... loading ...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،سفارتخانے اوورسیز پاکستانیوں سے اپنا رویہ تبدیل کریں، سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے ۔ دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری سب سے بڑی طاقت اور قیمتی اثاثہ ہیں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن سے محفوظ رہا۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں کچھ پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کا پرانا تجربہ ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ بہتر رہے ۔ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں کے ساتھ رویہ ناروا ہوتا ہے ۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں شکایت موصول ہوئی۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں فیڈ بیک پریشان کن تھی ۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی سفارتخانے کے خلاف بہت ساری شکایات ملیں۔ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے ۔ سفارتخانوں کا نو آبادیاتی دوروالا رویہ ناقابل قبول ہے ۔ بھارتی سفارتخانے اپنے ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سرگرم ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو 12 مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ سٹیزن پورٹل پر غیر ضروری تاخیر اور سفارتی عملے کی غیر موجودگی کی شکایات ہیں سفارتی عملے کا پاکستانی شہریوں سے ناروا رویہ کی شکایات ہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں کی شکایات زیادہ ہیں۔ سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستان میں سب سے زیادہ ترسیلات زر آتی ہیں۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے سفارتخانوں میں کوئی نظام نہیں ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی عملے کے ناروا رویے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں اور شہریوں کے درمیان رابطے کاکوئی نظام نہیں۔ سفارتی عملے کے ناروا رویے اور طرز عمل پر نظر رکھنے کا کوئی نظام نہیںہے ۔ کویت میں پاکستانی سفارت خانے میں نادرا کے عملے کی طرف سے رشوت لینے کی شکایات ہیں۔ سٹیزن پورٹل پر رشوت ستانی کی شکایات پرسفیر نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ سفارتخانے کے اندر فراڈ ہورہا ہے لیکن سفیر کوئی کارروائی نہیں کررہا۔ پاکستانی سفارتخانوں کی طرف سے شکایات کے ازالے کی بجائے روایتی جواب دیا جاتا ہے ۔ وزیراعظم نے سٹیزن پورٹل کو سفارتخانوں سے لنک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ ایک خصوصی آفیسر تعینات کرے جو صرف شکایات کی نگرانی کرے ۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...