... loading ...
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہمیشہ سیاستدان مداخلت کی دعوت دیتے ہیں، ہماری پارٹی میں دو سوچ موجود ہیں میرا پارٹی میں کسی گروپ سے تعلق نہیں پارٹی کی قیادت کا فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔ پاکستان میں مختلف لوگ ذاتی مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں ملک کی لڑائی کوئی نہیں لڑ رہا، طالبان کو افغانستان آنے دینے کی پہلے سے ارینجمنٹ ہوئی یہ انڈر اسٹینڈنگ دوحہ میں ہوئی ،امریکہ بھی اس کا حصہ تھا۔ امریکہ افغانستان میں خواتین کے حقوق پر رو رہا ہے مگر عالمی ضمیر کشمیر اور فلسطین پر کیوں نہیں جاگ رہا۔ بورسن جانسن نے خود مجھے کہا مسئلہ کشمیر ان کی تخلیق ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن میں عوام کی رائے کو پامال کیا جاتا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ آئین کے مطابق اپنا کردارادا کرے ۔ اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے عوام کی رائے کا احترام ہونا چاہیے ۔ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔ہمارا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بگاڑ نہیں ہے پارٹی کی قیادت مریم نواز کریں گی یا شہباز شریف فیصلہ نواز شریف کا ہوگا۔ ن لیگ کو کشمیر میں شکست پارٹی کے اندر 2 سوچوں کی وجہ سے نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج کے حالات 40 سال قبل کے حالات سے زیادہ خراب ہیں۔ نواز شریف کو معلوم ہے ان کے بھائی شہباز شریف کا ایک بیانہ ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ کو کس بات کا الزام دیں۔ سیاستدانوں نے اسٹیبلشمنٹ کو خود دعوتیں دیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے افغانستان میں حقیقت کو تسلیم کیا۔ افغانستان میں طالبان کا قبضہ ایک ارینجمنٹ کے تحت ہوا جس میں امریکہ کی مرضی شامل تھی پنج شیر میں بھی کوئی نہ کوئی حل نکل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں کثیر الجہتی حکومت بنے گی۔ ہم نے امریکہ کو ایک کوریڈور دیا جو اب بھی استعمال ہورہا ہے پاکستان کے افغان طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ امید ہے پاکستان کا افغانستان میں بہتر کردار اچھا پھل دے گا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ مغرب کو افغانستان میں زمینی حقائق کا ادراک نہیں تھا۔ امریکہ کو طاقت کا نشہ تھا۔ نیٹو کے 3500 فوجی افغانستان میں ہلاک ہوئے ۔ امریکہ نے ساری جنگیں ہاری اس کو خود احتسابی کی ضرورت ہے امریکہ افغانستان میں خواتین کے حقوق پر رو رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا ۔ عالمی ضمیر کشمیر اور فلسطین پر کیوں نہیں جاگ رہا؟ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبریں کیوں نظر نہیں آرہی ہیں۔ عالمی ضمیر کو خود احتسابی کی ضرورت ہے ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کو اپنے خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے چاہئیں۔ امریکی انتظامیہ کو حقیقت کا ادراک ہوگیا تھا کہ اس نے افغانستان سے نکلنا ہے ۔ امریکہ نے افغانستان میں حقیقت تسلیم کیا۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...