... loading ...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر میری ضمانت منظور کی، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق میرے خلاف کیسز بلا جواز ہیں، حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے ،3 سال بڑا عرصہ ہوتا ہے ، 56 کمپنیوں کا کیس کہاں گیا؟،پی ڈی ایم میں 10 پارٹیاں ہیں، مشاورت سے تمام فیصلے ہوتے ہیں، ہم نے بجٹ میں ان کو بے نقاب کرنا ہے ، جب یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو مجھے خوف آتا ہے ، ان کو احتیاط کے ساتھ ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے ،بجٹ، کورونا، کشمیر اور سی پیک سے متعلق حکمت عملی بنانا ہوگی،لندن کرکٹ میچ نہیں میری صحت کا معاملہ تھا وہاں جاود ٹونہ سیکھنے نہیں جا رہا تھا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے ، حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے ،نیب نے صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کیا۔انہوںنے کہاکہ باقاعدگی سے ٹیکس جمع کراتا ہوں۔ نیب نے اعتراف کیا کہ مجھ پر ناجائز آمدن کا کوئی ثبوت نہیں، اپنے دور میں 3 ہزار 300 ارب کے منصوبے مکمل کیے ۔انہوںنے کہاکہ ہر سال اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کراتا ہوں،حکومت نے 3 سال میں میرے اور نواز شریف کیخلاف کیسز بنائے ،حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 3 سال بڑا عرصہ ہوتا ہے ، 56 کمپنیوں کا کیس کہاں گیا؟اپنی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب نے 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے ،بجلی کے منصوبوں سے پاکستان کا فائدہ ہوا، بجلی کے منصوبے دنیا کے سستے ترین ہیں، ملتان میٹرو میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ماضی کے مقابلے میں بجلی کے سستے ترین منصوبے لگائے ،ہم نے 31 جولائی 2018ء سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا قیام عمل میں آیا تو اس وقت میں جیل میں تھا، وہاں میں پارٹی کے سینئر لوگوں کو مشورے دیتا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 10 پارٹیاں ہیں، مشاورت سے تمام فیصلے ہوتے ہیں، ہم نے بجٹ میں ان کو بے نقاب کرنا ہے ۔ جب یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو مجھے خوف آتا ہے ۔ ان کو احتیاط کے ساتھ ریاست مدینہ کا نام لینا چاہیے ۔انہونے کہاکہ بجٹ، کورونا، کشمیر اور سی پیک سے متعلق حکمت عملی بنانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پر تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے ، یہ منصوبہ اب کھٹائی میں پڑ گیا ہے ، اسے درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں کینسر کا مریض ہوں، 2003ء میں میری سرجری ہوئی تھی، ہر چار ماہ بعد میرا سٹی سکین ہوتا ہے جبکہ ہر سال برطانیہ سے اپنا چیک اپ کرواتا ہوں جس طرح جنگ کے میدان میں گھوڑے تبدیل نہیں ہوتے ، اسی طرح ڈاکٹر بھی نہیں، جیل میں درخواست کرتا رہا میرے لیے میڈیکل بورڈ نہیں بنایا۔ عدالت کے کہنے پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈیڑھ ماہ بعد میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ہی نہیں دی گئی،ضمانت ہونے کے بعد ڈاکٹرسے چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا۔ پی آئی اے کی فلائٹ لندن نہیں جاتی اس لیے قطر کی فلائٹ لی،لندن کرکٹ میچ نہیں میری صحت کا معاملہ تھا وہاں جاود ٹونہ سیکھنے نہیں جا رہا تھا۔
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...
بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہ...
زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل450کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے تجربے کا مقصد افواج کی عملی تیاری جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا، آئی ایس پی آر پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے ...
فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکس...
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں...
بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے ،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی ، جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا ...
پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا اور خطے میں دہشت گردی کے ہر واقعے کی مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم...