وجود

... loading ...

وجود

وفاقی کابینہ کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 14 جولائی 2021 وفاقی کابینہ کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے ، علاقائی فورسز پر تشدد کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،الیکشن کمیشن سے تنظیم کا انتخابی نشان منسوخ کرنے کیلئے اقدامات وفاقی وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کریں گے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں رواں مون سون کے دوران 50 کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کی جائیگی ، ملک میں 2 کروڑ لوگ پاکستان میں ویکسینیشن کرواچکے ہیں، اس وقت کراچی اور خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھے ہیں اور ہمیں اس کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہوگی،سازشی عناصر سے دور رہیں اور ویکسین لگواکر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی حفاظت کریں،عید کی 21سے 22جولائی تک تین چھٹیاں ہونگی ،پوری دنیا سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوکر پاکستان آئے ہیں،کابینہ سے زیادہ پروٹوکول سابق حکمرانوں اور بیوروکریٹس کے پاس ہے ، آئندہ ہفتے جامع رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی اور اس کے بعد بتدریج پروٹوکول واپس لیا جائے گا،کابینہ نے پاک فوج کیلئے بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد الاؤنس اور حلیم عادل شیخ کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کی منظوری دی ہے ،پاکستان افغانستان کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ، یہاں 30 لاکھ افغان مہاجرین پہلے ہی ہیں، دنیا تعداد کا تخمینہ لگانے کے بجائے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو ،آزاد کشمیر کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے بہتر ہوں گے ، بلاول بھٹو زرداری مایوس ہوکر امریکا چلے گئے ہیں، ان کے پاس امیدوار بھی نہیں۔ منگل کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں یوم شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ کی گئی۔ 13 جولائی 1931ء کو 21 کشمیریوں کو اس بات پر شہید کر دیا گیا تھا کہ وہ حق گوئی اور بے باکی کے لئے کھڑے ہوئے ۔ آج وفاقی کابینہ اور قوم ان کشمیری جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹورل ریفارمز کے حوالے سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، اپوزیشن کے ساتھ بہت سی چیزوں پر اتفاق ہو چکا ہے ،جن پر اتفاق نہیں ہے ہم کوشش کر رہے ہیں ان پر بھی اتفاق ہو جائے ، ای وی ایم مشین میں ہمارا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کے نتیجہ میں عیدالاضحی کے موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے مزید 85 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے ۔ ان قیدیوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی طیارہ بھجوایا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم ان قیدیوں کو رہا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل مسلسل چل رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا سے سینکڑوں قیدی رہا ہوئے ، بیرون ملک جو لیبر طبقہ جیلوں میں ہے ان کے لئے یہ بڑی خوش خبری ہے ۔ جو قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں ان کو واپس لانے کا کام کافی تیزی سے جاری ہے ۔ امید ہے کہ زیادہ تر پاکستانی جلد پاکستان واپس آ جائیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کووڈ کے پھیلائو اور ویکسینیشن کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گذشتہ روز پانچ لاکھ 25 ہزار کووڈ کی ڈوزز لگائی گئیں اور اب تک دو کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ کل اس حوالے سے این سی او سی ایک جامع رپورٹ بھی دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور خیبر پختونخوا میں کووڈ کے کیسز بڑھے ہیں، پنجاب میں صورتحال کنٹرول میں ہے ، یہ ضروری ہے کہ احتیاطی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 20 سے 22 جولائی تک تین روز عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو اہم شخصیات بشمول وزرا، وزرائے مملکت اور منتخب نمائندوں، جج صاحبان ، سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کی سیکورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی صورتحال پیش کی گئی۔ کابینہ سے کہیں زیادہ پروٹوکول اپوزیشن اور سابقہ بیورو کریٹس کے پاس ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے ایک جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں سیکورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے ۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ مون سون شجرکاری کے حوالے سے حکومت حالیہ مون سون شجرکاری کے دوران ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس حوالے سے تمام صوبوں میں بھرپور شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔ وزیرِاعظم نے تمام وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز کو شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 50 کروڑ درخت لگائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوے کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ مذکورہ زمین کا نیشنل ایسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ذریعے بہتر انتظام یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای ایٹ اور ایـنائن میں تجاوزات کو ہٹانے اور گرین ایریاز کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے اس پر بہت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ 1960ء سے 2010ء تک اسلام آباد کے شہر کے حجم میں جتنا اضافہ ہوا ہے اتنا ہی اضافہ 2010ء سے 2020ء کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں گرین ایریاز میں تجاوزات بڑھی ہیں، اسلام آباد میں آبادی کا دبائو بھی زیادہ ہوا ہے ۔ نیوی اور ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ گرین ایریاز سے اپنی دیواریں پیچھے ہٹا دیں، انہوں نے اس پر عمل شروع بھی کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پر مکمل عمل درآمد کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان کی مصنوعات کا تحفظ کرنے کے لئے وفاقی کابینہ نے وزارتِ کامرس کی جانب سے نشاندہی کی جانے والی چند زرعی اور غیر زرعی مصنوعات کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2020ء کے تحت رجسٹریشن کی منظوری دی۔ اس فہرست میں ان اداروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے ان مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈیکیشن قانون کے تحت رجسٹر کرایا ہے ۔ یہ ادارے ان مصنوعات کے حوالے سے تمام ضروری تفصیلات رکھیں گے جن میں ان مصنوعات کی خصوصیات، ان کی پیداوار کا طریقہ کار، پیدا ہونے والے علاقوں کی تفاصیل اور مصنوعات سے متعلق دیگر تفصیلات درج ہوں گی۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کی مخصوص مصنوعات کی شناخت برقرار رکھنا اور ان کا تحفظ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کراچی شپ یارڈ و انجنیئرنگ ورکس کو فرسٹ رائٹ آف ریفیوزل دینے کا ایجنڈا موخر کر دیا گیا۔ کابینہ نے پاک فوج کیلئے جاری بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد سپیشل الائونس 2021ء دینے کی منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ دو سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ گذشتہ سال سول و فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سول ملازمین کے مطالبہ پر ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا تاہم فوج کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رینجرز اور ایف سی کو بھی اس میں شامل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پولینڈ، آسٹریلیا، فرانس، چیک ری پبلک، بداپسٹ اور ترکی سے میوچل لیگل اسسٹنس کے حوالے سے موصول شدہ درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ان درخواستوں کو متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوانے کی منظوری دی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کی درخواست پر ان کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے قائم مقدمات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے قیام کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان نامی تنظیم کی جانب سے نظرثانی کی درخواست پر غور کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے موقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کرنے کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ میرٹ اور حقائق پر کیا گیا تھا۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ نے پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور کے نائب صدر، خزانچی اور گورننگ بورڈ کے پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی۔ عارف نظامی نائب صدر، شوکت امین شاہ خزانچی جبکہ ممبران میں ولید اقبال(پنجاب)، رئوف پاریخ (سندھ)، محمد ایوب صابر (خیبر پختونخوا) ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق (بلوچستان) اور پروفیسر فتح محمد( فیڈرل ایریاز) شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 49 ادویات کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ وہ ادویات ہیں جو پاکستان میں نہیں بن رہی تھیں، قانون کے تحت ان کی ابتدائی قیمت وفاقی حکومت نے مقرر کرنا ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے محمد امجد خان کو سی ای او اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے انضمام کے پیش نظر شاہ جہاں مرزا (ایم ڈی پی پی آئی بی) کو اے ای ڈی بی کے سی ای او کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے نیسپاک کے نئے ایم ڈی کی تعیناتی تک کمپنیز ایکٹ 2017ء کے تحت موجودہ/ریٹائر ہونے والے ایم ڈی کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی تجویز کی منظوری دی۔ وزارتِ منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی ذمہ داریوں کے حوالے سے رولز آف بزنس میں ضروری ترمیم کی تجویز بھی کابینہ نے منظور کی۔ وفاقی کابینہ نے جاوید احمد صدیقی کو پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کا چیف ایگزیکیٹو آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے ، پہلے ہی تین ملین کے قریب افغان مہاجرین یہاں موجود ہیں، دنیا کو چاہئے کہ وہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، اس مسئلہ پر پاکستان کو بہت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے افغانستان میں حالات خراب ہو رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں ایسے حالات پیدا نہ ہوں جس کی وجہ سے افغان شہریوں کو دوبارہ ہجرت کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزارتیں اس معاملے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے جامع پالیسی مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پچھلے تجربات سے سیکھنا چاہئے اور ایک جامع پالیسی بنانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو، اس کے لئے عالمی مدد درکار ہے ، اس میں تعاون ہونا چاہئے تبھی ہم افغانستان کے معاملہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 23 جون 2021ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ لاہور میں سروسز ہوٹل کی ریزرو پرائس ایک ارب 95 کروڑ روپے رکھی گئی ہے ، اس کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔ سروسز ہوٹل نجکاری کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 8 جولائی 2021ء کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیلی ویڑن اور ریڈیو کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے معاہدے کے مجوزہ مسودے کی منظوری دی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کشمیر کے الیکشن میں وزیراعظم خود جائیں گے ، پی ٹی آئی کے لئے یہ موزوں الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن مہم سے مایوس ہو کر امریکہ روانہ ہو چکے ہیں، ان کے امیدوار ہی پورے نہیں ہیں۔ ایک اور سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا موقف بہت واضح ہے ، ہم امن کی بات کر رہے ہیں، تمام افغان گروپوں سے ہمارا رابطہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلخیاں پیدا کرنا آسان اور انہیں حل کرنا مشکل ہوتا ہے ، پاکستان کا کردار پوری دنیا دیکھ رہی ہے ، ہم امن کے لئے کھڑے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب سے قیدی رہا ہو کر وطن واپس آ رہے ہیں، امریکہ کے ساتھ ہمارا ایسا کوئی انتظام نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں


عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے ، فیلڈ مارشل وجود - اتوار 24 اگست 2025

  جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے ، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی، گفتگو بلوچستان کے دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خ...

عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے ، فیلڈ مارشل

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا وجود - اتوار 24 اگست 2025

  بدین کے 45 سالہ شخص کے قتل میں ملوث 4افراد کو 8جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا،شہر میں دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کا بھی انکشاف ہوا ہے واردات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کے واضح شواہد سامنے آئے ،را نے واردات کے لیے خطیر رقم خرچ...

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

حکومت 27ویں ترمیم اور نئے صوبوں پر مکمل غیر سنجیدہ ہے ،رانا ثناء اللہ وجود - اتوار 24 اگست 2025

برسلزدورے میں آرمی چیف کے ساتھ سہیل وڑائچ موجود تھے ، کالم میں درست تھا گرفتاریوں عدالتی فیصلوں کا مذاکرات اور بات چیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، گفتگو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و صدر مسلم لیگ (ن)پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 27 ویں ترمیم اور ملک م...

حکومت 27ویں ترمیم اور نئے صوبوں پر مکمل غیر سنجیدہ ہے ،رانا ثناء اللہ

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان وجود - اتوار 24 اگست 2025

عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر (ن) لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کریگی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ پرویز، حنیف عباسی حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے ...

نون لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی وجود - هفته 23 اگست 2025

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پرموجودہ حالات میں دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار شہباز شریف نے دواؤں کی نئی قیمتوں کے تعین کیلئے منظوری کیلئے پیش کی گئی سمری بغیر دستخط کیے واپس کر دی وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ک...

وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، سمری واپس کر دی

صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع وجود - هفته 23 اگست 2025

  تحقیقاتی کمیٹی کی 8 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے ساتھ میڈیکل ریکارڈ بھی شامل کیا گیا ہے تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی،ڈی آئی جی عرفان بلوچ کراچی کے صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار دے دی گئی، اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ جم...

صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز وجود - هفته 23 اگست 2025

مشقوں کے دوران ایرانی بحریہ نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں ا...

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز

سلامتی کونسل فہرست میں صرف مسلمان دہشت گرد؟ پاکستان کا احتجاج وجود - جمعه 22 اگست 2025

  غیر مسلم انتہا پسند احتساب سے بچ نکلتے ہیں، مسلم افراد پر یکطرفہ توجہ دُہرے معیار کی عکاس ہے دہشت گرد گروہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں متحرک ہو چکے ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی...

سلامتی کونسل فہرست میں صرف مسلمان دہشت گرد؟ پاکستان کا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا وجود - جمعه 22 اگست 2025

  محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی پر سیاسی کمیٹی اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ضمنی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے پر ووٹنگ ،سیاسی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے،ارکان کا مؤقف پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں لینے کا فیصلہ کرل...

پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

ہائیکورٹ کاارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات کرنے کا حکم، وفاقی حکومت پر برہم وجود - منگل 19 اگست 2025

اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وفاقی سیکریٹری اور سیکریٹری واٹر ریسورس ڈویژن پر فرد جرم عائد کی جائیگی احکامات کے باوجود پیش نہ ہوئے تو انعام اللہ ، علی مرتضی کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں،عدالت عالیہ کے ریماکس سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل سندھ سے ارسال کا ...

ہائیکورٹ کاارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات کرنے کا حکم، وفاقی حکومت پر برہم

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 757شہری جاں بحق( 929 زخمی،مزید بارشوں کی پیشگوئی) وجود - منگل 19 اگست 2025

ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ن...

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 757شہری جاں بحق( 929 زخمی،مزید بارشوں کی پیشگوئی)

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ ،چوری کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا وجود - منگل 19 اگست 2025

چوری کی روک تھام کیلئے اضافی سہولیات حاصل کر لی ، صارفین کے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا آڈیٹرز رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا کی رازداری قانون کے مطابق یقینی بنائیں گے،ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا‘ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس فراڈ اور چوری کی روک ت...

ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ ،چوری کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

مضامین
ٹھوکر کی تاریخ وجود پیر 25 اگست 2025
ٹھوکر کی تاریخ

ووٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن کی سینہ زوری وجود پیر 25 اگست 2025
ووٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن کی سینہ زوری

کشمیری بھارتی دہشت گردی کا نشانہ وجود پیر 25 اگست 2025
کشمیری بھارتی دہشت گردی کا نشانہ

کشمیری غدار نہیں۔۔ وجود اتوار 24 اگست 2025
کشمیری غدار نہیں۔۔

سہ فریقی مذاکرات اورپاک افغان ذمہ داریاں وجود اتوار 24 اگست 2025
سہ فریقی مذاکرات اورپاک افغان ذمہ داریاں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر