وجود

... loading ...

وجود
وجود

مشرقِ وسطیٰ کا بدلتا منظرنامہ

هفته 12 جون 2021 مشرقِ وسطیٰ کا بدلتا منظرنامہ

اسرائیل کے معرضِ وجود میں آتے ہی مشرقِ وسطیٰ کا امن و سکون غارت ہو گیا تھا اب بھی یہ خطہ مسلسل جنگوں کا مرکز ہونے کی بناپر عدمِ استحکام کا شکارہے لیکن کچھ عرصہ سے غیر متوقع واقعات کی بنا پر منظر نمامے ایسی تبدیلی آئی ہے جس کے بارے چند برس قبل سوچا بھی نہیں جا سکتا تھااب بھی بہت سے لوگ انہونیوں سے ورطہء حیرت میں ہیں مثلاََ وہی عرب ممالک جو کبھی اسرائیل کے بدترین مخالف تھے اب اُن کی مخالفانہ جذبات کی برف پگھل رہی ہے متحدہ عرب امارات نے تو صیہونی ریاست سے بغیر ویزہ آمدو رفت کا معاہدہ کر لیا ہے مراکش نے بھی متنازع علاقے پر امریکا کی طرف سے مراکشی حاکمیت تسلیم کرنے کے عوض تل ابیب سے سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں موجودہ سعودی قیادت کی سوچ اِس حدتک تبدیل ہوچکی ہے کہ وہ اسرائیل کو ثانوی اور ایران کو اولیں خطرہ سمجھتی ہے بدلتے منظر نامے کی وجہ عرب ممالک کا زاتی مفادات ،معاشی فوائد اور خوف کے زیرِ اثر اسرائیل سے سفارتی مراسم اُستوار کرناہے لیکن جہاں ایک طرف یہ انہونی ہورہی ہے وہیں کویت اور تیونس جیسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنا تو درکنا کاروبار کرنے کو بھی جُرم قرار دینے کی قانون سازی کی طرف آنے لگے ہیں یہ تبدیلی کافی حیران کُن ہے اور غیر متوقع بھی ،مگر اِس تبدیلی نے واضح کر دیا ہے کہ عربوں میں یہ سوچ تقویت پکڑ رہی ہے کہ وہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے مقابلے کی بجائے تعاون کی طرف آئے ہیں مگر سوچ کی تبدیلی کے باوجود امن کے حوالے سے خطہ مشکلا ت سے دوچارہے۔
صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈکشنر نے عربوں کی سوچ بدلنے کے لیے کافی محنت کی مگر ٹرمپ کے پہلے بیرونی دورے کا سعودی عرب سے آغاز کا بھی بڑاعمل دخل ہے اسی دورے سے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذکر لیا کہ امریکا عربوں کو اسرائیل کا مطیح و فرمانبردار بنا کر خطے سے جنگوں کے امکانات کم کرنا چاہتا ہے مگر امریکی تمنااِس حد تک ہی پوری ہوئی ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے مگر جنگوں کے امکانات بددستور موجود ہیں گزشتہ ماہ 21 مئی سے غزہ پر گیارہ روز جاری رہنے والی بمباری امکانات کی تصدیق کرتی ہے جس کے دوان سینکڑوں اموات وہزاروں زخمیوں کے ساتھ 75 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے اِن حالات میں مشرقِ وسطیٰ کے منظر نامے میں جتنی بھی تبدیلی آئے بدامنی کے چھائے بادل کم نہیں ہو سکتے کیونکہ ناانصافی سے بے سکونی اور بد اعتمادی جنم لیتی ہے اسی بداعتمادی کی بنا پر سعودی عرب کو اسرائیلی مسافر طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی رعایت واپس لینا پڑی یہ سخت فیصلہ چاہے عوامی دبائو کی مرہونِ منت سہی،لیکن اِس سے واضح ہو تا ہے کہ مختلف اختلافات کے باوجود عرب اضطراب کا شکارہیں نیز اسرائیل کے متعلق پائی جانے والی بداعتمادی کا خاتمہ بھی نہیں ہو سکا ۔
عربوں کی سوچ بدلنے کے لیے امریکی کاوشیں جزوی طور پر کامیاب ضرور ہوئی ہیں لیکن عرب و اسرائیل بھائی چارے کی فضا ہنوز مفقود ہے ظاہر ہے جب تک اسرائیل جارحانہ پالیسیاں ترک نہیں کرتا عرب کے خدشات کمی نہیں ہو سکتے بے گھر وزخمی فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹیں ڈالنے ،ہمسایہ ملک شام پر وقفے وقفے سے فضائی بمبار ی اور اب چند دنوں کے مہمان بینجمن نیتن یاہو کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ذیادہ طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دینا ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی ریاست کو عربوں کوچرکے لگانے میں مزہ آتا ہے اوروہ کمزورعربوں کومکمل مطیع و فرمانبردار بنانا چاہتاہے غزہ پر بمباری اور اموات کے باجود تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے اور پر چم لہرانے کے فیصلے سے عرب امارات کی دیگر عرب ممالک سے دوری محسوس ہوتی ہے لیکن اِ س فیصلے سے مشرقِ وسطیٰ کا منظر نامہ مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہوتا دکھائی نہیں دیتاٹرمپ کے بعد جو بائیڈن کے صد ر بننے سے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی رویہ تبدیل ضرور ہوا ہے لیکن رویے سے اسرائیل کچھ خاص متاثر نہیں ہوگابلکہ مہربانیاں جاری رہیں گی تما م تر سفاکی و سنگدلی کے باوجود امریکا سے ہر سال اسرائیل سب سے ذیادہ امداد لینے والا ملک ہے یہ صورتحال اسرائیل کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہے اور اسرائیلی حملوں کو دفاعی حق قرار دینا واضح کرتا ہے کہ جب اسرائیل کی بات ہو تو جو بائیڈن کو بھی انسانی حقوق کی باتیں بھول جاتی ہیں اور غیر مشروط حمایت کرنے کے ساتھ صیہونی ریاست کی فضائی دفاعی شیلڈ آئزن ڈوم کو اپَ گریڈ کرنا ہی یاد رہتا ہے ۔
کیا عربوں نے پالیسی بنانے کا فریضہ امریکا کوسونپ کراسرائیلی بالادستی قبول کر چکے ہیں بظاہر کچھ حوالوں سے ایسا ہی نظرآتا ہے لیکن یہ کلی طور پر درست نہیں بلکہ متبادل کی تلاش پر بھی کام جاری ہے اور مفادات کے تناظر میں کچھ حوصلہ افزا اقدامات بھی اُٹھائے جارہے ہیں ایک طرف سعودیہ و ایران میں دوریاں کم ہونے کا تاثر ملتا ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کی اعلٰی قیادت اختلافات کی خلیج کم کر نے پر اتفاق کر چکی ہے سعودی قیادت قطر کا بائیکاٹ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بعد اب شام سے سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے لیے بھی کوشاں ہے بلکہ باوثوق ذرائع اِس کے لیے بیک ڈور مزاکرات کی کامیابی کی جلد نوید سُننے کا امکان ظاہر کرتے ہیں اِس سے ایک بات تو عیاں ہوتی ہے کہ سعودی عرب کا مزاج تبدیل ہوا ہے اور اب وہ مفاہمانہ روش پر چلنے لگا ہے اِس میں شامی صدر بشار الا اسد کی حال ہی میں بھاری اکثریت سے صدارتی کامیابی کا عمل دخل ہے یا دیگر عوال ہیں مشرقِ وسطیٰ کے منظر نامے میں بڑی تبدیلی ہے ۔
امریکا نے اپنا جھکائو سعودی عرب کے حق میں رکھنے کے باوجودمحتاط روی اختیار کی اور ایران سے بگاڑ کو دوبدو لڑائی کی طرف نہ آنے دیا جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بدلے میںعراق میں امریکی دفاعی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے جواب میں صبرو تحمل محتاط روی ہی ہے لیکن اب امریکا نے اپنی پالیسی مزید تبدیل کر لی ہے وہ ایران اور سعودیہ سے بیک وقت تعلقات بہتر بنا کررکھنا چاہتا ہے اور محاز آرائی بڑھانے کی بجائے 2015میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے بات چیت کا سہارہ لے رہا ہے لیکن اِ ن اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں استحکام آئے گا اور بدامنی کا خاتمہ ہو جائے گا وثوق سے ہاں میں جواب دینا قدرے مشکل ہے لیکن تبدیل ہوتے منظر نامے کی نشاندہی ضرورہوتی ہے ۔
عربوں کی مشکلات دفاع تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ جوں جوں دنیا کا تیل پر انحصار کم ہو رہا ہے عرب ممالک کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا کئی دہائیوں سے تیل کی آمدن پر انحصار کرنے والے عرب ممالک گرتی قیمتوں سے معاشی دبائو کا شکار ہیں اور متبادل زرائع کی تلاش میں ہیں کویت کا بجٹ خسارہ کل معیشت کاچالیس فیصد ہونے والا ہے تیل کی آمدن کم ہونے کے بعد عراق ،عمان اور سعودی عرب شہری سہولتوں کو کم کرنے اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں یا پھر محفوظ ذخائر میں سے کچھ استعمال میں لانے لگے ہیں کچھ ممالک نے قرض کا آپشن اپنا لیا ہے آیا خراب معاشی حالت نے عربوں کی سخت مخالفانہ سوچ کو نرم کیا ہے اور وہ خطے میں موجود تنائو کم کر نے پر مجبور ہوئے ہیں اِس سوال کو مکمل طور پر جھٹلانا ممکن نہیںشاید اسی لیے اسرائیل سے تعلقات نارمل بنا کر دفاعی اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں لیکن عرب فیصلہ سازی میں تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں اسی لیے مشرقِ وسطیٰ کا بدلتا منظر نامہ عرب مفاد کے لیے بظاہرسازگاردکھائی نہیں دیتا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
عوامی خدمت کا انداز ؟ وجود منگل 16 اپریل 2024
عوامی خدمت کا انداز ؟

اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے! وجود منگل 16 اپریل 2024
اسرائیل کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے!

آبِ حیات کاٹھکانہ وجود منگل 16 اپریل 2024
آبِ حیات کاٹھکانہ

5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین وجود منگل 16 اپریل 2024
5 اگست 2019 کے بعد کشمیر میں نئے قوانین

کچہری نامہ (٢) وجود پیر 15 اپریل 2024
کچہری نامہ (٢)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر