... loading ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شام 6 بجے کے بعد گروسری سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریسٹورنٹس کو افطار کے بعد ٹیک اویکی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم انہیں ہوم ڈلیوری فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتوار کے بعد ایس او پیز کے نفاذ کو مزید سخت کرینگے اور ہاکس بے ، سی ویو اور اس طرح کے دیگر تفریحی مقامات عوام کیلئے بند ہونگے ۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی وزراء ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضی وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں نئے کوویڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تشخیص کا تناسب 14.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کافی خطرناک ہے ۔ اب حیدرآباد میں نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ، حیدرآباد جس کا تناسب 29 اپریل کو 20 فیصد تھا اور 5 مئی کو 11.92 فیصد سامنے آیا ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں 154 مریض فوت ہوگئے تھے اور مئی میں ابتک کوویڈ نے 33 افراد کی جان لی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ 5 مئی کو شہر بھر میں 627 افراد کا چالان کیا گیا اور 1276.500 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 64 دکانوں کو سیل کیا ، 7 افراد کو گرفتار کیا اور 369 افراد کو متنبہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو صورتحال سمجھ میں نہیں آرہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہرین اور ٹاسک فورس کے ممبروں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ جمعہ سے گروسری / کریانہ کی دکانوں سمیت تمام دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔ ریسٹورنٹس افطار کے بعد ٹیک اوے فراہم نہیں کرسکتے لیکن انہیں ہوم ڈلیوری فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تفریحی مقامات بشمول سی ویو، ہاکس بے اور دیگر عوام کیلئے بند کردیئے جائیں گے ۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اتوار کے بعد صوبے کے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ٹھوس وجوہات کے ساتھ باہر جانا چاہئے لیکن احتیاطی تدابیر ہونی چاہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ نجی اسپتالوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی ہدایت کریں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی کہ عید کی تعطیلات کے دنوں میں مسافر ٹرین کی خدمات پر پابندی عائد کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے بات کریں، ایسا کرنے سے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کی سہولتوں کو بحال کیا جارہا ہے ۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے ، اور چھوٹے پیمانے پر آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی درآمد کا کام جاری ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جناح ٹرمینل پر 1239 مسافر پہنچے ، ان میں سے پانچ کی جانچ پڑتال کے وقت ان کی تشخیص مثبت سامنے ا?ئی، انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ انتہائی نگہداشت والے بیڈز کی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے یہ انکشاف کیا گیا کہ 647 آئی سی یو بیڈز میں سے صرف 55 بستروں پر مریض ہیں۔ اسی طرح 1796 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 394 پر مریضوں کو منتقل کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز کے مناسب طریقے سے نافذ کرنے اور عملدآمد کرانے کی ہدایت کی۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...