... loading ...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، اویس نورانی، آفتاب شیر پاو، محمد زبیر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، قائد ن لیگ اور سینیٹر اسحق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔۔ محمود اچکزئی، اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک کے بجائے وفود شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اتوار کے کراچی جلسے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے بڑھتی مہنگائی پر حیرت کا اظہار کیا ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں بدامنی کے حوالے سے تحفظات کااظہارکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب قوم کی آواز بنیں گے، پی ڈی ایم اجلاس میں بیروزگاری کو ظلم قرار دیا گیا۔ حکومتی تین سالہ کارکردگی پر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ انہو ں نے کہاکہ اپنا بنیادی منشور سمجھتے ہوئے سندھ کے حقوق پر بھی نظر ہے۔ پی ڈی ایم میں سندھ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پیپلز پارٹی کے مسئلے کو دوبارہ بحث میں نہ لائیں۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے۔ اصلاحات کے نام پر غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ پوری دنیا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مستردکیا۔امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بھی ای وی ایم کومستردکردیا۔ آرٹی ایس کی طرح مشینیں الیکشن چوری کاطریقہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ملک بھرمیں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھرمیں روڈ کارواں چلائیں گے۔مولانا کا کہنا تھا کہ ستمبرمیں پہلے مرحلے میں جلسوں کاشیڈول دیں گے۔ جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے مسلسل تحریک چلائیں گے۔ جلسوں میں سندھ کے مسائل کواجاگرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ ہم قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے مسلسل تحریک چلائیں گے۔ جلسوں میں کچھ وجوہات کی بنا پر تعطل آیا تھا۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط حکمران تمام مسائل کی جڑ ہیں انہیں ہٹا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سے متعلق حکومتی بل کیخلاف بھرپوراحتجاج کریں گے ،حکومت پی ایم ڈی اے کے نام سے ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے۔ اجلاس میں اس مجوزہ اتھارٹی کو مسترد کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمنٹ میڈیا کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔ میڈیا سے متعلق حکومتی بل کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ درحقیقت ایک غیر اعلانیہ مارشل لا ہے اور میڈیا کے حقوق سلب کرنے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیکٹری میں المناک واقعہ ہوا۔ کراچی اور زیارت دھماکے پر اظہار افسوس کیا گیا۔ اس موقع پرشہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد کارواں آگے بڑھے گا۔ شیخ رشید کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ صحافی کی طرف سے پوچھا گیا کہ مریم نواز کل آئیں گی یا نہیں؟ اس سوال پر شہباز شریف جواب دیے بغیر چل پڑے۔اس سے قبل کراچی میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی طور پر شہر قائد میں ہونے والا جلسہ کامیاب ہو گیا۔اسی دوران ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی سے رابطہ کریں گے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسا آپ کہیں گے ویسا کریں گے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...