... loading ...
سندھ بینک میں چوری / ڈکیتی کی واردات میں پولیس نے بینک کے عملہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے اے ایس پی سٹی علینہ راجپر کی سربراہی میں سی آئی اے حیدرآباد اور ایس ایچ او بھٹائی نگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس نے سندھ بینک میں واردات کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا شروع ہے ۔پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم سندھ بینک میں ہونے والی واردات کے سلسلے میں تمام تر پہلوں سے جائزہ لے رہی ہے ، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ سے تفتیش جاری ہے جن کے موبائل ڈیٹا چیک کرتے ہوئے واقعہ کی انٹیلیجنس بیورو کی مدد سے جیو فینسنگ کی گئی ہے ، پولیس کے مطابق واردات کے دوران بینک کے داخلی و خارجی دروازوں پر توڑپھوڑ کے کوئی نشانات نہیں ملے ، واردات میں بینک کا اندرونی عمل ملوث ہونے کا شبہ ہے لیکن قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا، مزید معلومات اور شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ جمعہ کو علی الالصبح بھٹائی نگر تھانہ کی حدود میں واقع سندھ بینک میں بینک اوقات سے قبل واردات ہوئی تھی، معلوم ہوا ہے کہ 3 سے 4 نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر بینک کا دروازہ کھٹکھٹا کر کھلوایا اور بینک کے اندر داخل ہوکر بینک گارڈ 45 سالہ شاہد خاصخیلی کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور چابیوں سے بینک لاکرز کے تالے کھولے ، ملزمان لاکرز میں موجود تقریباً 80 لاکھ روپے نقد، پرائز بانڈز اور طلائی زیورات لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے ، ڈاکوئوں نے جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمرے کے سسٹم کو بھی نقصان پہنچایا۔اطلاع ملنے پر بھٹائی نگر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے واردات کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکورٹی گارڈ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق بینک میں 65 لاکھ کی چوری/ڈکیتی کا معاملہ پیش آیا ہے جس میں بینک گارڈ کی موت گلا گھونٹنے کے نتیجے میں واقع ہوئی ہے ، پولیس نے تفتیش شروع کردی، واردات میں ملزمان نے لاکرز چابیوں سے کھولے کوئی توڑ پھوڑ دیکھنے میں نہیں آئی، بینک کے 2 گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے اور مختلف پہلوؤں سے اس واردات کو دیکھا جارہا ہے ۔
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...