... loading ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 2روزہ فارمیشن کمانڈز کی کانفرنس ہوئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء کو جیو سٹرٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔ کانفرنس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء کو فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد سمیت ملک بھر میں مختلف آپریشنز پر عملدرآمد کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیوں پر بہادر پاکستانی قوم خصوصاً قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی سے متعلق منصوبوں کا اور ملک کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ فورم شرکاء کو افغان امن عمل میں پاکستان کے تعاون سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے اور ورکنگ بائونڈری اور پاکستان افغان سرحد پر بھی آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کی ضرورت پر زور دیا ۔ آرمی چیف نے مختلف جنگی مشقوں کے دوران افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ قابلیت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کورونا وبا، ٹڈی دل اور انسداد پولیو کیلئے بھرپور تعاون پر فارمیشن کمانڈرز کے کردار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آرمی ملک کے دفاع سمیت قوم کی ہر ممکن خدمت جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کھیلوں اور تربیتی مشقوں میں بہترین کارکردگی پر منگلا اور ملتان کورز کو ٹرافیاں بھی دیں۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...