وجود

... loading ...

وجود
وجود

’’نان‘‘ سینس

اتوار 11 جولائی 2021 ’’نان‘‘ سینس

دوستو، ویسے تو ’’نان سینس‘‘ انگریزی کا لفظ ہے جس کا مطلب عام طور پر’’ بکواس‘‘ کے معنوں میں لیا جاتا ہے، ویسے اگر کوئی واہی تباہی باتیں کرے، واہیات، لغویات یا بے ہودہ گوئی کرے تب بھی اسے آپ انگریزی میں نان سینس کہہ سکتے ہیں۔لیکن اگر آپ لاہور میں ہوں تو ’’نان‘‘ کھانے والی ایک قسم کی روٹی کا نام سمجھا جاتا ہے، اسی لیے ہم سمجھتے ہیں کہ لاہوریوں میں ’’نان ۔سینس‘‘ زیادہ ہے، گوجرانوالہ بھی کسی سے کم نہیں کیوں کہ وہ تو ہے ہی پہلوانوں کا شہر۔۔ باباجی فرماتے ہیں کہ ۔۔ جس انسان میں ’’نان‘‘ کا بے انتہا ’’سینس‘‘ ہو،اسے نان سینس کہاجاسکتا ہے۔باباجی نے پھر اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں نان کی درجنوں اقسام پائی جاتی ہیں،لیکن لاہوری اسی پر لپکتے ہیں جس کا ذائقہ اچھا ہے،اسی لیے لاہوریوں کا ’’نان‘‘ سینس بہترین ہے۔ باباجی کے حساب سے دیکھا جائے تو ملک کا ہر غریب ہی نان سینس ہے کیوں کہ وہ ہمہ وقت نان کے چکر میں رہتا ہے، صبح گھر سے نان کے حصول کے لیے محنت مزدوری کے لیے نکلتا ہے،رات کو گھر واپس لوٹتا ہے، سرائیکی وسیب کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کا ایک شعر اسی حوالے سے ہے کہ ۔۔۔بہتر حور دے بدلے گزارا ،ہک تے کرگھنسوں۔اکہتر حور دے بدلے اسکوں رج کے روٹی دے۔۔باباجی کے فلسفے کے مطابق، ملک بھر کی شادی شدہ خواتین کو بھی نان سینس کہاجاسکتا ہے کیوں کہ انہیں ہر وقت ’’نان نفقے‘‘ کی پڑی رہتی ہے۔ہم بھی جب تک لاہور میں رہے،نان سینس ہی رہے، کیوںکہ گھر والوں اور احباب کی طرف سے ہر بار فرمائش آتی تھی کہ کراچی واپسی پر نان خطائی ضرور لانا۔۔
ہماری ایک بہت ہی بری عادت ہے، چاول سے ہمارا پیٹ کبھی نہیں بھرتا، گھنٹہ ڈیڑھ کے بعد پھر بھوک ستانے لگتی ہے۔ اسی لیے بریانی ہویا پلاؤ، جتنا بھی کھاؤ، بھوک پھر بھی ضرور لگتی ہے۔سالن ہو یا قورمہ، ترکاری ہو یا دال، ہمارا پیٹ روٹی ہی سے بھرتا ہے۔ امیر غریب ہرایک کا گزر روٹی پر ہے۔ روٹی اکثر پورے کھانے کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب کہا جاتا ہے کہ۔۔ آؤ روٹی کھالو۔۔ یامیں روٹی کھا کر آیا ہوں۔۔ تو اس سے مراد کھاناہی ہوتا ہے۔ہمارے ایک دوست کی ہارڈویئر کی بڑی شاپ ہے، ہم کبھی کبھار وہاں گپ شپ کے لیے بیٹھ جاتے ہیں، وجہ یہ بنتی ہے کہ ہمارا گھر مرکزی بازار سے بہت قریب ہے، اس لیے جب چھٹی ہو،دوست فون کرکے اپنے پاس بلالیتے ہیں۔ ایک روز ہم اپنے دوست کی دکان پر بیٹھے تھے، چائے کادور چل رہا تھا کہ ایک نوجوان فقیر نے صدا لگائی، دکان کے ملازم نے فوری طور پر پانچ کا سکہ اس کی طرف بڑھایا۔ ہم ذرا دور بیٹھے تھے ،اس سے قبل کہ آواز لگاکرمنع کرتے ،ملازم اسے بھیک دے چکاتھا، وہ برابروالی دکان پر چلاگیا، ہم نے ملازم سے کہا،فقیر کو آواز دے کر یہاں بلاؤ۔ جب تک فقیر واپس آتا ہم نے دوست سے درخواست کی کہ ۔۔تجھے ایک ہیلپر کی ضرورت تھی،دکان کے لیے اسے رکھ لے۔۔دوست نے ہامی بھرلی۔فقیر واپس آیاتو۔ہم نے اس سے کہا، نوکری کروگے۔ کہنے لگا، کتنے پیسے دوگے۔ دوست نے اسے پیسے بتائے اور ساتھ ہی آفر کی کہ دوپہر کی روٹی ہماری طرف سے ملے گی۔۔ فقیر نے صاف انکار کردیا۔ ہم نے وجہ جاننی چاہی تو وہ نوجوان فقیر بڑی معصومیت سے کہنے لگا۔ آپ جو پیسے دے رہے ہیں، روٹی دوگے سالن کیا میں روزاپنے پیسوں سے خریدوں گا۔۔ یہ کہہ کر فقیر تو چلا گیا، لیکن ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر گیا۔۔
