... loading ...
لاہور کے علاقے جوہرٹائون میں بم دھماکے میں3 افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت20سے زائدزخمی ہوگئے ۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ دھماکے میں 24افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے اور ریلیف کا اعلان کیا۔جناح اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ24 زخمیوں کو لایا گیا تھا۔3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔6 افراد کو معمولی نوعیت کے زخم آئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں بارودی مواد کا دھماکا ایک گھرکے باہرکھڑی گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے ، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور ایک رکشہ کو نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔ ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے ، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں 65تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ۔گزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کوگرفتار کیا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا دھماکا ملک دشمن عناصرکی کارروائی ہے ، حافظ سعید کا گھر ٹارگٹ ہونے کے سوال پر آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہائی ویلیو ٹارگٹ گھر کے قریب پولیس پکٹ ہے ، اسی لیے گاڑی گھر کے قریب نہیں جاپائی ،ان کا خیال ہے کہ ٹارگٹ پولیس تھی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیاہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے آوازسے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی اور بعض عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔جوہر ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کرکے گیا،پھر موٹر سائیکل دھماکیسے پھٹ گئی۔۔ ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب ہوا اور اس کی نوعیت کاتعین کیا جا رہا ہے ۔عام افراد کو جائے وقوعہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ جہاں دھماکہ ہوا وہاں سے گیس کی لائن بھی گزرتی ہے تاہم دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...