... loading ...
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانیہ کو خط لکھ دیا۔اسلام آباد سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کو خط لکھا ہے ، جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جا نے سے متعلق حقائق پر مبنی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔فیصل سلطان نے پاکستان اور عنبر لسٹ میں شامل ممالک کی تقابلی جائزہ رپورٹ بھی خط کے ساتھ ارسال کردی۔خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر سے کہا کہ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھے جانے پر خط لکھ رہا ہوں۔خط میں بتایا گیا کہ خطے کہ کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال کر عنبر لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ پاکستان تاحال لسٹ میں ہے ۔خط کے متن کے مطابق کورونا کے علاقائی اعداد و شمار کے تناظر میں اس فیصلے سے پاکستان اور برطانیہ میں مایوسی ہوئی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے خط میں بتایا کہ پاکستان اپنے ان شہریوں کو سفر کی اجازت نہیں دیگا جو دوسروں کی صحت کے لئے خطرہ ہوں۔انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارا مشترکہ عالمی مقصد ہے ، اس پر عمل درآمد کررہے ہیں، خط کے ساتھ پاکستان اور عنبر لسٹ میں شامل ممالک کی تقابلی جائزہ رپورٹ بھی منسلک ہے ۔خط کے متن کے مطابق ڈیٹا سے پاکستان اور عنبر لسٹ ممالک کے درمیان پائی جانے والی تفریق واضح ہے ۔خط میں کہا گیا کہ سرویلنس ڈیٹا کی اہمیت سیانکار نہیں کیا جاسکتا، ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے وقت پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم تھی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے خط میں مزید لکھا کہ سب سے اہم ملک کا وبا کو کنٹرول کرنے کا مجموعی ریکارڈ ہے ، کورونا کنٹرول کے تناظر میں بغیر اعداد و شمار سے دھوکا ہوسکتا ہے ۔خط میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا، دنیا میں مختلف ممالک اپنے ہیلتھ سسٹم کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، ہمارا مقصد بھی انٹرنیشنل سفر کے ذریعے پیدا ہونیوالے رسک میں کمی لانا ہے ۔خط کے متن کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ منفی رپورٹ کے ساتھ برطانیہ جانیوالیافراد کا ٹیسٹ وہاں مثبت آگیا، برطانیہ سے آنے والے افراد میں بھی مذکورہ چیز دیکھنے کو ملی۔خط میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات کے حوالے سے میں کچھ تجویز دوں گا، پہلی تجویز، سفر کرنیوالوں کو ڈبلیو ایچ او کی مستند ویکسین لگی ہو۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے دوسری تجویز میں کہا کہ منزل مقصود پر پہنچنے سے 72گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ ہوا ہو اور تیسری تجویز ہے کہ پری ڈپارچر اینٹی جین ٹیسٹ ایئرپورٹ پر کیا جائے ۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...