "ڈالر...
جارحیت جاری رہی تو خطے کو امریکا، اسرائیل کیلئے دوزخ بنادیں گے،ایران کا دوٹوک جواب مزید جارحیت کا جواب خطے میں شدید رد عمل کی صورت میں دیا جائیگا، ترجمان ابراہیم ذوالفقاری ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم مسترد کردیا،ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ...
شہباز حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سبسڈی میں کمی ہوگی پاور سیکٹر گردشی قرض کو ختم کرنیکا مطالبہ، آئی ایم ایف کو توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز ...
یاد رکھیںوقت نکلتا جا رہا ہے، ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے،معاہدہ نہ ہوا تو جہنم برسادیں گے، ٹرمپکا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں بیان امریکی صدر کے جھنجھلاہٹ کی وجہ امریکا میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں ہیں، کیلیفورنیااور اوکلاہوما سمیت دیگر ...
15 دن کے اندراندر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں یا کسی ٹرانسپورٹ پر لگے نشانات ہٹا دیں کسٹم کی کارروائی کے بعد بڑا اقدام،سندھ بار کونسل کاخلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ کسٹم حکام کی جانب سے ایڈووکیٹ مونوگرام لگی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے بعد سندھ بار کونسل نے اہم فیصلہ...
حادثات واقعات میں 4 افراد لاپتا ہو گئے،2448 گھروں کو نقصان پہنچا بعض مکانات منہدم ،مختلف مقامات پر سینکڑوں مال مویشی ہلاک،افغان میڈیا حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے باعث افغانستان میں 61 افراد جاں بحق جبکہ 116 افراد ہوئے ہیں، جبکہ ان واقعات میں 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔بارشو...
جدید سرویلینس اور سپیڈ چیک کرنے کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلیے موٹر وے ایم 5 بدانتظامی کا شکار ، پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کرنے لگا صوبہ سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ...
مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا ایران پر مسلط غیر قانونی جنگ کا بوجھ ہر پاکستانی اٹھا رہا ہے، چیئرمین کا جلسے سے خطاب چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ ...