... loading ...
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ جی 20 کی صدارت ختم ہونے کے بعد سے ہی سعودی حکومت کا مخالفین کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ حکومت نے موت کی سزائوں پر بھی عمل در آمد تیز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تین اگست بروزمنگل اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ اس نے جی 20 کی صدارت کے خاتمے کے بعد سے مملکت میں مخالفین کے خلاف مسلسل کریک ڈائون شروع کر رکھا ہے۔سعودی عرب نے گزشتہ برس کے دوران دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل عالمی فورم جی 20 کی قیادت کی اور بعض اہم تبدیلیوں کو بھی آگے بڑھایا۔ اس نے دعوی کیا تھا کہ اب ملک میں نابالغوں کی سزائے موت ختم کر دی گئی ہے اور سر عام کوڑے مارنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔لیکن لندن میں واقع انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ حکام نے مخالفین اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف بڑی ڈھٹائی سے ظلم و زیادتیوں کو بڑھا دیا ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران موت کی سزائوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جی 20 کی صدارت گزشتہ دسمبر میں ختم ہوئی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو پتہ چلا کہ اس کے بعد سے ہی مملکت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی پھانسیوں اور ان کے خلاف خصوصی عدالتی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس برس کے آغاز سے اب تک کم سے کم 40 افراد کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔ ایک اور تنظیم دی سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 2020 میں 27 موت کی سزائوں پر عملدرآمد ہوا تھا، جو اس کے مطابق سن 2019 کے مقابلے میں تقریبا 85 فیصد کم تھیں۔محققین کے مطابق سعودی عرب میں جرائم کی خصوصی عدالتیں اب تک 13 انسانی حقوق کے کارکنان کو قصوروار ٹھہرا چکی ہیں۔ ایمنسٹی ان خصوصی عدالتوں کو ایسی عدالت سے تعبیر کرتی ہے جوبڑے پیمانے پر ایک ساتھ ٹرائلز سمیت انصاف کے تقاضوں کی خلاف ورزیوں کے لیے بدنام ہیں۔ اس کے مطابق بہت سے معاملات میں تو ملزمین مہینوں تک قید تنہائی میں رہتے ہیں اور انہیں وکلا تک کی رسائی مہیا نہیں کی جاتی ہے۔مشرق وسطی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈپٹی ڈائریکٹر لیئن مالوف نے کہاکہ گزشتہ نومبر میں سعودی عرب کی جانب سے جی 20 سربراہی کانفرنس کی میزبانی کے دوران ظلم و جبر میں مختصر سی مہلت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اصلاحات کا کوئی بھی فریب محض پبلک ریلیشن بہتر کرنے کی ایک کوشش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مثال کے طور پرایک شخص نے اپنی ایک ٹویٹ میں سعودی عرب کی معاشی پالیسیوں پر معمول کی نکتہ چینی کی تھی جس کے لیے اسے 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔سعودی عرب کے حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس تازہ رپورٹ پر ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...