... loading ...
اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے کارروائی کی زد میں آنے والے ارکان شیخ روحیل اصغر اور علی گوہربلوچ کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، دونوں ارکان ہال کے داخلی دروازے پر پہنچے تو سارجنٹس نے انہیں روک لیا، دوپہر سوادو بجے کے قریب متذکرہ ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے اندر اپوزیشن کیلئے مخصوص ہال کے دروازے پر پہنچے پہلے سے سارجنٹس کے ہاتھوں میں 7ارکان کے نام تھے کہ انہیں ایوان میں داخل نہیں ہونے دینا۔ دونوں ارکان واپس چلے گئے ۔ ٰیاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کے واقعہ کے حوالے سے سات اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی ۔نازیبہ الفاظ استعمال والے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ۔یہ پابندی تاحکم ثانی برقرارہے گی۔ جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اورپیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کئے گئے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ پابندی قومی اسمبلی کے طریقہ کار کے قواعد و ضوابط2007کے تحت اسپیکر کو تفویض اختیارات کے تحت عائد کی گئی ہے اور یہ اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان ، فہیم خان ، شیح روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ کاروائی ویڈیو فوٹیج سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشی کے تحت کی گئی ہیں ۔دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ۔دونوں رہنماوں سے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو خوشگوار اور پر امن رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔اسپیکر نے گزشتہ روز کے اجلاس میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوے کہا کہ پارلیمنٹ ایک مقدس ادارہ ہے جس کی عزت و وقار کو برقرار رکھنا حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے ایوان میں موجود پارلیمانی لیڈرز کو ایوان کے ماحول کو خوشگوار اور پر امن رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے دونوں رہنماوں کو گزشتہ روز ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اتفاق کیا اور ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...