... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، کراچی کے حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کیخلاف ریلی نکالی۔ ہفتہ کوایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کیخلاف حسن سکوائر سے شارع فیصل تک حقوق کراچی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رئوف صدیقی، کنور نوید جمیل،وسیم اختر سمیت دیگر قائد ین بھی موجودتھے ۔ ریلی میں ایم کیوایم کی خواتین سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی کے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جبکہ ریلی کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی پریس کلب پر ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدلیہ کے دروازے پر بھی مقدمہ رکھ رہے ہیں، کراچی شہر کھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے ، اب حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص والے بھی اپنے شہر کا مقدمہ لیکر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جوآج ہمارے ساتھ نہیں ان سب کودعوت دے رہا ہوں کراچی مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں۔ مردم شماری میں ہمیں صیحیح نہیں گنا گیا، سب کو جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کوپچھلے دس سالوں میں 6 ہزار575ارب ملے ، کراچی شہر کھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے ، سندھودیش کا خواب دیکھنے والی سندھ حکومت کو پیک کر کے قانون کے حوالے کریں گے ، پیپلزپارٹی کے دس سال پاکستان کی سیکیورٹی کا سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ایم کیو ایم کنوینرنئے کہاکہ بھٹوکے پاکستان میں کوٹہ سسٹم لگا کر سندھ کوشہری اوردیہی میں تقسیم کردیا، تم نے ادھرہم اورادھرہم کا نعرہ لگا کرپہلے پاکستان پھرسندھ کوتقسیم کردیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری، تعلیم ہے ، کراچی کے تعلیمی اداروں کوبھی یرغمال بنالیا گیا ہے ، جعلی ڈگری، جعلی ڈومیسائل، مردم شماری کے خلاف ساتھ دیں، ہمارے دروازے کھلے ہیں، اگرووٹ فیصلہ نہیں کرے گا توپھرروڈ کرے گا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سترسال سے مطالبات کرنے سے کچھ نہیں ہوا، پاکستان کا آئین مزید صوبوں کی اجازت دیتا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انتظامی صوبے بنائے جائیں۔ جوآج ہمارے ساتھ نہیں ان سب کو دعوت دے رہا ہوں کراچی مقدمے میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کب سندھ آئے ہمیں تاریخ کا پتا ہے ، اس ملک کی تاریخ ہم نے اپنے لہوسے لکھی ہے ، اب ہم اپنے ایڈریس میں سندھ نہیںجنوبی سندھ لکھنا شروع کریں گے ، جنوبی سندھ انشااللہ کل صوبہ بن جائے گا، آج ہم نے اپنا مقدمہ کراچی کی سڑکوں پرپیش کردیا ہے ۔ ہمارے سارے مطالبے آئینی مطالبے ہے ، چیف جسٹس صاحب کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کوملنے والے پانی کا حساب، کتاب لیں۔ چیف جسٹس صاحب ایک واٹرکمیشن قائم کریں۔خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سندھ حکومت کو پہلا نوٹس دیا جارہا ہے ، ہم نے تمھیں پاکستان دیا تم نے اس کو آدھا کردیا، ہم پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے جدوجہد کی تھی۔خالد مقبول نے کہا کہ ہم آئے تھے اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے ، تم نے ہمیں 70 کی دہائی کے پاکستان میں دھکیل دیا، ہم نے تمھیں تعلیم دی ترقیاتی ادارے بنائے ۔
طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں بھارت کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں بن سکتا،پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانس...
پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب...
افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہر...
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لا...
سیلاب کے باعث صوبوں کی زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت طلب ،معاشی ٹیم نے اسٹرکچرل بنچ مارکس پر نرمی کی درخواست کی ہے تاکہ معاہدہ جلد از جلد مکمل ہو سکے، ذرائع سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ،ا...
تھانے پر حملہ،مظاہرین نے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، سرکاری املاک کو نقصانپہنچایا جب ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشار کی کوشش کرتا ہے،ڈی آئی جی پنجاب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث پولیس کے 112 جوان زخمی اور کئی اہلکار لاپ...
پولیس ناکے قائم، شاہدرہ میدانِ جنگ بن گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پولیس اہلکار کو پکڑ کر تشدد،گاڑی چھین لی، تفریحی پارک سنسان، سپلائی رک گئی تحریک لبیک احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سخت سیکیورٹی انتظامات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں، جبکہ تحریک لبیک احتج...
عوام اور قبائلی رہنماؤں نے 2021 میں دہشت گردوں کی واپسی منصوبے کو رد کیا تھا ذمہ داری ڈالنا حقائق کے برعکس ، ہمیشہ ملک و عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے،ترجمان پی ٹی آئی نے دہشتگرد آبادکاری الزام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عوام اور قبائلی رہنماؤ...
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی...
سرحد پار دہشتگردی کا مسئلہ افغان حکام کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، شفقت علی خان کی ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر اور فوری ...
انعام اللہ شاہ مرکزی گواہ جس پر اعتماد کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں کیا جا سکتا ، بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ تحائف 7سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں دیٔے گئے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جعلی توشہ خانہ کیس میں مج...