... loading ...
کراچی کے تاجروںنے لاک ڈاؤن میں توسیع کی صورت میںکاروبار زبردستی کھولنے ،آئندہ ماہ25فیصد ملازمین کا فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔تاجر ایکشن کمیٹی نے صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ یا تو وہ 10سے 15ارب روپے کا سپورٹ فنڈ قائم کرے جس سے کاروباری افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے یا ہمیںکاروبار کھولنے کی اجازت دے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے صوبے میںلاک ڈاؤن کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی،پریس کانفرنس میںشرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ،رضوان عرفان،رانا رئیس،چیئرمین گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ کورونا سے تاجروں پر ہی بم گرایا ہے ،ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ،17ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کا نتیجہ ساڑھے تین کروڑ کی آبادی پر ڈالا جارہا ہے ،کراچی میںکورونا کے مریض شہر کے باہر سے آرہے ہیں،وزیر اعظم سندھ میںلاک ڈاؤن کے خلاف آرڈیننس جاری کریںاور چیف جسٹس بھی اس معاملے کا نوٹس لیں کہ ملک کے صرف ایک صوبے میںہی لاک ڈاؤن کیو ں لگایا گیا ہے ،صنعتوں کو جب خام مال ہی نہیںملے گا تو صنعتوں میںپیداوار کہاں سے ہوگی،نو اگست سے محرم الحرام کا آغاز ہے اور یوں شہر تکنیکی طور پر 9اگست تک نہیں بلکہ 22اگست تک بند ہوگیا ہے ،جمیل پرراچہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات نہیںملتوی کئے گئے ،تاہم معیشت کا پہیہ فوری طور پر روک دیا گیا ،اس کے نتیجے میںخوفناک بیروزگاری جنم لے گی اور بھوک و افلاس کا ماحول بن جائیگا،انہوںنے آرمی چیف سے سندھ میںلاک ڈاؤن کے نوٹس کا بھی مطالبہ کیا ،الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگا کر تاجروںکے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے اور اگر لاک ڈاؤن میںتوسیع کی گئی تو کراچی کے تاجر زبردستی کاروبار کھول لیں گے اور حکومت کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی نہیںکی جائیگی،شرجیل گوپلانی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم نے آئندہ ماہ سے ٹمبر مارکیٹ میں25فیصد ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم موجود نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہمیںکاروبار کھولنے دے یا پھر10سے 15ارب روپے کا سپورٹ فنڈ قائم کرے جس سے کاروباری افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ،شادی لانز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا رئیس نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے اور ساتھ ہی ویکسی نیشن کے عمل کو بھی تیز کیا جائے ،ہم طویل عرصے تک کاروبار کی بندش برداشت نہیںکرسکتے ،گروسرز ایسوسی ایشن کے عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ کوورنا کے دوران20تا25لاکھ افراد بیروزگار ہوئے ہیںاور ان کیلئے راشن کے بندوبست کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ ہم پر بھی عائد ہوتی ہے اور اس سلسلے میںتاجر برادری کو یکجا ہونا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...