... loading ...
بھارتی پارلیمان کے مون سون اجلاس کو زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی کرنا پڑ گیا۔ کووڈ کی وجہ سے یہ اجلاس پہلے ہی کافی تاخیر سے ہو رہا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنے نئے وزرا کا تعارف بھی نہ کرا سکے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمان کا مون سون اجلاس 19 جولائی پیر کی صبح جیسے ہی شروع ہوا تو حزب اختلاف کی جماعتوں نے متنازعہ زرعی قوانین اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، خاص طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے سوال، پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی شروع کر دی۔ اجلاس کی ابتدا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے نئے وزرا کا تعارف کروانا شروع کیا تاہم حزب اختلاف کے ارکان نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور اس طرح ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ تھوڑی دیر بعد ہی اجلاس چند گھنٹوں کے لیے ملتوی کرنا پڑا جس کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔ان کا کہنا تھا،پارلیمانی اصول و ضوابط کی پاسداری رکھتے ہوئے صحت مند روایات قائم ہوئی ہیں۔ میں نے اپنے 24 سالہ کیریئر میں کبھی بھی اس طرح کی بات نہیں دیکھی ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے وزرا کا تعارف تک کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ یہ بہت ہی افسوس ناک اور غیر صحت مند واقعہ ہے ۔”حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے کئی ارکان نے پارلیمان میں اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے اور پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ بعض دیگر ارکان کسانوں کے مسائل اور متنازعہ زرعی قوانین کے خلف آواز بلند کر رہے تھے ۔ممتنا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس کے متعدد ارکان پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بطور احتجاج پارلیمان سائیکلوں پر سوا ہو کر پہنچے ۔ دلی میں پیر کے روز مسلسل بارش ہو رہی تھی اور یہ اپنی نوعیت کا انوکھا احتجاج تھا۔ یہ تمام ارکان ایوان کے ایک دوسرے دروازے پر وزیر اعظم مودی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔بھارت میں آج کل پیٹرول، ڈیزل اور سوئی گیس کے قیمتیں شاید دنیا میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔ ارکان پارلیمان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا کہ آخر ضروری اشیا کی قیمتیں اتنی زیادہ کیوں ہو گئی ہیں۔ ان کا نعرہ تھا، “نریندر مودی جواب دو” اور “جواب تو تم کو دینا ہی ہو گا۔”اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایوان میں تمام مسائل پر سیر حاصل بحث ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سخت سوال پوچھنے کا حق ہے تاہم حکومت کو بھی جواب دینے کا موقع دیا جانا چاہیے ۔مون سون اجلاس تقریبا ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے دوران حکومت بہت سے نئے قوانین منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامیوں اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ ہے ۔نریندر مودی کی حکومت اس اجلاس کے دوران تقریبا 31 بل پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں سے چھ وہ آرڈیننس ہیں جو بجٹ اجلاس کے بعد منظور کیے گئے تھے جبکہ دو کا تعلق مالیاتی امور سے ہے ۔لیکن اس اجلاس کے ہنگامہ خیز ہونے کی توقع ہے کیونکہ اس میں کسانوں کے احتجاج مظاہرے ، متنازعہ زرعی قوانین اور مہنگائی سمیت متعدد موضوعات پر شدید بحث کا امکان ہے ۔ بھارت میں کورونا وائرس کی لہر کافی خطرناک ثابت ہوئی جس کے دوران دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں اس حوالے سے حکومت کی ناکامیوں کو واضع کرنے کی کوشش کریں گے ۔ سب سے زیادہ ہنگامہ گزشتہ روز آنے والی اس رپورٹ کے حوالے سے ہونے کی توقع ہے جس میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے ایک اسرائیلی کمپنی کی مدد سے ملک کے معروف صحافیوں، دانشوروں اور ججوں سمیت ملک کی تین سو سے سو زیادہ سرکردہ شخصیات کی جاسوس کی ہے ۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ اجلاس شروع ہوتے ہیں اس مسئلے پر حکومت سے سوال کیا جائے گا اور اور پوچھا جائے گا کہ جو حکومت عوام کے حقوق رازداری کی بات کرتی رہی ہے ، آخر اسی کو اپنے ہی شہریوں اور ججوں کی جاسوسی کی ضرورت کیوں آن پڑی ۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...