... loading ...
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)میں تین سال سے پل بند کرنے پر کے پی ٹی افسران پر سیخ پا ہوگئے اور کہاکہ پانچ فٹ کا سوراخ بند کرنے میں 3 سال کیوں لگے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نوٹس لے اور وزیر کو لوگوں کو معطل کرنے کے اختیارات دیئے جائیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی میں کے پی ٹی کا دورہ کیا انہوں نے کے پی ٹی افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور تین سال سے بند پل کی وجوہات طلب کرلیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کے پی آر ڈپارٹمنٹ کا 35 لاکھ روپے بجٹ ہے ، لوگ اسٹے پر یہاں بیٹھے ہیں اور کام کرنے کی عادت نہیں، نئے چیئرمین کے آنے کے بعد پانچ ماہ میں یہ پل بن گیا،لیکن کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں ان کی کارکردگی نہیں ہے ،اگر ہمارے پاس اختیارات ہوں لوگوں کو نکال سکیں،5 5 سال سے لوگ اسٹے آرڈر لے کر بیٹھے ہیں پانچ فٹ کے شگاف کی وجہ سے فلائی اوور بند تھا،اس فلائی اوور کھلنے کے بعد پورٹ ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے سسٹم کے کمزور ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت میں کچھ کام ہوتے ہیں کچھ نہیں ، بہت سے اداروں سے این او سی ملتی ہے تو جا کر کام ہوتا ہے ایک سیکشن آفیسر اگر کوئی رکاوٹ لگادے تو سب کام رک جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پیپلزپارٹی نے کروائی تھی، مرتضی وہاب بتائیں کہ دو سال میں فشریز کا کرایا کتنا دیا ،جبکہ ساحل سے 12 ناٹیکل مائل تک زمین صوبے کے پاس ہے ۔علی زیدی نے کہاکہ ماحولیات کا محکمہ بھی سندھ کے پاس ہے ، ساڑھے 500 ملین گندا پانی روز سمندر میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو برا لگے یا اچھا میں کے پی ٹی کی زمینوں کو دیکھوں گا، کے پی ٹی کے لینڈ پر ٹیکنالوجی سٹی بناو ں گا۔ انہوں نے کہاکہ این اے 244 میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں ،کام جو ہوئے ہیں وہ بھی آپ دیکھتے رہتے ہیں۔میں بالکل کے پی ٹی کی زمینوں کو دیکھونگا،ایک ایک انچ کو دیکھونگا، یہاں دوستیوں پر 15 لاکھ کی زمینیں ننانوے سال کے لئے لیز کردی گئیں اوریہی زمینیں کروڑوں روپے میں بیچی گئیں۔ علی زیدی نے کہاکہ این سی او سی صوبوں کو گائیڈ کرتی ہے ،وہی صوبوں کو ویکسین بھی فراہم کررہی ہے ،بنڈل آئی لینڈ پورٹ قاسم کی حدود میں آتا ہے ،یہ حدود بھٹو صاحب نے خود واضح کی تھی،بنڈل آئی لینڈ پر نیوی بھی کے پی ٹی کے لیز پر تھی۔
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...