... loading ...
اپرکوہستان میںداسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں13 افراد جاں بحق اور39زخمی ہوگئے ۔ چین نے حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور39 زخمی ہوگئے ۔ڈی پی او اپرکوہستان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، جب کہ ہسپتا ل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، جب کہ جائے وقوعہ کو دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے کہا کہ حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا، المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب نہیں کہا جا سکتا۔داسو میں رونما ہونے والے واقعہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطح کا وفد کوہستان پہنچ گیا، وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں علاوہ ازیں عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دہشت گردی کا کوئی تھا یا پھر ایک حادثہ۔ اس حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں جو بس متاثر ہوئی ہے ، اس پر چینی انجینئر، سروے کرنے والے اور مکینیکل عملہ سوار تھا۔ یہ چینی ورکر داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کو مدد فراہم کر رہے تھے ۔کوہستان میں مقامی پولیس اور ریسکیو ذرائع نے جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ صبح ایک ٹرک میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہوا اور وہ اس گاڑی سے جا ٹکرایا، جس پر درجنوں چینی شہری سوار تھے اور اس ٹکرا کے نتیجے میں کوسٹر کھائی میں جا گری۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی چینی ورکروں کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد یا راولپنڈی لے جایا جائے گا۔مقامی حکام نے ان خبروں کی تردید کی کہ یہ کوئی دھماکا تھا۔ داسو پولیس اسٹیشن کے ایک مقامی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ہماری اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد پورے علاقے میں سکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مقامی ہسپتال اور ہیلتھ یونٹس میں ہنگامی صورت حال ہے ۔جرمن ٹی وی کے مطابق ایک دوسرے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ، ”یہ ایک زوردار دھماکا تھا لیکن اس کی نوعیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ ایک مقامی حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرفرانسیسی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے ، ”دھماکے سے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے گاڑی گہرائی میں جا گری۔ اس اہلکار نے اٹھائیس دیگر چینی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق ہے ۔نیوز ایجنسیکے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان شائع کیا، جس میں کہا گیا، ”پاکستان میں ایک چینی فرم کے ایک مخصوص منصوبے پر حملہ ہوا، جس کی وجہ سے چینی شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ سفارت خانے نے چینی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تحفظ کے طریقہ کار کو مستحکم بنائیں۔دوسری جانب چین نے بس پر مبینہ حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ‘سخت سزائیں دی جائیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لیجیان نے اس مبینہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ”مجرموں کو سخت سزا دے اور ملک میں چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔تاہم پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چینی کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس کھائی میں گرنے سے 9 چینی باشند ے اور 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں فنی خرابی کے باعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا تھا ،واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔واقعہ کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی کارکن اور پاکستانی عملہ کام کے لئے منصوبے کی جگہ پر جارہے تھے تب یہ حادثہ رونما ہوا، مقامی حکام حادثے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے ، حکومت پاکستان اور عوام چینی اور پاکستانی ورکرز کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں ، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ سے کوہستان کے علاقے داسو میں ڈیم منصوبے کے قریب پیش آنے والے بس حادثے اور چین کے شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...
ایران اب کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکتا،یہ امریکی جنگ نہیں، آبنائے ہرمز سے بڑا فائدہ ایشیا اور یورپی ممالک کو ہے،بحری جہاز اب ہماری شرائط پر ہی گزریں گے،امریکی وزیر دفاع ایران کے ساتھ کسی معاہدے میں جلد بازی نہیں، معاہدہ نہیں کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے ...
دہشت گردی کے ناسور کیخلاف سکیورٹی فورسز کیقربانیاں قابلِ فخر ہیں، وزیر داخلہ ضلع خیبر میںخوارج کی ہلاکتوں اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی...
پاکستان کو امن اور مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں قومی مفاد کو مقدم رکھا ، ذمہ دار سیاسی رویے کا مظاہرہ کیاوفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ملک ک...
عالمی مالیاتی ادارہ نے 4 مئی کیلئے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا پاکستان کیلئے 1۔2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی،وزارت خزانہ حکام وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) بورڈ سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے لیے قرض کی ا...