... loading ...
کراچی کے حلقے این اے 249 کے 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پلس کنسلٹنٹ اور اپسوس پاکستان کے سرویز تحریک انصاف کو ووٹرز کی پہلی پسند بتارہے ہیں جب کہ گیلپ پاکستان کے سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن ووٹرز کی پہلی پسند قرار دی گئی ہے ۔ تینوں ریسرچ کمپنیز حلقے میں کانٹے کے مقابلے کی پیش گوئی کررہی ہیں جس میں فی الحال فیصلہ نہ کرنے والے ووٹرز کے کردار کو اہم بتایا جارہا ہے جبکہ کالعدم ٹی ایل پی پر الیکشن میں پابندی کی صورت میں جماعت کا ووٹ منتشر ہونے کی پیش گوئی بھی کی جارہی ہے ۔گیلپ پاکستان ، اپسوس ، اور پلس کنسلٹنٹ نے یہ سروے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 12سو سے 14 سو سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کیا، تینوں سرویز 10 اپریل سے 20اپریل 2021 کے درمیان کیے گئے ۔پلس کنسلٹنٹ اور اپسوس پاکستان کے سرویز میں پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے مقابلے میں ووٹرز کی پہلی پسند نظر آئی۔پلس کنسلٹنٹ کیسروے میں 19 فیصد ووٹرز نے 29 اپریل کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلیے اپنی پہلی پسند کہا جبکہ 17 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن 14 فیصد کے ساتھ سروے میں ووٹرز کی تیسری پسند نظر آئی۔ 12 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان ، 8 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان ، 7 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی جب کہ 1 فیصد نے جے یوآئی ف کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا، البتہ 16 فیصد نے فی الحال کس جماعت کوووٹ دینا ہیاس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا، 5 فیصد نیضمنی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں 15 فیصد ووٹرز پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کرتے نظر آئے جب کہ مسلم لیگ ن 14فیصد کے ساتھ ووٹرز کی دوسری پسند نظر آئی ،13 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان جب کہ 7 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دینے کیلئے اپنی پسند کہا۔6 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی جبکہ 6 فیصد نے ہی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ بتایا۔البتہ سروے میں 29 فیصد نے فی الحال کس کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 7 فیصد نے ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اپسوس کے سروے میں جن 29 فیصد افراد نے فی الحال ووٹ کس جماعت کو دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنیکا کہا اس میں سے 31 فیصد نے 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بتایا۔ 13 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن ، 8 فیصدنے ایم کیو ایم پاکستان، 7 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور 4 فیصد نیگزشتہ عام انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ دینے کا کہا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں پسندیدہ پارٹی کے سوال پر 19 فیصد نے ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں ووٹ دینے کیلئے پسند کیا جبکہ 16 فیصد کے ساتھ پی ٹی آئی ووٹرز کی دوسری پسند نظر آئی۔ 11 فیصد نیایم کیو ایم پاکستان ، 10 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی ، 8 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی ، 5 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان ، 1 فیصد نے جے یوآئی ف جب کہ 1 فیصد نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا ارادہ بتایا لیکن 22 فیصد افراد ایسے تھے جنھوں نے فی الحال کس کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا۔گیلپ پاکستان اوراپسوس کے سرویز میں یہ نوٹ کیا گیا کے 2018کے انتخابات کے مقابلے میں موجودہ سروے میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ دونوں کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کرنے والوں کی شرح میں کمی آئی ہے لیکن یہ کمی پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں زیادہ ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے میں 2018 میں 27 فیصد نے پی ٹی آئی کو حلقے میں ووٹ دینے کا کہا لیکن موجودہ سروے میں 11 فیصد کمی کے بعد 16 فیصد ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اس کے برعکسن لیگ کے ووٹ بینک میں 2018 کے مقابلے میں 4فیصد کمی آئی لیکن اب یہ 19 فیصد کے ساتھ گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کی مقبول ترین جماعت ہے ۔اپسوس کے سروے میں 2018میں 31فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے کا کہا لیکن موجودہ سروے میں 16فیصد کی کمی کے بعد 15 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دینے کابتایا۔اپسوس کے سروے میں ن لیگ کیووٹ بینک میں بھی 5 فیصد کمی دیکھی گئی لیکن 14 فیصد کے ساتھ یہ پی ٹی آئی سے مقبولیت میں صرف 01 فیصد کا فرق رکھتی ہے ۔سروے میں اپنی پسندیدہ پارٹی کے علاوہ ووٹ دینے کیلیے دوسری چوائس کے سوال پر گیلپ پاکستان کے سروے میں ن لیگ کو ہی 16 فیصد نے ووٹ دینے کا کہا، 13 نے پاکستان پیپلز پارٹی ، 7 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان ، 7 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی ، 6 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان، 5 فیصد نے پی ٹی آئی ، 3 فیصد نے جے یو آئی ف اور 1 فیصد نے آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا کہا۔24 فیصد نے دوسری چوائس کے سوال پر کہا انہوں نے کس جماعت کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔پلس اور اپسوس کے سروے میں پسندیدہ پارٹی کے علاوہ ووٹ دینے کیلیے دوسری چوائس پر پاک سرزمین پارٹی ووٹرز کی پسند نظرآئی۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 12 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا، 9 فیصد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان، 7 فیصد نے پی ایم ایل ن ، 6 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان ، 5فیصد نے پی ٹی آئی ، 3 فیصد نے جماعت اسلامی ، 3 فیصد نے جے یوآئی ف جب کہ 3 فیصد نے پی پی پی کو دوسری چوائس کہا، 31 فیصد نے کہا ان کے خیال میں کوئی دوسری چوائس نہیں۔اپسوس کے سروے میں 10 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کو پسندیدہ پارٹی کے علاوہ دوسری چوائس قرار دیا، 8 فیصد نے ٹی ایل پی ، 7 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان ، 5 فیصد نے پی ٹی آئی ، 4 فیصد نے ن لیگ، 4 فیصد نے پی پی پی ، 2 فیصد نے جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان ، جب کہ 1 فیصد نے جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کیلئے دوسری پسند قرار دیا۔50 فیصد نے کہا کے پسندیدہ پارٹی کے علاوہ کس کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا،7فیصد نے کہا کے وہ پسندیدہ پارٹی کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں کریں گے ۔تینوں سرویز میں یہ بھی دیکھا گیا کے 29 اپریل کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کی بڑی شرح حق رائے دہی استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کرتی نظر آئی۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 83 فیصد ، اپسوس کے سروے میں 73 فیصد جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 55 فیصد نے 29 اپریل کے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہرکیا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...