... loading ...
چین نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کو من گھڑٹ قرار دے کر مسترد کردیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان کے مطابق چین ہر طرح کے سائبر جرائم کی مخالفت کرتا ہے اور اس الزام کو من گھڑت قرار دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین پر سائبر سیکیورٹی کے معاملے پر بلاجواز تنقید کے لیے اپنے سارے اتحادیوں کو جمع کیا ہے ۔خیال رہے کہ امریکا سمیت یورپی یونین، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور ا?سٹریلیا نے بھی مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کرنے کا الزام چین پر عا ئد کیا ہے ۔ برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چینی ریاست کے حمایت یافتہ عناصر نے رواں برس مائیکرو سافٹ کے ایکسچینج سرور پر بڑا سائبر حملہ کیا جس کہ وجہ سے دنیا بھر میں 30 ہزار ادارے متاثر ہوئے ۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ چینی ریاستی عناصر حملوں کے اصل ذمے دار ہیں اور حملہ کسی بڑے جاسوسی کے مشن کا حصہ ہوسکتا ہے جس کا مقصد ذاتی معلومات اور املاک دانش تک رسائی حاصل کرنا ہے ۔برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ چینی حکومت ایسے کام کرنے سے گریز کرے ورنہ اسے اس کا حساب دینا ہوگا۔اس معاملے پر وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ چین نے اپنے مفاد کیلئے دنیا بھر میں سائبر حملے کرنے والے کنٹریکٹ ہیکرز پر مشتمل انٹیلی جنس انٹرپرائز کو فروغ دیا ہے جو کافی تشویش کی بات ہے اور یہ ہیکرز اپنے فائدے کے لیے بھی حملے کرتے ہیں۔یورپی یورنین نے کہا کہ سائبر حملہ چین کی حدود سے کیا گیا ہے ، سائبر حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے ساتھ سرکاری اداروں سمیت، نجی کمپنیوں کو معاشی نقصان پہنچا ہے ۔رواں سال مارچ کے مہینے میں مائیکروسافٹ نے چین کے ‘ہافنیم’ نامی گروہ پر سائبر حملے کا الزام لگایا تھا جبکہ چین نے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیے تھے۔
اصفہان، کرج سمیت دیگر شہر دھماکوں سے گونجتے رہے، شہریوں نے خوف کی رات گزاری کئی علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے ،دھماکوں سے زمین اور عمارتوں کی کھڑکیاں تک لرز رہی تھیں،عینی شاہدین ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملوں کے بعد شہریوں نے خ...
پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ تازہ حملوں میں الادائری ہیلی کاپٹر ایٔر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایٔر بیس شامل ہیں ،ذرائع ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈ...
موجودہ حکمران ٹرمپ کو نوبل انعام دے رہے تھے ،ایوان میں قرارداد پیش کرکے اسرائیل کی مخالفت کی جائے( لطیف کھوسہ) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا قانون سازی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ایک بار پھر گرما گرمی، شاہد خٹک اور ڈاکٹر زرقا میں تلخ جمل...
عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی،سکیورٹی کو سنگین خطرات ہیں ایران امن قائم رکھنا چاہتا ہے، مسعود پزشکیان کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق و...
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...
بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...
نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...