... loading ...
بھارتی انتہاہ پسندہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رہنما اور آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے کہا تھا کہ اقلیتی فرقے (مسلمانوں)کو اپنی غربت اور دھرتی پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے خاطر فیملی پلاننگ کے مناسب طریقے اختیار کرنے چاہییں۔ مسلم سماجی اور سیاسی تنظیموں نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ملک کی دوسری سب سے بڑی آبادی کے خلاف شرمناک رویہ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی بالخصوص آسام میں مبینہ طور پر غیر قانونی بنگلہ دیشی مسلمان تارکین وطن کے مسئلے کو ایک بڑے سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سکیورٹی کا مسئلہ بنا کر پیش کرتی رہی ہے ، جس کی وجہ سے مسلمانوں کو اکثر تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے ۔بھارتی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس)کے چیئرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اس حوالے سے جرمن ٹی وی سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا یہ انتہائی شرمنا ک ہے اور ایک وزیر اعلی کی زبان سے اس طرح کا فرقہ وارانہ اور ایک خاص برادری کے خلاف بیان یہ واضح کرتا ہے کہ بی جے پی کے رہنماوں میں اب ذرہ برابر بھی ذمہ داری اور آئین کا پاس و لحاظ نہیں رہ گیا ہے ۔”ڈاکٹر منظور عالم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے سرما نے جو کچھ کہا ہے وہ یقینی طور پر ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بھارتی آئین کے نہ صرف خلاف ہے بلکہ مسلمانوں کو ایک طرح سے دھمکی دی گئی ہے ۔مسلم سماجی تنظیم آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری منظور عالم کا مزید کہنا تھا، در اصل بی جے پی آسام میں جب این آر سی (شہریوں کا قومی رجسٹر)کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور مسلمانوں سے زیادہ جب اکثریتی طبقے کا نام اس میں آ گیا ہے تو اب انہیں آبادی کو بنیاد بنا کر پریشان کرنے اور نشانہ بنانے کے لیے یہ مہم شروع کی ہے ۔”انہوں نے کہا کہ2011 کی مردم شماری کے مطابق دوسرے صوبوں کی آبادی میں ہونے والے اضافے کی شرح آسام سے زیادہ ہے ۔ آسام اس فہرست میں سترہویں نمبر پرہے ،”یہ سب دراصل ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے اور وزیر اعلی اپنی کرسی کا خیال رکھنے کے بجائے گھٹیا ترین حرکت کر رہے ہیں۔ ایسے بیان سے گریز کرنا اور تمام مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے ۔”وزیر اعلی سرما پہلے بھی متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں جن کے خلاف زبردست عوامی ناراضگی کا اظہار ہوتا رہا ہے ۔ بی جے پی رہنما کا کہنا تھا اگر آسام میں مسلم کمیونٹی غربت اور ناخواندگی جیسی سماجی برائیوں پر قابو پانا چاہتی ہے تو اسے خاندانی منصوبہ بندی کا مناسب طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔ ” سرما کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں پر شکایت کرنے کے بجائے آپ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ‘خاندان کو چھوٹا کیسے رکھیں۔اس کے لیے آبادی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ غربت اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی ہے جب تک آپ اپنی آبادی کو کنٹرول نہ کریں۔”سرما کا مزید کہنا تھا کہ اگر آبادی میں اضافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو ایک دن ہندوں کے مقدس ترین مندروں میں سے ایک آسام کے کامکھیا مندر کی زمینوں پر بھی قبضہ ہو جائے گا۔”آئی او ایس کے چیئر مین ڈاکٹر منظور عالم کا کہنا تھا کہ ہندو قوم پرست رہنما اپنے گھر میں دیکھنے کے بجائے مسلمانوں کو تنبیہ اور نصیحت کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا،خود ہیمنت بسوا کے چھ بھائی ہیں جب کہ بی جے پی کے سابق وزیر اعلی سونوال کے آٹھ بھائی تھے ۔”مولانا بدرالدین اجمل کی قیادت والی آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا ڈیموکریٹک فرنٹ(اے آئی یو ڈی ایم)کے جنرل سکریٹری اور رکن اسمبلی امین الاسلام کا کہنا ہے کہ سرما نے ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنایا ہے ۔ یہ فرقہ وارانہ سیاست ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے حکومت کی آبادی پالیسی کی کبھی مخالفت نہیں کی ہے لیکن ریاست میں غربت اور ناخواندگی کا مسئلہ بنیادی طور پر حکومت کی خراب منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔126 رکنی آسام اسمبلی میں اے آئی یو ڈی ایف کے سولہ اراکین ہیں۔خواتین کی تنظیم نیشنل فیڈریشن آف انڈین وومن کی جنرل سکریٹری اینی راجہ نے سرما کے بیان کو فرقہ وارانہ اور فسطائی قرار دیا۔ انہوں نے کہاسرما کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ خطے میں غربت کی بنیادی وجہ آبادی ہے اور مسلمان اس کے لیے واحد ذمہ دار ہیں۔ اس طرح کا بیان دے کر وزیر اعلی نے اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کی ہے ۔”اینی راجہ کا مزید کہنا تھا ‘کیا وزیر اعلی کو ایسے بیانات کے مضمرات کا ذرابھی اندازہ نہیں ہیں۔ الفاظ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے ۔ اقتدار کے بھوکے وزیر اعلی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایسے الفاظ سے نسل کشی بھی ہو سکتی ہے ۔”بھارتی مسلم تنظیموں کی انجمن کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے جرمن ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرما نے جب سے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے وہ اکثر غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا، دہشت گردوں کا نیا نشانہ ہمارے بچے ہیں،سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے بلوچ بچی بلوچستان سے ہے، اس کی مختلف لوگوں نے ذہن سازی کی اور ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا، رابطہ ...
میرے کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی،اسے اسمگلنگ اور منشیات سے جوڑا گیا، یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، انتظامی حربے استعمال کرنے کا مقصد تضحیک کرنا تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،لاہورکے شہریوں کو تکلیف دی گئی، قومی یکجہت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نیبانی تحریک انصافعمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 لگا دیا عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، دائراپیل میں مؤقف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تفصیلات...
اپیل رجسٹرار کورٹ آف اپیلز، اے جی برانچ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جمع کرائی گئی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کیلئے 40 دن کا وقت تھا، وکیل میاں علی اشفاق کی تصدیق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے سنائی گئی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ...
شیر خوار بچوں اور خواتین کی زندگیاں خطرے میں، بارشوں نے حالات کو مزید خراب کر دیا اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، بارش کا پانی خیموں میں داخل ہوگیا اسرائیلی مظالم کے ساتھ ساتَھ غزہ میں موسم مزید سرد ہونے سے فلسطینی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، ایک طرف صیہوبی بر...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جگہ جگہ رک کر عوام سے خطابات کیے، نعرے لگوائے، عوام کی جانب سے گل پاشی ، لاہور ہائیکورٹ بار میںتقریب سے خطاب سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں عمران خان زندہ بادکے نعرے گونج رہے ہیں،خان صاحب کا آخری پیغام سڑکوں پر آئیں ت...
جیسے جیسے 2025 اختتام کو پہنچ رہا ہے شہر کا نامکمل انفراسٹرکچر اور تاخیری منصوبے صحت عامہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کھوکھلے وعدوں کے سائے میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں، بند گٹر، بڑھتی آلودگی نے سانس کی بیماریوں میں اضافہ کردیا ہے جیسے جیسے 2025اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے کراچی کا نامکمل ان...
اپیلیں مکمل طور پر تیار کر لی گئی، پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی عدالت نے برطرف شدہ گواہ انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بنیاد بنایا توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیٔرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف سنائے گئے فیصلے کو اسلام آباد ہائ...
یہ عوام کا خون بہا رہے ہیں،ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے ہمارا لیڈرآنے والا ہے،پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،قوم عمران خان کے نظریے پر جمع ہوچکی ہے عمران خان قومی یکجہتی ‘سلامتی‘سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کو سمجھنا چ...
پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے قافلے کی راہ میںدانستہ رکاوٹیں ڈالی گئی، مشیر اطلاعات شفیع جان کی گفتگو خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے، قافلے کی راہ میں...
ہماری سیاست سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، خطاب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئ...
ایف بی آر نے اصل آمدن معلوم کرنے کیلئے پچاس کے قریب نجی اسپتالوں میں ان لینڈ افسران بھیج دیے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث پونے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگوں اور اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے ،سینئر افسر کی گفتگو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں...