... loading ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ پانچ سال کے دوران دو ہزار سی سی سے زائد کی نیلامی کی گئی 819 نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ لگژری گاڑیوں میں سے 481 لگڑری گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ملک میں کسٹمز حکام اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات و کاغذات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ لینڈ کروزرز، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز سمیت دوسری لگژری گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر جعلی کاغذات پر رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیاں بااثر لوگوں کے زیر استعمال ہیں، وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لگژری گاڑیوں کی جعلی دستاویز پر رجسٹریشن کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ذرائع کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جعلی کاغذات پر نان ڈیوٹی پیڈ و اسمگل شدہ لگڑری گاڑیوں کی رجسٹریشن کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو معاملے کی تفصیلی چھان بین کرکے 31 جولائی 2021 تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر رکھی تھی جس پر ایف بی آر نے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب کو ارسال کردی ہے ، جس میں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز کی جانب سے تعاون نہ کرنے بارے وفاقی ٹیکس محتسب کو آگاہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بار بار ریکارڈ مانگنے کے باوجود متعدد موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز ریکارڈ فراہم کرنے سے ہچکچا رہی ہیں۔موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز کی جانب سے جو ریکارڈ موصول ہوا ہے اس ریکارڈ کے ساتھ ڈائریکٹریٹ کسٹمز اینٹلی جننس کی نیلان کردہ گاڑیوں کے ڈیٹا سے کراس میچنگ کی گئی ہے جس میں صرف 338 لگڑری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں پائی گئی ہیں باقی 481 لگژری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز کے ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں۔ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد طاہر کے دستخطوں سے وفاقی ٹیکس محتسب آفس کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سال کے دوران ملک کے 8 ریجنل ڈائریکٹریٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 819 لگڑری گاڑیاں نیلام کی گئی ہیں، ڈائریکٹریٹ کراچی کی جانب سے 123 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے 39 لگژری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 84 لگژری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔ڈائریکٹریٹ لاہور کی جانب سے 124 لگڑری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے 49 لگڑری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 75 لگڑری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔ ڈائریکٹریٹ ملتان کی جانب سے 45 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے 19 لگژری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 26 لگڑری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔ڈائریکٹریٹ پشاور کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران 2 ہزار سی سی سے اوپر کی 22 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے 14 لگڑری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 8 لگژری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹریٹ کوئٹہ کی جانب سے 319 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے صرف 109 لگژری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 210 لگڑری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئیں۔ ڈائریکٹریٹ حیدر آبادکی جانب سے 30 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے 6 لگژری گاڑیاں موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہوئیں اور 24 لگژری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں، ڈائریکٹریٹ گوادر کی جانب سے 15 لگژری گاڑیاں نیلام کی گئیں جن میں سے صرف ایک گاڑی ہی رجسٹر ہوئی اور 14لگڑری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔ ڈائریکٹریٹ راولپنڈی نے 141 لگژری گاڑیاں نیلام کیں جن میں سے 101 رجسٹرڈ ہوئیں اور 40 لگڑری گاڑیوں کا موٹر وہیکل رجسٹریشن کے فراہم کردہ ریکارڈ میں نہیں پائی گئی ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹرڈ کی جانے والی جن لگژری گاڑیوں کے ریکارڈ کی ایف بی آر کے ڈیٹا بیبنک سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے نا صرف وہ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی بلکہ گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے میں ملوث کسٹمز و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور گاڑیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ اس معاملے میں کون کون ملوث ہے اور اس معاملے کسٹمز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے جو بھی حکام ملوث ہوئے انکے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔
معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارتی قیادت کی مایوسی کھل کر سامنے آچکی ہے،بھارت کو پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا مودی سرکار کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو پھر بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں،اگر کسی قسم کی جغرافیائی تباہی کی...
آج کل 5 روپے میں آتا کیا ہے؟ اتنے پیسے تو گھر کے چھوٹے بچے بھی پکڑنے سے انکار کر دیتے ہیں،شہری کی دہائی حکومت نے عوام پر اتنا بڑا احسان کیا ہے جیسے ساری نیکیاں ایک ساتھ ہی سمیٹ لی ہوں،شہریوں کی میڈیا سے گفتگو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام نے حکومت پر طنز ک...
منشیات فروش خاتون کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا گارڈن تھانے کی فوٹیج غائب ہونے کے دعوئوں نے کیس پرسوالات کھڑے کر دیے،ذرائع مبینہ منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے، جبکہ ذرائع ...
حکومت کی آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان پیش ،بین الاقوامی مالیاتی ادارے کارئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سخت نگرانی پر زور 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کار...
اشرافیہ، جاگیردار وڈیرے پارٹیاں بدل بدل کر قوم پر مسلط ، حکمران جماعتوں کی قسم ایک ہی ہیں کوئی جماعت عوام کو حق دینے کیلئے تیار نہیں، نوجوان مایوس نہ ہوں،بنوقابل تقریب سے خطاب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں گولی اور گالی کی سیاست عام، تعلیم مہن...
عالمی برادری کے ساتھ مل کر پرامن، ہم آہنگ، متحد معاشرے کے قیام کیلئے پرعزم ہیں نوجوان ، مذہبی رہنما،سول سوسائٹی برداشت، ہمدردی، رواداری کو فروغ دیں،وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے اصول آج بھی پ...
نئی دہلی وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے میں ناکام امارات پر ایران کا اپنے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہونے کا الزام برکس گروپ کے رکن ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اختلافات کے باعث برکس وزرائے خارجہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم...
توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی اور مالی اہداف سے متعلق مذاکرات جاری،پروٹیکٹڈ صارفین کے علاوہ دیگربجلی اور گیس صارفین کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا،حکام حکومت کی عالمی توانائی قیمتوں کا مکمل بوجھ صارفین تک منتقل کرنے کی پالیسی برقرار، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا آڈ...
کراچی واٹر کارپوریشن میں مبینہ بدانتظامی اور پانی کی تقسیم کے نظام پر سوالات اٹھ گئے سرکاری نرخ پر بک ہونیوالے آن لائن ٹینکرپانی مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، شہری شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ کراچی واٹر کارپوریشن کے انتظامی امور، ہائیڈرنٹ نظام اور آن ل...
صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی اغوا ہوئے 26 روز گزر چکے، حکومت رہائی کیلئے اقدامات کرے، سیکنڈ آفیسر حسین یوسف صومالیہ کے بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں انہوں نے رہائی کی اپیل کی...
لبنانی بچے مسلسل تشدد، نقل مکانی، خوفناک واقعات کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی ادارہ لبنان میں بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، عالمی برادری سے مطالبہ یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 200 بچے شہید ہو چکے ہیں۔یونیسیف ...
عوام مشکل میں ہیں، آئندہ بجٹ مشکل ہو گا، 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی،امریکا ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق مجھے کوئی پیشکش نہیں کی گئی،چیئرمین پیپلز پارٹی حکومت سے بجٹ مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی 4 رکنی کمیٹی بنادی،پیٹرول سے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیا جا رہا ...