... loading ...
اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، پارلیمانی جماعتوںکی طرف سے بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرلیا گیا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کومشترکہ حکمت کا اختیار دے دیا گیا ان کی غیر مشروط حمایت کردی گئی ،بجٹ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔بجٹ اجلاس کے بعد شہبازشریف کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے وزیر خزانہ جو باتیں کررہے تھے ، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ کسی اور ملک کے بجٹ اور معیشت کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک جہاں عوام تاریخی، بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، اسی ملک کا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ معاشی ترقی کی جو بات کرتے ہیں، اس میں کوئی وزن نہیں ہے اور وہ مصائب سے دوچار عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم نے مل کر اس بجٹ اور اس نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس بجٹ کے خلاف پیپلز پارٹی کے تمام اراکین قومی اسمبلی اپنے ووٹ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو غیرمشروط طور پر دے رہے ہیں تاکہ وہ اسے حکومت کے خلاف استعمال کریں۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں نے طے کیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں، اس حکومت کی ناکامیوں کو منظر عام پر لائیں گے ، انہوں نے غلط اعدادوشمار دیے ہیں جن کے حقائق سامنے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب مررہا ہے ، اسے ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی، غربت اور بیروزگاری کا سمندر ہے ، ایسے میں یہ کہتے ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے لہذا ہم ان کے خلاف مل کام کریں گے اور اس حکومت کو بجٹ کو پاس کرنے کے خلاف ٹف ٹائم دیں گے ۔پیپلز پارٹی نے کم ازکم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیوں اضافہ نہیں کررہے ، آپ یہ اس لیے نہیں کررہے کیونکہ آپ جھوٹے ہیں، آپ ہمیشہ غریب عوام سے ناانصافی کرتے ہیں، اتنی مہنگائی میں محض 10 فیصد اضافے کا کیا فائدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے پہلے بجٹ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا لیکن مہنگائی میں اس سے زیادہ اضافہ ہوا، اگلے سال آپ نے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا اور اب اس سال پھر صرف 10 فیصد اضافہ کیا، جب مہنگائی، غربت اور بے روزگاری تاریخی سطح پر ہے اور جب پوری دنیا میں وبا چل رہی ہے تو آپ کو چاہیے تھا کہ زیادہ سے زیادہ اضافہ کردیتے ، آپ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کردیتے اور آپ کو کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے میں کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرے ، آپ کو پتا ہے کہ ہمیں شکایات ہیں کہ وفاق تمام صوبوں سے ناانصانی کرتا ہے ، کم پیسہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو ہم نے تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا تھا اور پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا اور جب آپ مہنگائی کا مقابلہ کررہے ہیں تو ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ غریب عوام کو لاوارث نہ چھوڑے ، اگر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے تو تنخواہ میں بھی اتنا ہی اضافہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تمام اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ جو انصافی ہو رہی ہے ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے ، ہم آپ کے مطالبات کو ایوان میں بھی اٹھائیں گے ، ہم سے جو بھی ہو سکے گا وہ کریں گے تاکہ ہم اس بجٹ کو روک سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بجٹ پاس ہوجاتا ہے ، اگر وہ آپ کی تنخواہ میں مہنگائی کے مطابق اضافہ نہیں کرتے ، اگر وہ اسی پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پر چلتے ہیں تو پھر میں بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ مل کر گلی گلی، شہر شہر جا کر عوام کو بتاں گا کہ کس طرح یہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے آپ کی جیب پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اور ان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ آپ اٹھا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جیسے سندھ نے کم از کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی ہے ، آپ بھی ایسا ہی کریں اور جیسے ہم نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا، آپ بھی ایسا ہی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی کا مقابلہ اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجی سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آپ بھی ایسا ہیں کریں، اگر تحریک انصاف یہ سب کردیتی ہے تو ہم سب ان کے لیے تالیاں بجائیں گے لیکن اگر یہ نہیں مانتے ہیں تو ہم ان سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...