... loading ...
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کینیڈا کی سپریم کورٹ کے لیے پہلے مسلمان جج محمود جمال کو نامزد کردیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل محمود جمال اونٹاریو کورٹ آف اپیل جج رہے ہیں اور 2019 سے یہ ذمے داریاں نبھا رہے تھے ۔جج کی ذمے داریاں نبھانے سے قبل وہ کینیڈا کے دو اعلیٰ قانون کے اسکولوں میں پڑھاتے رہے اور کئی دہائیوں تک بحیثیت وکیل بھی امور انجام دیتے رہے اور 35 اپیلوں کے لیے سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوئے ۔ٹروڈیو نے محمود جمال کی نامزدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے اور اسی وجہ سے میں آج اپنے ملک کی اعلی ترین عدالت میں ان کی تاریخی نامزدگی کا اعلان کر رہا ہوں۔محمود جمال کو ابھی بھی ہاؤس آف کامنز جسٹس کمیٹی کی جانب سے جانچے جانے کا عمل باقی ہے لیکن یہ محض ایک رسمی کارروائی ہے ۔ وہ 1967 میں نیروبی کے ایک ہندوستانی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور 1981 میں کینیڈا منتقل ہونے سے پہلے ان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی تھی۔کینیڈا ایک کثیر الثقافتی ملک ہے جس کی 3 کروڑ 80 لاکھ آبادی میں سے تقریباً ایک چوتھائی کی اقلیتی گروپ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے لیکن مسلمانوں پر حالیہ حملوں، کمیشن کی جانب سے نسل کشی قرار دیے گئے مقامی لوگوں بدترین سلوک اور سیاہ فام اور دیگر نسلی اقلیتوں کے خلاف پولیس کی بربریت نے کینیڈا میں نسل پرستی کی کارروائیوں کو اجاگر کیا ہے ۔نسل پرستی کے خلاف مارچ کرنے والے امریکی مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کرنے والے جسٹن ٹروڈیو نے کہا کہ بہت سے گورے کینیڈا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ ہمارے بہت سے دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ساتھی جس نسل پرستانہ رویے اور امتیازی سلوک کا سامنا کررہے ہیں اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے تمام اداروں میں منظم نسل پرستی ایک مسئلہ ہے ۔ ملازمت کے سوالنامے میں محمود جمال نے کہا کہ ان کی ہائبرڈ مذہبی اور ثقافتی پرورش اور اہلیہ کے ہمراہ کینیڈا میں انہوں نے جن تجربات کا سامنا کیا ہے اس نے مجھ پر تارکین وطن، مذہبی اقلیتوں اور نسل پرست افراد کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ میں اسکول میں ایک عیسائی کی حیثیت سے پروردگار کی عبادت اور چرچ آف انگلینڈ کی اقدار کو محسوس کرتے ہوئے بڑا ہوا، گھر میں بطور مسلمان عربی زبان میں قرآن مجید حفظ کیا اور اب اسماعیلی برادری کی حیثیت سے زندگی گزار رہا ہوں۔مسلمان جج نے انکشاف کیا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح میں نے بھی روزمرہ زندگی میں امتیازی سلوک کا سامنا کیا، بچپن اور جوانی میں نام، مذہب یا جلد کی رنگت کی وجہ سے مجھے طعنہ دیے گئے اور ہراساں کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ایران میں 1979 کے انقلاب کے دوران بہائی مذہبی اقلیت پر ہونے والے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے ان کی اہلیہ کینیڈا ہجرت کر گئی تھیں۔محمود جمال نے کہا کہ ہماری شادی کے بعد میں ایک بہائی بن گیا کیونکہ میں انسانیت کے روحانی اتحاد کے عقیدے سے متاثر ہوا اور ہم نے اپنے دو بچوں کو ٹورنٹو کی کثیر النسل بہائی برادری میں پروان چڑھایا۔ جمال نو رکنی عدالت میں سب سے طویل مدت تک فرائض انجام دینے والے جسٹس روزالی ابیلا کی جگہ لیں گے جو یکم جولائی کو ریٹائر ہونے والی ہیں۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...