وجود

... loading ...

وجود
وجود

حاضر دماغی

بدھ 07 جولائی 2021 حاضر دماغی

دوستو،حاضر دماغی اگر قدرت کا ایک تحفہ ہے تو غائب دماغی بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ حاضر دماغ انسان اگر کسی کو لاجواب کردینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے تو وہیں غائب دماغ انسان کسی کو بھی زچ کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہوتا ہے۔ چلیں پھر آج کچھ اوٹ پٹانگ باتیں حاضر دماغوں کی ہوجائیں۔
نئی ملازمہ نے خاتون خانہ کو بتایا۔۔’’بیگم صاحبہ! جس وقت آپ محفل میلاد میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔زمین پر کھیلتے کھیلتے ننھے میاں نے ایک کا کروچ زمین سے اٹھایا۔ منہ میں رکھا اور اسے نگل گئے۔لیکن گھبرائیے نہیں،بیگم صاحبہ!۔۔ میں نے انہیں فورََا ہی کاکروچ مارنے کا پاؤڈر چٹادیا تھا۔ اب اس وقت سے ننھے میاں آرام سے گہری نیند سو رہے ہیں۔۔پردیس میں پردیسی زیادہ تر شیئرنگ کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اخراجات کم سے کم ہوں، ہم بھی چار سال سے زائد عرصہ لاہور رہے تو شیئرنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے رہے، اسی طرح پردیس میں ایک ڈیرے پر کافی پاکستانی رہتے تھے۔ ایک خان صاحب رات کو اٹھ کر عبادت کرکے دعا مانگ رہا تھا۔۔ اے اللہ پاک! دیکھ میں تیری عبادت کررہا ہوں باقی کمرے والے سب سو رہے ہیں ۔۔ساتھ والی چارپائی سے پاکستانی نے چادر سے سر باہر نکالا اور کہنے لگا۔۔ اوئے خان صاحب۔ اپنی دعا مانگ۔ رب نوں ساڈیاں شکا ئیتاں نہ لا۔۔ہمارا بھانجاٹی وی ماڈل بھی ہے اور ذہانت کا پیکر ہے، ایک بار ان سے پوچھا، کون سا پرندہ تیز اُڑتا ہے؟معصومت سے کہنے لگا۔۔بڑے پپا، جس کو زیادہ جلدی ہو۔۔
کورونا اور لاک ڈاؤن سے قبل حالت امن کا ایک سچا قصہ ہے کہ ۔۔ایک بوڑھا شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا، اتفاقاکوچ خالی تھا۔ پھر 8-10 لڑکے اس کوچ میں آئے اور بیٹھ کر تفریح شروع کر دی۔ ایک نے کہا ۔۔آؤ، زنجیر کھینچیں، ایک اور نے کہا ۔۔ اس جرم پر 500 روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا لکھی ہے۔۔ تیسرے نے کہا ، ہم بہت سارے لوگ ہیں 500 روپے چندہ کرکے جمع کرا دیں گے۔۔ چندہ جمع کیا گیا تو 500 کی بجائے 1200 روپے جمع ہوگئے۔ جس میں 500 کا ایک نوٹ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے نوٹ تھے۔چندہ پہلے لڑکے نے جیب میں رکھ لیا۔ زنجیر کھینچنے سے پہلے ایک بولا۔۔ اگر کوئی پوچھے گا تو کہہ دینگے گے کہ بوڑھے نے اسے کھینچا تھا۔ تب ہمیں جرمانہ بھی نہیں دینا پڑے گا اور ان روپیوں سے پارٹی کریں گے۔۔بوڑھے نے ہاتھ جوڑ کر کہا۔۔بچوں، میں نے آپ کے ساتھ کیا غلط کیا ہے، آپ مجھے کیوں پھنسا رہے ہیں؟۔۔لڑکے نہیں مانے اور زنجیر کھینچ لی گئی۔ جیسی امید تھی۔ ٹی ٹی، کانسٹیبل کے ساتھ آیا، لڑکوں نے ایک آواز میں کہا کہ، اس بوڑھے نے زنجیر کھینچی ہے۔ ٹی ٹی نے بوڑھے سے کہا،آپ کو اس عمر میں ایسا کام کرنے میں شرم نہیں آئی؟۔۔بوڑھے نے پہلے غصے سے نوجوانوں کی ٹولی کو دیکھا پھر ہاتھ جوڑ کر ٹی ٹی سے مخاطب ہوا۔۔جناب، میں نے زنجیر کھینچی ہے، لیکن میں بہت بے بس تھا۔۔ٹی ٹی نے غصے سے کہا، ایسی کیا مجبوری تھی؟۔۔بوڑھا جلدی سے کہنے لگا۔۔میرے پاس صرف 1200 روپے تھے، جو ان لڑکوں نے چھین لیے اور اس پہلے لڑکے نے اپنی جیب میں رکھے ہوئے ہیں۔ اس میں 500 کا ایک نوٹ، پچاس کے 2 نوٹ اور باقی سب 100 کے نوٹ ہیں۔۔ٹی ٹی نے فوری طور پر کانسٹیبل کو پہلے لڑکے کی تلاشی لینے کا کہا۔۔پھر وہی ہوا جیسا بوڑھے نے بتایاتھا، اس لڑکے کی جیب سے 1200 روپے اُسی ترتیب سے برآمد ہوئے، جو بوڑھے کو واپس کردیئے گئے اور لڑکوں کو اگلے اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے ساتھ جاتے ہوئے لڑکوں نے بوڑھے کو گھورا، تو بوڑھے نے اپنی سفید داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا ۔۔بیٹا جی، یہ بال نزلہ ،زکام سے سفید نہیں ہوئے۔۔