سیدھے سادے نان نے بھی وقت کے ساتھ بہت ترقی کی ہے اور آج مختلف قسم کے نان ہمیں میسر ہیں۔ لیکن نان کا پکانا گھروں میں مشکل ہے کیونکہ یہ تندور کی چیز ہے اور تندور میں پکائی جاتی ہے۔عہد مغلیہ کے مرقے الوان نعمت اور نسخ شاہجہانی میں نان بنانے کی مختلف تراکیب کا ذکر ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ نان کی قسمیں پلاؤ کی تراکیب سے کم نہیں۔ مغل شیرینی پسند تھے۔ اس لیے بیشتر نان میٹھے ہوا کرتے تھے۔ میٹھا اور نمکین مزا ایران کے کھانوں کا اصل مزا ہے۔۔کوئٹہ اور پشاور میں تو ’’نان بائی‘‘ بھی ایک ایسا بڑا شعبہ ہے جس سے ہزاروں لوگ منسلک ہیں، آئے دن روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جب خبر پڑھتے ہیں تو نان بائیوں کا ذکر لازمی ملتا ہے۔ایک نان بائی نے ایک وکیل سے پوچھا اگر کسی کا کتا میری روٹیاں کھا جائے تو اس کا ہر جانہ مجھے کیا وصول کرنا چاہیے؟ وکیل نے کہا۔’’دو روپے۔‘‘ نان بائی نے کہا!’’جناب کا کتا ہی آج میری روٹیاں چٹ کر گیا ہے۔ ازراہ کرم دو روپے عنایت فرما دیجئے۔‘‘ وکیل نے کہا۔۔ ’’میرے مشورے کی فیس دس روپے ہے دو روپے تم کاٹ کر بقایا آٹھ روپے مجھے دے دو۔‘‘
ایک خان صاحب لاہور میں ایک ہوٹل میں بیٹھا،کھانا آرڈر کیا،ویٹر آرڈر کیا ہوا کھانا لے آیا،نان کی بجائے چپاتی دیکھ کے خان بھنا کے بولا۔۔یہ کاپی کا صفحہ کس نے پھاڑ کے چنگیر میں رکھ دیا ہے۔ویٹر نے سمجھایا کہ۔۔یہ چپاتی ہے۔خان صاحب بولے۔۔یہ تو ہم سو بھی کھالے تو ہمارا پیٹ نہیں بھرے گا۔ہوٹل منیجریہ تکرار سن رہا تھا،قریب آیا اور بولا۔۔خان سو روٹیاں تو کوئی نہیں کھاسکتا، اگر آپ کھاسکتے ہیں تو آپ کو دس ہزار روپے انعام بھی دیں گے اور کھانے کے پیسے بھی نہیں لیں گے۔۔بس پھر کیا تھا۔۔خان صاحب نے چیلنج کو دل پہ لے لیا، ڈٹ گئے واللہ اب ہم سو روٹی کھاکے دکھائے گا۔۔طے پایاکہ زمین پر لائن لگاکرروٹی کی تعداد لکھی جائے گی۔خان صاحب ایک روٹی کھاتے،زمین پر لائن لگادیتے،ویٹر روٹی لاتا گیا، خان صاحب کھاتے گئے۔۔منیجر نے ویٹر سے پوچھا تو پتہ چلا کہ خان صاحب نوے روٹی کھاچکے ہیں،اب منیجر کو اپنی شرط کی فکر لگ گئی۔ویٹر سے کہا کہ ۔۔روٹی رکھ کر لائن ڈالنے کے بجائے مٹاتے جاؤ، ویٹر نے ایسا ہی کیا۔خان صاحب نے دیکھ لیا، غصے سے کھڑے ہوئے اور دوبارہ سے لائن کھینچ دی، ہوٹل منیجر کو تو موقع مل گیا۔۔اس نے ’’رولہ‘‘ ڈال دیا، خان صاحب تم ایک روٹی کھاکے دو لائنیں ڈال رہے ہو۔۔ خان صاحب نے لاکھ قسمیں کھاکریقین دلانے کی کوشش کی کہ ایسا نہیں ہے، ایک روٹی کھاکے ایک ہی لائن لگائی جارہی ہے، ہوٹل منیجر نہیں مانا۔خان صاحب نے غصے سے ساری لکیریں مٹاتے ہوئے کہا۔۔پھر سے گنتی شروع کرو۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ ایک سچا دوست وہ ہے جو تب آپ کے دروازے پر دستک دیتا ہے جب دوسرے چھوڑ کے جارہے ہوں۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

فری فری فلسطین فری فری فلسطین!! وجود منگل 07 مئی 2024
فری فری فلسطین فری فری فلسطین!!

تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت وجود منگل 07 مئی 2024
تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت

کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر