... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ریلیاں منعقد کرنے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے ، پہلے اسرائیل کی فوج فلسطینیوں پر ظلم کرتی تھی تو مغرب کا میڈیا، سیاست دانوں کو اسرائیل پر کبھی تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، رائے عامہ کی تبدیلی وجہ سوشل میڈیا ہے ،سوشل میڈیا ایک ایسی فورس آئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی معلومات کو روک نہیں سکتا،انشااللہ ایک دن آئے جب فلسطین کے لوگوں کو اپنا ملک ملے گا، منصفانہ تقسیم ہوگی، وہ بھی برابر کے شہری رہ سکیں گے ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے میری قوم اورمیرے پاکستانی جس طرح آج فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے ان پر ظلم ہورہا اس کی نشان دہی کی، اس پر میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جب سے اسرائیل بنا ہے پاکستان کا ایک مؤقف رہا ہے ، وہ مؤقف ہمارے عظیم قائد اعظم محمد علی جناح کا مؤقف تھا کہ فلسطینیوں سے بڑی ناانصافی ہوئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 27 ویں شب کو میں مسجد نبوی میں تھا جب مجھے پتہ چلا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر مقدس رات کو لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو اسرائیل کی پولیس نے تشدد کیا،ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوا کہ فلسطینی خاندان جو 70 برسوں سے وہاں رہ رہے تھے ، کئی خاندانوں کو اسرائیلی آباد کاروں نے ان کے گھروں سے نکال دیا ہے ، اس کی وجہ سے ایک نیا انتشار شروع ہوگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پھر غزہ پر بمباری کی گئی، دنیا کی طاقت ور ترین فوج نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں فسلطینی بچے بھی مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 27 ویں شب کے اگلے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ او آئی سی کو اس پر اسٹینڈ لینا چاہیے اور اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جب پاکستان واپس آیا تو شاہ سلمان سے بات کی کہ فلسطینیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اور مسجد اقصیٰ میں جو ہوا اس پر ہمیں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر طیب اردوان کا مجھے فون آیا اور انہوں نے بھی یہی بات کی پھر مہاتیر محمد کا پیغام آیا، ان کا بھی یہی خیال تھا، پھر میں نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے بات کی اور یقین دلایا کہ ساری مسلم دنیا اور پوری دنیا جو انصاف پر یقین رکھتی ہے وہ سب ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پھر میں شاہ محمود قریشی سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جائیں، او آئی سی اور مسلمان اراکین کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائیں اور انہوں نے بڑے بھرپور طریقے سے اس کو اٹھایا جس پر میں ان کو داد دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ مجھے ایک خوش آئند چیز نظر آرہی ہے کہ دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے ، پہلے اسرائیل کی فوج فلسطینیوں پر ظلم کرتی تھی تو مغرب کا میڈیا، سیاست دانوں کو اسرائیل پر کبھی تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔مغرب کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلکہ ایسا لگتا تھا کہ ظلم اسرائیل پر ہورہا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہاں سے آوازیں اٹھنی شروع ہوئیں، ان کے اخبارات، میڈیا اور سیاست دانوں نے بات کرنا شروع کی۔عمران خان نے کہا کہ یہ رائے عامہ تبدیل ہونے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے ، سوشل میڈیا ایک ایسی فورس آئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی معلومات کو روک نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ اس سے مجھے نظر آرہا ہے دنیا کی رائے تبدیل ہورہی ہے ، آج سے 30 سال پہلے بھی دنیا کی رائے تبدیل ہوئی تھی، جنوبی افریقہ میں ایسی حکومت کئی برسوں سے تھی جو نسل پرست تھی، جو ایشیائی اور افریقیوں کو برابر کے شہری نہیں سمجھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ افریقہ کی اس نسل پرست حکومت کے ساتھ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں کھڑی تھیں لیکن دنیا میں رائے تبدیل ہوئی تو انہی طاقت ور ملکوں نے زور لگا کر جنوبی افریقہ کے اندر حکومت پر دباؤ ڈال کر مجبور کیا کہ وہ افریقیوں اور ایشیائی افراد کو برابر کے حقوق دیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اسی طرح کی شروعات دیکھ رہا ہوں، دنیا کی رائے تبدیل ہو رہی ہے اوریہ ان بڑے طاقت ور ممالک پر زور ڈالیں گے کہ فلسطینیوں کو بھی ان کے حقوق دیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان شااللہ ایک دن آئے جب فلسطین کے لوگوں کو اپنا ملک ملے گا، منصفانہ تقسیم ہوگی، وہ بھی برابر کے شہری رہ سکیں گے ، جو فلسطینی اسرائیل میں رہتے ہیں، وہ ایک برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ دن جلدی آئے ۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...