... loading ...
حکومت نے علما ئے کرام و مشائخ سے ایک ماہ میں اوقاف قوانین میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز طلب کرلیں مناسب قانونی ترامیم کی مربوط کاوش پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے محکمہ اوقاف کو علما کرام خانقاہوں کی جائز شکایات کے فوری ازالہ کی ہدایت کردی،وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے قابل احترام علما و مشائخ کی قیمتی تجاویز کی مکمل حمایت کرینگے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ دینی و دنیاوی علوم کے فروع اور ترویج کیلئے دینی مدارس اور خانقاہوں کاکردار قابل تعریف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وقف املاک کے قوانین میں اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جو جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کی اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں ہوا۔ اسدقیصرنے کہا کہ امن کے قیام اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علما کرام اور مشایخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، موجودہ حکومت تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور خانقاہی نظام کو مزید مربوط اور مواثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی خوائش رکھتی ہے ۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی نور الحق قادری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے علما کرام اور مشائخ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور یہاں پر اسلام سے متصادم قانون سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان اسلامی قوانین کا محافظ ادارہ ہے اور اس کی موجودگی میں اسلام سے متصادم قانون سازی ہو نہیں سکتی ۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے قوانین کو مزید مواثر بنانے اور علما کرام و مشائخ کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام و مشائخ اور خانقاہوں و مدارس کے منتظمین سے مشاورت کی جائے گی تاکہ یہ ادارے رفاع عامہ کے کاموں اورطلبا کی تعلیم و تربیت میں مزید موثر کردار ادا کر سکے ۔وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علما کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت علما کرام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دینی مسائل کو انکی مشاورت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے علما کرام و مشائخ سے اوقاف قوانین میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز دینے کے درخواست کی ۔اجلاس میں چاروں صوبائی محکمہ اوقاف نے بھی شرکت کی اعلان کیا گیا ہے کہ موجودہ اوقاف قوانین پر علما کرام، مدارس وخانقاہوں کے منتظمین کی تجاویز اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر مبنی ترمیم کا خیر مقدم کرینگے ۔ کمیٹی میں شامل علما کرام ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات مرتب کر کے وزارتِ مذہبی امور کو بھجوا سکیں گے پیر نور الحق قادری کے مطابق اوقاف قوانین کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی مقاصد کیلئے مزید کارآمد بنانے پر اتفاق رائے اوقاف قوانین پر وفاقی اور صوبائی سطح پر مناسب قانونی ترامیم کیلئے مربوط کوشش کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے علما کرام نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اوقاف قوانین کے جائزے کیلئے ہائی پاور کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے قابل احترام علما و مشائخ کی قیمتی تجاویز کی مکمل حمایت کرینگے ۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...