... loading ...
رواں مالی سال کورونا کے باوجود پاکستان کی شرح نمو میں تین اعشاریہ نو فیصد سے زائد اور رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار میں دو اعشاریہ سات فیصد ، صنعتی شعبے کی پیداوار میں ساڑھے تین فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں چار اعشاریہ چار فیصد سے زائد رہنے کا امکان ، وزیر اعظم عمران خان نے شرح نمو میں اضافے کو کورونا کے دوران حکومت کی درست حکمت عملی کو قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں رواں مالی سال مختلف شعبوں کی چھ سے نو ماہ کی کارکردگی سے جی ڈی پی 3.94 فیصد گروتھ کا تعین کیا گیا حکومت نے رواں سال کیلئے جی ڈی پی میں اضافہ کیلئے 2.1 فیصد کا ہدف مقرر کیا تھا ،اجلاس میں رواں مالی سال کرنٹ مارکیٹ پرائسز پر جی ڈی پی کا تعین 47 ہزار 709 ارب روپے کیا گیا رواں مالی سال ملک کی فی کس آمدنی 14.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 46 ہزار 414 روپے ہو گئی گزشتہ مالی سال فی کس آمدنی کا تعین 2 لاکھ 15 ہزار 60 روپے کیا گیا تھا،رواں سال زرعی پیداوار 2.77 فیصد رہی، سروسز سیکٹر کی پیداوار 4.43 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ صنعتی پیداوار 3.57 فیصد رہنے کا تخیمنہ لگایا گیا گزشتہ مالی سال زراعت اور صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی رہی تھی اجلاس میں گذشتہ مالی سال کی نظر ثانی شدہ جی ڈی پی منفی 0.47 فیصد رہی ہے رواں مالی سال فصلوں کی پیداوار 2.47 فیصد رہی ، بڑی فصلوں کی پیداوارر 4.65 فیصد رہی رواں سال کپاس کی پیداوار منفی 15.68 فیصد رہی ،لائیو اسٹاک کی پیداوار میں 3.06 فیصد اضافہ ہوا مینو فیکچرنگ سیکٹرکی پیداوار 8.71 فیصد رہی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا چھوٹی صنعتوں کی پیداوار میں 3.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تعمیرات کے شعبہ میں 8.34 فیصد اضافہ ہوا ہے ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ کے شعبہ میں 8.37 فیصد اضافہ ہوا ،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ میں منفی 0.61 فیصد کمی ہوئی،فنانس اینڈ انشورنس کے شعبہ میں 7.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہاوسنگ سیکٹر میں 4.01 فیصد اضافہ ہوا جنرل گورنمنٹ سروسز میں 2.20 فیصد اضافہ ہوا دیگر پرائیویٹ سروسز میں 4.64 فیصد اضافہ ہوا۔
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...