... loading ...
لندن ہائی کورٹ کی جانب سے بین الاقوامی چیمبرز آف کامرس ٹریبونل کے سامنے حکومت بلوچستان کا دفاع مسترد ہونے کے بعد وفاقی حکومت اس سے متعلق معاملات پر غور کررہی ہے ۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس میں سے ایک آپشن یہ ہے کہ لندن ہائی کورٹ جج کے فیصلے کو برطانیہ میں کورٹ آف اپیل میں چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے دفتر میں موجود انٹرنیشنل ڈسپیوٹ یونٹ (آئی ڈی یو) عدالتی حکم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائے گا تاہم حکم کو چیلنج کرنے کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے ۔بلوچستان حکومت کی جانب سے 28 نومبر 2011 کو کان کنی کا لائسنس دینے سے انکار پر آسٹریلوی ٹیتھیان کاپر کمپنی نے 2صوبے کے خلاف ثالثی مقدمات دائر کیے تھے جس میں ایک 29 جولائی 1993 کے چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ (چیجوا) کی ایک تصفیے کی شق کے بارے میں جبکہ دوسرا آسٹریلیاـپاکستان باہمی سرمایہ معاہدے کے تحت پاکستان کے خلاف تھا۔آئی سی سی ٹریبونل نے 21 اکتوبر 2014 کو یہ قرار دیا تھا کہ چیجوا میں ثالثی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ چیجوا خود بھی درست ہے اور ٹیتھیان کاپر کمپنی ثالثی کے معاہدے کا مطالبہ کرسکتی ہے اس کے علاوہ آئی سی سی ٹریبونل کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ٹی سی سی کے معاہدہ اور غیر معاہدہ دعووں پر غور کرے تاہم جب اس فیصلے کو حکومت بلوچستان نے چیلنج کیا تو لندن ہائی کورٹ کے جج رابن نوولز نے اس کا وہ مؤقف مسترد کردیا کہ جس میں اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا اور کہا کہ ریکوڈک کیس میں عدالت عظمٰی کا فیصلہ بدعنوانی کے الزامات پر بنیاد نہیں کرتا ہے لہٰذ یہ کرپشن الزامات لگانے کے لیے کافی نہیں۔آئی سی سی ٹریبونل کے سامنے استدعا کرتے ہوئے حکومت بلوچستان نے سپریم کورٹ کے 7 جنوری 2013 کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا جس میں چاغی ہلز ایکسپلوریشن جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ (چیجوا) اور متعلقہ معاہدوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔اسی طرح بلوچستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مائننگ کمپنی مبینہ طور پر بدعنوانی میں ملوث ہے اور سرکاری عہدیداراوں کو مشترکہ منصوبے کے لیے رشوتیں دی گئیں تاہم جج نے کہا کہ ثالثی ٹریبونل کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کے لیے بلوچستان نے بدعنوانی کے الزامات لگا کر اپنا حق ضائع کردیاذرائع نے انکشاف کیا کہ انگلینڈ کی ہائی کورٹ آف بزنس اور پراپرٹی کورٹ کے علاوہ ویلز کوئنز بینچ ڈویژن کمرشل کورٹ ستمبر میں اس سوال پر غور کرسکتی ہی کہ کیا صوبہ بلوچستان کو کان کانی کے معاہدے میں بدعنوانی اور غلط کاموں کے مزید شواہد پیش کرنے کی اجازت دینی چاہیے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...