ہمارے پیارے دوست نے واٹس ایپ پر ہم سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔۔دل پر رکھنے والا پتھر کہاں سے ملے گا اورکتنے کلو کا ہونا چاہیے؟۔۔کسی کے زخموں پر نمک چھڑکنا ہو تو کونسا ٹھیک رہے گا؟؟ سادہ یا آیو ڈین والا؟۔۔۔ بھاڑ میں جانے کے لیے رکشہ ٹھیک رہے گا یا ٹیکسی؟؟۔۔لوگ عزت کی روٹی کمانے میں لگے ہوئے ہیں،کوئی عزت کا سالن کیوں نہیں کماتا؟؟۔۔ یہ جو ڈنر سیٹ ہوتا ہے اس میں لنچ کر سکتے ہیں کیا؟؟۔۔جن کی دال نہیں گلتی ،اُن کو سبزی گلانے کی اجازت ہے کیا؟؟۔۔اگر کسی سے چکنی چپڑی باتیں کرنی ہوں توکون سا گھی صحیح رہے گا دیسی یا بناسپتی؟؟۔۔ غلطیوں پر ڈالنے والا پردہ کہاں سے ملتا ہے اور کتنے میٹر کا لینا ہوگا؟؟۔۔جو لوگ کہیں کے نہیں رہتے ،تو پھر وہ کہاں رہتے ہیں؟؟۔۔کسی کا مذاق اڑانا ہو توکتنی اونچائی تک اڑایا جائے؟؟۔۔کسی کو مکھن لگانا ہو تو گائے کا ٹھیک رہے گا یا بھینس کا؟ ؟ ۔ ۔ کسی کے معاملے میں ٹانگ اڑانی ہو تو کون سی ٹھیک رہے گی دائیں یا بائیں؟؟۔۔
ہمارے فیوریٹ باباجی کو صرف دو ہی شوق ہیں، گپ شپ مارنا یا سوشل میڈیا پرٹائم پاس کرنا۔۔جب ہم ان کی پہنچ سے دور ،اپنے کاموں میں بزی ہوتے ہیں تووہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی جیتے ہیں، رات ہوتے ہی ان کے ڈرائنگ روم میں محفل جمتی ہے تو پھر باباجی ہوتے ہیں اور سننے والوں کے قہقہے۔۔ کل بتارہے تھے کہ ۔۔یار آج صبح فیس بک پر ایک لڑکی کی پوسٹ کاپی کی، اسے اسٹیٹس میں ڈالنے سے پہلے ۔’’ تھی‘‘ کو’’ تھا ‘‘کرنا بھول گیا، تب سے انباکس میں حال پوچھنے کے ساتھ ساتھ۔۔ کیا آپ اپنے شوہر کے نام سے فیس بک یوز کرتی ہو کے میسج آرہے ہیں۔۔باباجی ایک بار اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے تھے،مسلسل اپنی تعریفیں کیے جارہے تھے ، کہنے لگے۔۔ ہماری تو زوجہ ماجدہ بھی ہمارے لیے کہتی ہیں کہ۔۔ نہ تو میری ساس ہے نہ سسر اور نہ ہی نند۔۔ لیکن میرے میاں نے کسی کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔۔ باباجی کا ہی قصہ ہے کہ ایک دوست کو فون کرکے دریافت کیا، کہاں ہو؟ آگے سے جواب ملا، ناران میں بیوی کے ساتھ انجوائے کررہا ہوں۔باباجی نے برجستہ پوچھا، بیوی کسی اور کی ہے کیا؟ سنا ہے کئی سال سے باباجی کی اپنے اس دوست سے بات چیت بند ہے۔۔باباجی فرماتے ہیں۔۔شوہر چاہے بڑے سے بڑا ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان یا وکیل بن جائے جب بیوی نے کہہ دیا کہ آپ سمجھ نہیں سکتے تو آپ سمجھ نہیں سکتے بات ختم۔۔باباجی کا ہی قول ہے کہ ۔۔ اگر ملک میں یکطرفہ عشق والوں کو اکٹھا کیاجائے تو ایک نیا ملک بن سکتا ہے، جس کا قومی ترانہ ہوگا۔۔تو پیار ہے کسی اور کاتجھے چاہتا کوئی اور ہے۔۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔آج دل کر رہا تھا کہ کوئی گہری بات لکھوں،مگر پھر سوچا کوئی ڈوب گیا تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جذبہ حب الپتنی وجود اتوار 19 مئی 2024
جذبہ حب الپتنی

لکن میٹی،چھپن چھپائی وجود اتوار 19 مئی 2024
لکن میٹی،چھپن چھپائی

انٹرنیٹ کی تاریخ اورلاہور میںمفت سروس وجود اتوار 19 مئی 2024
انٹرنیٹ کی تاریخ اورلاہور میںمفت سروس

کشمیریوں نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا وجود اتوار 19 مئی 2024
کشمیریوں نے انتخابی ڈرامہ مسترد کر دیا

اُف ! یہ جذباتی بیانیے وجود هفته 18 مئی 2024
اُف ! یہ جذباتی بیانیے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر