... loading ...
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود کوہ پیماؤں میں سے کم از کم 17 کوہ پیماؤوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود بڑی تعداد میں کوہ پیماؤں میں کوویڈ 19 کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں دارالحکموت کھٹمنڈو کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اسپتال میں کم از اکم 17 کوہ پیماؤں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔بی بی سی کے مطابق حالیہ ہفتوں میں نیپال میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ماونٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں کوورنا کی سنگین وبا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔بیس کیمپ میں موجود عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں دارالحکومت کھٹمنڈو کے اسپتالوں میں داخل کوہ پیماؤں میں سے 17 میں کورونا وائرس ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔کھٹمنڈو کے ایک نجی ہسپتال کے عملے نے بی بی سی کو اس بات کی تصدیق کی کہ ایورسٹ بیس کیمپ سے لائے گئے مریضوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آئے ہیں تاہم نیپالی حکومت نے اب تک ایورسٹ بیس کیمپ میں مثبت کیسز کے بارے میں کوئی بھی معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے ۔نیپالی حکومت کو خدشہ ہے اگر کوہ پیماؤں میں کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی تو سب سے بڑی چوٹی کو سر کرنے کی مہم بند کرنا پڑے گی جوکہ اس ملک کی آمدن کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔غیر ملکی کوہ پیما نیپالی حکومت کی آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ۔ کورونا وبا کے دوران گذشتہ سال ماؤنٹ ایورسٹ کو بند کردیا گیا تھا۔نیپالی حکام لازمی قرار دے رہے ہیں کہ بیس کیمپ میں جانے سے پہلے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو قرنطینہ کے دن پورے کرنے پڑیں گے تاہم کوہ پیما کمیونٹی نے خدشات ظاہر کیا ہے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والوں میں کورونا وبا پھیلنے کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔نیپال کی وزارت ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی کے انڈر سکریٹری پریم سبیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی وزارت ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں کسی کوہ پیما کو کورونا ہونے کے معاملے سے آگاہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایورسٹ بیس کیمپ میں کسی بھی کوویڈ کیس کی اب تک وزارت سیاحت کو اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ہمالیہ ریسکیو ایسوسی ایشن جو بیس کیمپ میں حکومت کے زیر اختیار میڈیکل کلینک چلاتی ہے نے بی بی سی کو بتایا کہ اسے مہم جو ٹیموں کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچنے والے کچھ کوہ پیماؤں میں کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔ہمالیہ ریسکیو ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار لاکپا نورو شیرپا نے کہا کہ ہمیں ماؤنٹ ایورسٹ سے کھٹمنڈو لائے گئے 17 کوؤ پیماؤں میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ایورسٹ بیس کیمپ کلینک میں موجود ڈاکٹر پرکاش کھرل نے کہا کہ کوہ پیماؤں میں مسلسل کھانسی اور بخار جیسی علامات والے لوگوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر کھرل نے کہا ماونٹ ایورسٹ بیس کیمپ میں عموماً تمام کوہ پیماؤں کو کھانسی ہوتی ہے لیکن ہم دوسری علامات کا شکار لوگوں کو دیکھ رہے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ ان کو الگ رکھا جائے ۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...