... loading ...
افغان طالبان کے اہم رہنما خلیل الرحمن حقانی نے کہا ہے کہ عالمی برداری لوگوں میں خوف نہ پھیلائے ، اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا ہے ۔پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن حقانی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان اسلامی امارات تمام سیاسی گروہوں اور مقامی برادریوں کی نمائندہ حکومت ہوگی۔خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف رہنمائوں اور افغان برادریوں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جو طالبان اور افغانستان اسلامی امارات کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبدللہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہائی کرائی کہ ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ دیگر اہم شخصیات جیسا کہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار، گل آغا شیرزئی، مولانا شیر محمد اور حضرت عمر زخیلوال سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔افغان صدر اشرف غنی، ان کے مشیران اور افغان مسلح افواج کے سربراہان کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہ وہ اپنی طرف سے سب کو معاف کرتے ہیں اور اب ہر شخص کو اپنا فرض اور ذمہ داری ادا کرنی چاہیے ۔خلیل الرحمن حقانی نے افغان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک سے نہ جائیں اور جو لوگ پہلے ہی جا چکے ہیں وہ واپس آئیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔طالبان رہنما نے کہا کہ بیرون ملک سے افغانوں پر جنگ مسلط کی گئی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے افغان بھائیوں میں تفرقہ پیدا کیا، اب افغانستان میں موجود نہیں۔خلیل الرحمن حقانی نے کہا کہ طالبان کی کامیابی ان کے اتحاد اور نظم و ضبط سے منسوب ہے اور انہوں نے سیاسی اور میدان جنگ میں بھی دشمن کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوگی، ہمارا مقصد افغانستان کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔خلیل الرحمن حقانی نے مزید کہا کہ کہ ہم اپنے امن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کریں گے ۔انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگوں میں خوف نہ پھیلائیں اور کہا کہ خوف و ہراس اور افراتفری افغانستان اسلامی امارات کا بیانیہ نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...