... loading ...
افغانستان میں شمالی اتحاد کے معروف مقتول کمانڈر کے بھائی احمد ولی مسعود نے کہا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کا امر اللہ صالح سے کوئی لینا دینا نہیں اور وہ لڑنے کے بجائے تمام نسلی گروہوں پر مشتمل حکومت کے ساتھ ملک میں امن چاہتے ہیں ورنہ سب طالبان کے خلاف مزاحمت کریں گے ۔پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسعود فاونڈیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے قبضے کے بعد امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں کو فتح کرنے کے بعد سب کی نظریں ان پر جمی ہیں۔خیال رہے کہ احمد ولی مسعود افغانستان کے دیگر غیر پشتون رہنماوں کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ملک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ولی مسعود نے کہا کہ اپنے بھتیجے احمد مسعود اور ہر کسی کی طرح وہ بھی منتظر ہیں کہ (طالبان کی حکومت بنانے کی کوشش کا)کیا نتیجہ نکلتا ہے تو اگر یہ ایک جامع حکومت ہوئی تو ہر کوئی اور وہ خود بھی اسے قبول کریں گے ، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہر افغان مزاحمت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا ایک موقع ہے اس لیے وہ پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ، ہم یہاں پاکستان کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں کیوں کہ ہم پڑوسی ہیں اور یہ براہِ راست دونوں کو متاثر کرے گا۔احمد ولی مسعود نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ وہ کابل میں صرف پارٹیز نہیں بلکہ نسلی گروہوں کی بنیاد پر ایک جامع اور منصفانہ حکومت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا ایک موقع ہے اس لیے وہ پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ، ہم یہاں پاکستان کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے آئے ہیں کیوں کہ ہم پڑوسی ہیں اور یہ براہِ راست دونوں کو متاثر کرے گا۔احمد ولی مسعود نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ وہ کابل میں صرف پارٹیز نہیں بلکہ نسلی گروہوں کی بنیاد پر ایک جامع اور منصفانہ حکومت چاہتے ہیں۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ طالبان انہیں حکومت میں کیوں شامل کریں گے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کی مخالفت اور ان کے خلاف لڑائی کرتے رہے ؟ جس پر مسعود فاونڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کرلیا ہے لیکن افغان عوام کے دل و دماغ نہیں جیتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘افغانستان میں حکومت کے لیے عوام کے دل و دماغ کو جیتنا ہوگا ورنہ یہ بھی دوسری طاقتوں کی طرح ہوگا جو گزشتہ 40 برسوں میں یہاں آئیں اور ہم سب تاریخ جانتے ہیں۔غیر پشتون رہنماوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد ولی مسعود نے کہا کہ وہ پہلے بھی یہاں آئے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک فرق، دل اور حکمت عملی میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے (امن کے لیے )اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ، ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے ضروری ہے جو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا تک کاروباری اور اقتصادی زون چاہتا ہے ۔اشرف غنی کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے ، اشرف غنی اپنا اختیار برقرار رکھنے کے لیے ملک میں اپنی طرز کا تشدد جاری رکھنا چاہتے تھے اور آخر میں وہ فرار ہوگئے ۔احمد ولی مسعود نے کہا کہ اشرف غنی نے ایک کرپٹ لیڈر کی طرح پیسے کے تھیلوں کے ساتھ ملک چھوڑا جو وہ شروع سے تھا، وہ ایک چور تھا اور ہر کوئی انہیں پہلے دن سے جانتا تھا۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...