... loading ...
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ہراساں کرنے والی بات درست نہیں،ان پرسوال پوچھا جائے تو غصے میں آ جاتے ہیں، کچھ لوگوں نے پارٹی فنڈز دیئے وہ شوگرمل کے اکاؤنٹ میں کیسے آگئے ، یہ سوالات تو بنتے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ ن کہا کہ ایف آئی اے دفاترمیں ویڈیوریکارڈنگ کی سہولت دیں گے ، ویڈیوریکارڈنگ ہوگی توسب کچھ واضح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوسوالات پوچھے گئے ان کا براہ راست شہبازشریف سے بھی تعلق تھا، لیگی صدر کو اپنا جواب دینا چاہیے ، یف آئی اے تین دفعہ سوالوں کا جواب پوچھ رہا ہے ۔ ایف آئی اے میں ان کا آج تیسرا انٹرویوتھا، ایف آئی اے کا مقصد سوالوں کے جواب لینا ہے ، ٹرانزیکشن سے متعلق سوالات کیے گئے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سوالوں کے جواب نہیں دیئے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کوکافی پیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران انہیں سرکہہ کرمخاطب کیا گیا۔ لیگی صدر ہوں یا کوئی اورعزت کے ساتھ بات کی جاتی ہے ۔ دومختلف ٹرانزیکشن کا معاملہ ہے ، شہبازشریف، ان کے دونوں صاحبزادے سلمان،حمزہ دوشوگرملوں کے ڈائریکٹرزہیں، یہ منی لانڈرنگ سے متعلق کیس ہے ، ٹی ٹیزکے ذریعے منی لانڈرنگ ہوئی۔ ان پرسوال پوچھا جائے تو شہبازشریف غصے میں آجاتے ہیں، کچھ لوگوں نے پارٹی فنڈز دیئے وہ شوگرمل کے اکاؤنٹ میں کیسے آگئے ، یہ سوالات توبنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اوران کے بچوں کے اکاؤنٹ میں 7ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ 14 اکاؤنٹس میں 3 سے 4 سالوں میں 25ارب روپے بھیجے گئے ، جن کے 14 اکاؤنٹس وہ ان کی دوشوگرملوں کے ملازمین ہے ، سلمان کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے درخواست کی ہوئی ہے ، تمام شواہد برطانوی حکومت کے ساتھ بھی شیئرکرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان حوالگی ایک لمبا پراسس ہے ، سب سے بڑا مسئلہ ایسے کیسزمیں ایک، دوملزمان بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں انگلینڈ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے قانون کا مسودہ فائنل ہو چکا ہے ، برطانیہ نے تو پہلے ہی مسودے کو فائنل کر دیا تھا، برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے قانون میں سب سے بڑا مسئلہ سزائے موت کا تھا، برطانیہ کے کہنے پرسزائے موت کی شق کونکال دیا ہے ، سزائے موت کے کیس کے علاوہ باقی مقدمات میں معاہدے کے تحت ملزمان کی حوالگی ہوسکے گی، ہماری کوشش ہے یہ معاہدہ جل ہوجائے ، برطانیہ میں کورونا کی وجہ سے اس پرکام تھوڑا سلو ہو گیا ہے ، برطانیہ بھی پاکستان سے بہت سارے ملزمان کی حوالگی چاہتا ہے ۔ شہزاد اکبر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی بارے کہا ون وے نہیں ٹو وے ٹریفک ہو گی، برطانیہ پہلے ہی پاکستان سے چارملزمان حوالگی کراچکا ہے ، برطانیہ سے کہا کہ ابھی تک پاکستان کے ملزمان کی حوالگی کیوں نہیں ہورہی، ہرمیٹنگ میں یہ معاملہ ہائی لائٹ کرتے ہیں، برطانیہ کے ساتھ یہ معاملہ بڑے سینئرہائی لیول پراٹھایا گیا ہے ، امید کرتا ہوں کوئی نہ کوئی اچھی پیشرفت ہوگی، چیلنج ضرورہے بہت سارے لوگ برطانیہ کے سیاسی پناہ جیسے قوانین سے فائدہ اٹھاکر ڈیلے کرتے ہیں، ایسے قوانین سے ملزمان کوفائدہ ہوتا ہے ۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...