... loading ...
مصرکی ایک اعلی اپیل عدالت نے کالعدم مذہبی وسیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے مرشدِعام سمیت 10 لیڈروں کے خلاف سزائے عمرقید کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت نے 2019 میں الاخوان کے مرشدعام محمد بدیع سمیت دس لیڈروں کوپولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور جیل توڑنے کے مقدمے میں قصور وار قرار دے کرعمرقید کی سزائیں سنائی تھیں۔ان پر مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے خلاف 2011 کے اوائل میں احتجاجی تحریک کے دوران میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور جیلیں توڑنے کے الزامات میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔فوجداری عدالت نے انھیں مصر میں اس عوامی احتجاجی تحریک کے دوران میں جیلوں سے قریبا 20 ہزار قیدیوں کو فرار کرانے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ مل کر مصر کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔مصر کی اعلی اپیل عدالت نے اسی مقدمے میں ماخوذ اخوان کے درمیانی درجے کے آٹھ رہ نمائوں کو بری کردیا ہے ۔انھیں پندرہ ، پندرہ سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف مزید اپیل دائر نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ مصر کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی 2013 میں معزولی کے ردعمل میں احتجاجی تحریک برپا کرنے والیالاخوان المسلمون کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف سخت کریک ڈان کیا تھا۔مصری فورسز کی کارروائیوں میں اخوان کے سیکڑوں کارکنان ہلاک ہوگئے تھے اور ہزاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس جماعت کے متعدد اعلی قائدین بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔مصری فورسز نے ڈاکٹر محمد مرسی کو بھی معزولی کیبعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کے خلاف مختلف الزامات میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔وہ 2019 میں اپنے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران میں عدالت میں نڈھال ہوکر گر پڑے تھے اورعدالتی کمرے ہی میں دم توڑ گئے تھے ۔قاہرہ کی فوجداری عدالت کے جج نے بعد میں ان کے خلاف عاید کردہ الزامات کو ختم کردیا تھا۔مصر کی اپیل عدالت نے گذشتہ ماہ الاخوان کے بارہ سینیروں لیڈروں اور کارکنان کے خلاف 2013 میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں سزائے موت کا فیصلہ برقراررکھا تھا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مصر کو کالعدم الاخوان کے لیڈروں اور کارکنان کے خلاف خونیں کریک ڈان اور انھیں تھوک کے حساب سے سزائے موت دینے فیصلوں پرتنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی لاہور،جسٹس بابر ستار پشاور ہائیکورٹ ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائیکورٹ تبادلہ 9 ارکان نے حق میں ووٹ دیاجبکہ تبادلے کیخلاف 3 ووٹ سامنے آئے،ذرائع چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ہائیکورٹ کورٹ ججوں ک...
آزاد عدلیہ کیلئے افسوس ناک دن ، ججوں کے تبادلے کی کوئی وجہ ہونا چاہیے(سینیٹر علی ظفر) عدلیہ پر تیز وارکیا گیا، ججز کا تبادلہ کسی فرد کا کام نہیں، فیصلہ عدلیہ کو تقسیم کرنے کے مترادف ، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنما بیرسٹر علی ظفر نے ...
امارات کا اوپیک سے نکلنے کا فیصلہ رکن ملکوں اور سعودی عرب کیلئے بڑا دھچکا، پالیسی فیصلہ تیل کی پیداوار کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا،اماراتی وزیرتوانائی کا جاری بیان یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس جس میں روس جیسے اتحادی شامل ہیں دونوں کو چھوڑ دے گا، یو اے ا...
یہ میزائل سسٹم جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے،آئی ایس پی آر تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ،پاک فوج کے افسران نے کیا آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ...
آبادی کے سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا تو آنے والے برسوں میں ملکی وسائل کو مزید تیزی سے بہا کر لے جائے گا ہر سال 60لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کیلئے ضروری، وزیر مملکت صحت وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے 2050تک پاکستان کی آباد...
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...