وجود

... loading ...

وجود
وجود

بجٹ اور معاشی حالات۔۔

جمعه 18 جون 2021 بجٹ اور معاشی حالات۔۔

دوستو،لوگوں کے معاشی حالات میں بہتری لانے کے حکومتی دعوے غلط نکلے، وفاقی ادارہ شماریات کے سماجی و معیارات زندگی سے متعلق سروے کے مطابق 38 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے زیاد ہ ابتر،12 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے زیادہ اور 26 فیصد گھرانوں کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں،13 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے بہتر جبکہ صرف 2 فیصد گھرانوں نے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بہتر قرار دیئے،ایک فیصد نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے،سروے کے مطابق 11 فیصد گھرانوں نے کمیونٹی کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بد تر،23فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بد تر ہوئی اور 48 فیصد کے خیال میں کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے جیسی ہی ہے،11 فیصد کے مطابق علاقے کی معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی،ایک فیصد کے مطابق کمیونٹی کی معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر جبکہ 6 فیصد گھرانوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی کی معاشی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے،سروے کے مطابق سندھ میں 29فیصد گھرانوں نے اپنے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر قرار دیا-دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا میں 27 فیصد اور پنجاب میں 25 فیصد کے مطابق گھریلو معاشی حالات پہلے سے بد تر ہیں۔
ہمارے ہاں آمدنی کم بتاؤ تو عزت نہیں کرتے زیادہ بتاؤ تو اُدھار مانگ لیتے ہیں نہ دو تو گالیاں دیتے ہیں۔بات ابھی ختم نہیں ہوئی۔۔75 فیصد پاکستانیوں نے تازہ ترین سروے میں مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دے دیا جبکہ 70فیصد نے غربت کو پریشان کن کہا۔ 86فیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پر اعتماد نظرنہیں آئے۔اس بات کا انکشاف ریسرچ کمپنی کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 02جون سے 06جون 2021 کے درمیان کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے اہم مسائل کے سوال پر پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 75فیصد نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہا۔جبکہ 70فیصد نے بیروزگاری کو اہم مسائل میں شمار کیا۔53فیصد نے غربت اور 38فیصد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ36 فیصد نے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اگست 2019ء سے بیروزگاری اور غربت پاکستانیوں کے اہم مسائل کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔سروے رپورٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ 2021ء کے آغاز سے روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر بھی پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر 10میں سے 8پاکستانی یعنی 86فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے کے بارے میں کم پرُاعتماد ہونے کا کہا۔ جبکہ 14 فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔کورونا کی وباء کے باعث ملازمت جانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانیوں نے اس سے انکار کیااور کہا کے ان کی یا کسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا دوران نہیں گئی۔ لیکن 46فیصد پاکستانیوں نے خود کے یاکسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وباء کے دوران جانے کا انکشاف کیا۔
اب کورونا کی بھی سن لیں۔۔سائنو فام لگانے والوں کو سعودیہ میں داخلے کی اجازت نہیں۔۔سائنو وک لگانے والوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت نہیں۔۔اسٹرازنکا لگانے والے روس میں داخل نہیں ہوسکتے۔۔اسٹرا زینک فائزر لگانے والے چائنا نہیں جاسکتے۔ اب نیا ڈرامہ شروع ہوگیا ہے۔مالی منافع اور کمپنیوں کے جھگڑے نے دنیا تقسیم کردی ہے۔۔اور پاک وک لگانے والوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔۔
وہ شاید لاہور سے کراچی، ملتان سے گجرات، حیدرآباد سے فیصل آبادنہ جاسکیں۔۔ اور کراچی والے ملیر سے گلستان جوھر،گلشن سے کورنگی،اور بلدیہ سے صدر ہی جا سکیں۔۔۔ایک صاحب نے ویکسین انجکشن سے قبل نرس سے پوچھا، میڈم دو سال والی بات اگر سچی نکلی تو؟نرس بولی، بھائی ساری دنیا لگوا رہی ہے، آپ نے اکیلے دنیا میں رہ کر کیا کرنا ہے ۔۔سندھ کے سابق سائیں کافرمان عالی شان ہے کہ۔۔ بے روزگار نوجوان جذباتی ہوکر کوئی قدم نہ اٹھائیں، خودکشی تو ہرگز نہ کریں، بس دو سال انتظار کریں، سرکاری ملازمین نے ویکسین لگوالی ہے۔۔
دو نشئی دوپہر کے وقت ایک گھر کے پاس سے گزر رہے تھے۔ ایک نشئی دوسرے سے بولا۔۔یار گھر دھوپ میں جل رہا ہے اس کو چھاؤں میں لے چلیں۔۔دوسرا بولا، ٹھیک ہے۔۔وہ دونوں جوتے اتار کر گھر کو دھکا لگانے لگے۔۔اتنے میں ایک چور اس صورتحال کو دیکھ کر ان کے جوتے اٹھا کر لے گیا۔۔وہ دونوں پسینے میں شرابور دھکا لگانے میں مصروف رہے جب شام ہونے لگی تو پیچھے مڑ کر بولے،یار! اسی کافی دور آ گئے آں، ہن تے ساڈیاں جتیاں وی نظر نئیں آ رئیاں۔۔۔واقعہ کی دُم:مشکل وقت سے گزر چکے ہیں، اب اچھا وقت آرہا ہے۔۔۔بابا جی نے اپنی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے ایک خوبصورت اور جوان عمر مریدنی لا کر سوکن ڈال رکھی تھی!!معاشی حالات خراب ہوئے تو اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ رہا کہ ایک کو طلاق دے دیں!! کس کو دیں، یہ بہت ہی مشکل مرحلہ تھا!! ایک طرف عمر بھر کا ساتھ تھا تو دوسری طرف حُسن اور ثقافت کی معراج!!کسی پر ظلم نا ہو تو بابا جی نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا!!بابا جی نے اپنی دونوں بیویوں کو دس دس ہزار روپے دیے اور دو ہفتوں کے لیے کہیں چلے گئے!!واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کی پہلی بیوی نے دو ہفتوں میں اپنا گزارہ کر کے بھی پینتیس سو بچا رکھے تھے جبکہ جوان و حسین بیوی نے نا صرف دس ہزار خرچ کردیے تھے بلکہ اِدھر اُدھر سے لے کر خرچ کرنے کے لیے پانچ ہزار کا قرضہ بھی اُٹھا رکھا تھا!!بابا جی نے فیصلہ کیا کہ ان کی پہلی بیوی انتہائی کفایت شعار اور سلیقہ مند ہے، کسی نا کسی طرح اپنا گزارہ اور خرچہ چلا لے گی!! مگر یہ بیچاری نوجوان بیوی ان کے بغیر بھوکی مر جائے گی، اس لیے انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی!!واقعہ کی دُم:یہی بابا تحریک انصاف کی حکومت کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فارمولا دیتا ہے۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔اگر آپ دنیا میں خوش اور ٹینشن فری رہنا چاہتے ہیں تو لوگوں کی رائے کو وہی اہمیت دیں جو آپ چائے کے اوپر جمی ’’بالائی‘‘ اور ڈبل روٹی کے سب سے پہلے ’’پیس‘‘ کو دیتے ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟

پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ وجود جمعرات 16 مئی 2024
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ

آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل وجود جمعرات 16 مئی 2024
آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر