... loading ...
تاجروں کی جانب سے لاک ڈائون کی پابندیاں مزید نرم کرنے اوراسسٹنٹ کمشنرز،پولیس کی زیادتیوں کو روکنے کیلئے حکومت سندھ کو دیئے گئے 72گھنٹوں کے خاتمے سے پہلے ہی حکومت سندھ نے گھٹنے ٹیک دیئے اورکرونا2گھنٹے پیچھے چلا گیا، صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جمعرات کو کراچی چیمبر میں تاجروں کے پے در پہ کئے جانے والے سوالات پر انہیں یقین دلایا کہ اب پابندیاں بڑھیں گی نہیں بلکہ کم ہوں گی،ہم نے غیر مقبول فیصلے شہریوں کی زندگی بچانے کے لیے کیے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر کراچی میں کاروباری سرگرمیاں کم ہوں گی تو سندھ حکومت کو بھی نقصان ہوگا،سندھ میں حالات بہتر ہیں ،اب ہم چیزیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں،عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔سعید غنی نے اس موقع پر تاجروں کے لئے خوشخبری کا اعلا ن کیا کہ ایک سے دو روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا، تاہم سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کاروبار چھ بجے بند ہوگا تو پولیس کو بھی پیسے لینے کا موقع نہیں ملے گا، لوگ پیسے پولیس کو اور گالیاں ہم کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ ویکسین کروالیں تو ساری چیزیں کھل جائیں گی، دکاندار لکھ کر لگائیں جو ویکسین نہیں لگوا ئے گا دکان میں نہیں آئے گا۔سعید غنی نے کہا کہ کووڈ کی پہلی لہر میں ملک میں کسی کو معلوم نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے ، 26 فروری کو کورونا کیسز آئے ، 27 کو ٹاسک فورس بنائی،ہم نے وفاق سے کہا سندھ میں آمدورفت بند کردیں جسکی وجہ سے سندھ میں بھی کیسز آئے ،ہم اب مزید سختیاں نہیں کرینگے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مئی 2020 میں کووڈ سے 385 اموات ہوئیں، عید کے بعد اموات بڑھیں، تیسری لہر میں سندھ سے پہلے پنجاب اور کے پی میں کیسز بڑھے ، حالیہ عید الفطر کے ساتویں روز 2000 کیسز بڑھے ، اسی وقت فیصلے کئے گئے ، سختیوں کی وجہ سے کورونا کیسز کم ہوئے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ آج ٹاسک فورس نے سختیاں کم کرنے کا عندیہ دیا ہے ، ری اوپننگ کی طرف جارہے ہیں، اس پر مشاورت شروع کررہے ہیں، پہلی لہر میں پابندیاں آہستہ آہستہ ہٹائی گئیں،ویسے بھی اگر ایس اوپیز پر پر عمل ہوگا تو ہمیں سختی نہیں کرنی پڑے گی،بیوروکریسی کی شکایات موصول ہوئی جس پر ہم نے ایکشن کئے ہیں ۔صوبائی وزیرصنعت اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ این سی او سی اور سندھ حکومت کے اقدامات عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے کئے گئے ،پڑوس کے ممالک اور لاہور کے برعکس سندھ کی صورتحال بہتر تھی ، چیمبر کی تجاویزہم وزیراعلی سندھ کو پیش کرینگے اورانشاء اللہ بہتر فیصلے ہوں گے ۔صوبائی وزیر سعید غنی اورصوبائی وزیرصنعت اکرام اللہ دھاریجو کی کراچی چیمبر آمد پرتاجررہنمائوں نے صوبائی وزراء کے سامنے شکایتوں کے انبارلگادیئیتاجروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مارکیٹس اورتھانوں میں ذلیل کیاجارہا ہے ،منڈی لگی ہوئی ہے ،لیاقت آباد کے بزرگ تاجرکوپولیس افسرنے تشدد کانشانہ بنایا،تاجروں کی دوکانیں سربمہر کرکے 25ہزارروپے فی کس رشورت مانگی گئی اور بعد میںچیمبرکی مداخلت کے بعد رہاکیاگیا،ہم نے الٹی میٹم دے دیا ہے اور اب ہم6بجے دکانیں بند نہیں کرسکتے ۔ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا واسطہ صرف حکومت سے ہے ،چھوٹے تاجروں کیلئے کراچی چیمبر حق ادا نہیں کرسکا لیکن ، ہم نے کوشش بہت کی،چھوٹے تاجر و دکاندار معیشت کے فرنٹ لائن ورکرز ہیں،حکومت کی نیت ٹھیک ہے مگر لاک ڈائون پر عملدرآمدکرنے والے اداروں کی نیت ٹھیک نہیں ہے ، کراچی میں 12بجے دکانیں کھلتی ہیں یہ ہمارا کلچر ہے اس لئے شام6بجے دکانیں بند کرنا درست نہیں ہے ،خداراحکومت یہ سمجھے کہ لوٹ مار میں اضافے کی ایک بڑی وجہ لاک ڈائون ہے جبکہ ٹریفک جام اور رش سے بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں ،ہمیں کرونا سے لڑنا ہے مگر بھوک سے بھی نہیں مرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں دو چھٹیاں کریں مگر علاقوں کو تبدیل کرلیں اس طرح سہولت ہوگی، کاروباری اوقات کار رات8 تک بڑھایا جائے ،ریسٹورنٹس اورسیلونز سمیت دیگر کاروبار کھولے کی فوری اجازت دی جائے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...