... loading ...
اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مرکزی قائدین مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، مفتی منیب الرحمن ، پروفیسر ساجد میر ، مولانا عبد المالک ، علامہ سید ریاض حسین نجفی ،مولانا محمد حنیف جالندھری ،صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، مولانا محمد یسین ظفر ، ڈاکٹر مولانا عطاالرحمن ، مولانا محمد افضل حیدری اور جامعہ دار العلوم کراچی کے نائب صدر مفتی محمد تقی عثمانی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے قائم کردہ ون مین کمیشن نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے ، پھر اس کی متابعت (Follow up)میں پنجاب ہیومن رائٹس اینڈ مائنارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسلامیات کے علاوہ دیگر مضامین کی نصابی کتب میں ،حمد ،نعت ،سیرت النبی اور دیگر دینی موضوعات پر مواد کی اشاعت پر پابندی لگائی جائے اور پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن نے پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ کو یہ ہدایات بھی جاری کردی ہیں کہ اسلامیات کے علاوہ دیگر مضامین کی نصابی کتب سے اسلام کی ان ساری علامات کو نکال دیا ہے ۔یہ ون مین کمیشن کی طرف اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور اپنی انفرادی رائے مسلط کرنے کے مترادف ہے ۔ملک کے نمائندہ قومی اقلیتی کمیشن نے جس میں تمام مذاہب کی نمائندگی ہے اس ون مین کمیشن کو نہ صرف تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ، بلکہ اس کی اس انفرادی رائے کی پرزور مخالفت کی ہے کہ نصاب میں ایسی تبدیلی کی جائے ۔ اقلیتیں چاہیں تو اسلامیات کے مضمون کے متبادل اپنے طلبہ وطالبات کے لیے اپنے مذہبی اخلاقیات وتعلیمات پر مشتمل نصابی کتابیں مرتب کر کے نصاب میں شامل کراسکتے ہیں، لیکن انھیں یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں پچانوے تا ستانوے فیصد تک آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے ، دو تین فیصد آبادی پر مشتمل طبقہ پورے نظامِ تعلیم کو ڈکٹیٹ کرے ، یہ جمہوری اقدار اور اکثریت کے مذہبی حقوق کے خلاف ہے ۔کیا مشنری اداروں اور اشرافیہ کے لیے قائم جدید ترین تعلیمی اداروں کے نصاب کاکسی نے اس جہت سے جائزہ لیا ہے ، ان کا تجزیہ کیا ہے ، کیا سنگاپور ، ہانگ کانگ ، برطانیہ اور امریکا وغیرہ سے درآمد کردہ نصابی کتب کا کسی نے تفصیلی جائزہ لیا ہے ، ان پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ، اگر ہمارے حکمرانوں کی یہی روش رہی تو اس ملک میں دینی ومذہبی حقوق کے اعتبار سے پچانوے تا ستانوے فیصد مسلم آبادی اقلیت بن کر رہ جائے گی ۔یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور ہمیں حیرت ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس کمیشن کی تشکیل کو متوازن نہیں بنایا تاکہ ایسی تجاویز سامنے آتیں جو سب کے لیے کسی نہ کسی درجے میں قابلِ قبول ہوتیں۔ ہم پنجاب حکومت، پنجاب مائنارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بورڈ (PCTB)کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی ایسے اقدام سے پہلے اس کے بارے میں تمام طبقات کی آراطلب کی جائیں ، صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی متعلقہ کمیٹیاں ان پر عمیق نظر سے غوروفکر کریں تاکہ ملک میں انتشار پیدا نہ ہو، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں ، انھیں تمام آئینی اور قانونی حقوق حاصل ہیں، لیکن ان کو بھی غالب ترین اکثریت کے دینی اور مذہبی جذبات کا پاس رکھنا ہوگا۔اگر یہ پالیسی جاری رہی تو ایک وقت آئے گا کہ یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ تحریک پاکستان ، متحدہ برصغیر پاک وہند کی تقسیم اور قیامِ پاکستان کے اسباب اورتاریخِ پاکستان کو ہمارے قومی نصاب سے خارج کردیا جائے ، کیونکہ یہ دوقومی نظریے پر مبنی ہے اور اس سے اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ، نیز آگے چل کر یہ مطالبہ بھی آسکتا ہے کہ دستورِ پاکستان سے قرآن وسنت کی بالادستی اور دیگر آرٹیکلز کو نکالا جائے ۔ اگر روزِ اول سے اس سازش کا سدِباب نہ کیا گیا تو آگے چل کر یہ اقدامات بڑے پیمانے پر ملک میں انتشار کا باعث بنیں گے ، جبکہ ملک پہلے ہی سیاسی انتشار کی زد میں ہے ،اس لیے دانش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ شروع ہی سے اس کا سدِباب کیا جائے ۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...