... loading ...
پی ڈی ایم نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور حکومتی مخالف جلسے شروع کرنے کا اعلان کردیا 29 اگست کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے طالبان کے خیرمقدم کو ان کا ذاتی معاملہ یا ان کی جماعت کا فیصلہ قراردے دیا ہے واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اس کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری، حافظ حمید اللہ، سکندر شیر پا ؤ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملکی سیاسی، اندرونی اور معاشی صورت حال پر مشاورت کی گئی ۔پی ڈی ایم نے حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک گیر جلسوں پر تفصیلی مشاورت کی۔ملک گیر جلسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ۔ میثاق پاکستان کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی میثاق پاکستان کو 6 ہفتوں میں مکمل کرے گی ،لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے 28 اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے تحت جلسہ منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کو تین سال پورے ہوگئے ، پی ڈی ایم حکومتی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی جس کا مقصد حکومت کی نااہلیت کو سامنے لانا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ طالبان کو خوش آمدید کہنا مولانا فضل الرحمان کا ذاتی معاملہ یا ان کی جماعت کا فیصلہ ہے پی ڈی ایم کا نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت طالبان سے متعلق پالیسی کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے پالیسی پارلیمان کے ذریعے بنائی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلایا جائے ۔ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی یک طرفہ الیکشن اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد ووٹ کی چوری کو سہارا دینا ہے ۔پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا پر پابندی عائد کر رہی ہے ، ہم میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ جب تک الیکشن کا نظام شفاف نہیں ہوگا جمہوریت نہیں پنپ سکے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ نام نہاد انتخابی اصلاحات عوام کے حق اور رائے پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ ہے ۔ 6 مہینے پہلے چارٹر فار پاکستان کا اعادہ کیا تھا اس پر کام کی تکمیل کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ کمیٹی میثاق پاکستان کو 6 ہفتوں میں مکمل کرے گی ،میثاق پاکستان کی منظوری کے لئے اسے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت نے یکطرفہ انتخابی اصلاحات کی بات ہے ، ہم عوامی مشکلات میں کمی کیلئے راستہ دکھائیں گے ، حکومتی کرپشن اور نااہلی قوم کے سامنے لائیں گے۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...