... loading ...
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کسی بھی صورت کم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ، بلکہ کسان لیڈروں نے آنے والے دنوں میں جس طرح دھرنا و احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے وہ مرکز کی مودی حکومت اور مختلف ریاستوں میں برسراقتدار بی جے پی حکومتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ مون سون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کے باہر 200 کسانوں کا دھرنا و مظاہرہ کرنے سے متعلق منصوبہ تو تیار ہو ہی چکا ہے ، آئندہ 26 جولائی اور 9 اگست کو لے کر بھی کسان لیڈروں نے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر بلبیر سنگھ راجیوال نے آنے والے دنوں میں کسان تحریک کے زور پکڑنے کی بات کہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران 22 جولائی سے 9 اگست تک روزانہ 200 مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس جائیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاوس جانے والے سبھی لوگوں کی فہرست تیار کی جائے گی اور ان کے پاس شناختی کارڈ ہوں گے ۔ جانے والے سبھی 200 لوگوں کی فہرست سنیوکت مورچہ کے پاس ہوگی۔ اس کے علاوہ جو بھی لوگ پارلیمنٹ ہاوس پر مظاہرہ کریں گے یا کسان تحریک کے نام پر دہلی پہنچیں گے ان سے سنیوکت کسان مورچہ کا کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔ راجیوال نے کسانوں کی آئندہ کی منصوبہ بندی سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی کو کسان تحریک کے 8 ماہ مکمل ہونے اور 9 اگست کو بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ پر پارلیمنٹ پر دھرنا دینے کے لیے خواتین کے جتھے یعنی گروپ جائیں گے ۔ گویا کہ 26 جولائی اور 9 اگست سے متعلق خواتین کو خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے اور اس دن بڑی تعداد میں خاتون کسان مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا و مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔بہر حال، کسان سنیوکت مورچہ لیڈر راجیوال کا کہنا ہے کہ مورچہ نے سبھی مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ ان کا مظاہرہ پرامن طریقے سے ہو اور اگر پارلیمنٹ ہاوس جاتے وقت اگر پولیس نے انھیں روکا تو وہیں پر دھرنا شروع کردیا جائے ۔ اگر پولیس جیل لے جائے تو بھی انھیں اعتراض نہیں ہوگا۔ کسان لیڈران کسی بھی حال میں ٹکراو نہیں چاہتے ۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...