... loading ...
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم میں نیک نیتی سے چلے تھے لیکن جس اتحاد میں اعتماد نہ ہو وہ اتحاد نہیں رہتا بلکہ رستے جدا ہو جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پی ڈی ایم کے فیصلے سے انحراف کرتے ہوئے کا اعتماد اور حلف توڑا۔ پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔ جب تک پیپلز پارٹی اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں۔ حافظ آباد میں یوم تکبیر کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جھوٹ، منافقت اور کرپشن کی حکمرانی ہے ۔ پی ٹی آئی کے وزیر صحت نے 6ارب کی کرپشن کی لیکن اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنا ہوا ہے ۔ آج ملک میں مہنگائی 2018کے انتخابات چوری کرنے کی وجہ ہے ۔ ہمارے دور میں چینی کی فی کلو قیمت 53روپے تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں 100روپے کلو میں بھی نہیں مل رہی۔ پنجاب میں جتنی کرپشن آج ہے ، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ موجودہ حکمران ہمارے منصوبوں کے نام بدل کر اپنی تختیاں لگا کر ان منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف بیمار ہیں، جیل میں رہے اور اب ملک سے باہر ہیں لیکن پاکستان کے کونے کونے میںنعرہ صرف نواز شریف کا ہی لگتا ہے جو ایک کامیاب سیاسی لیڈر کی پہچان ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے لیکن افسوس کہ آج پاکستان میں مقننہ، عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں۔ موجودہ حکومت اور نیب مسلم لیگ(ن) پر الزامات لگا رہی ہے لیکن تین سال گزر گئے مسلم لیگ(ن) پر کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کرنا پاکستان کی تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا لیکن اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس سمیت دُنیا کے کئی ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کو انکارکرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، سابق ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی، رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ، ضلعی صدر چودھری محمد بخش تارڑ، سیکرٹری عابد احسان چٹھہ، نائب صدر رائے قمر الزماں کھرل، تحصیل صدر رائے محمد جاوید کھرل، سٹی صدر خالد محمود بٹ، سیکرٹری انفارمیشن محمد زمان بھون، بشارت رضا بٹ سمیت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنمائوں و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...