وجود

... loading ...

وجود
وجود

تیسری خواہش

هفته 24 اپریل 2021 تیسری خواہش

قاسم آج بہت خوش تھا ،اس کے انگ انگ سے خوشی پھوٹ رہی تھی اس کے بس میں ہوتا تو وہ اڑ کر اپنے پیاروں کے پاس پہنچ جاتا وہ سوچنے لگا نہ جانے میری بیٹی فاطمہ کتنی بڑی ہوگئی ہو گی ،عبدالرحمن کو تو شایدمیں پہچان بھی نہ پائوں لیکن اکثرلوگ کہتے ہیں وہ ہوبہوباپ پر گیاہے۔پھر مجھے پہچاننے میں بھلاکیا دقت ہوگی میں تو سینکڑوں میں اپنے بیٹے کو شناخت کرسکتاہوں رضیہ تو یقینا ناراض ہوگی وہ جب جب ناراض ہوتی تو اس کی کوشش ہوتی کہ قاسم اسے مناکراپنی باہوںمیں لے لے رضیہ کا خیال آتے ہی اس کے دل میں سوزو گداز مچل مچل گیا او رچاہت کی چاشنی جیسے من میں حلول کرگئی ہو جیسے جذبے پھرسے جوان ہوگئے ہوں اس کے چہرے پرایک دل آویز مسکراہٹ پھیل گئی ۔قاسم ایک لوہارتھا نیزے اوربھالے بنانے کا بہترین کاریگر،صوم صلوٰۃ کا پابند ،ہمدرد اور خوف ِ خدا رکھنے والا انسان۔ وہ جنگی ساز وسامان بنانے کے ٹھیکے لیا کرتاتھا وہ کئی سال ہرات میںکام کرنے کے بعدنیشاپورواپس اپنے گھر آرہاتھا ان دنوںعبداللہ طاہر خراسان کے گورنر تھے جو انصاف پرور تو تھے ہی لیکن انتہائی سخت گیرہونے کے باوجود عوام کی آسانی کے لیے بہترین اقدامات کرتے رہتے تھے اور نیشاپور خراستان کا دارالحکومت تھاقاسم کی منزل بھی یہی تھی اس نے رات کے پچھلے پہر سفر کرنا شروع کیا۔ عبد اللہ طاہر نے سپاہیوں کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ شہر کے راستوں کو محفوظ بنائیں تاکہ کسی مسافر کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو اس لیے سرکاری اہلکارگشت کرتے رہتے تھے ۔قاسم سوچنے لگا پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے انسان کونہ جانے کتنے جتن کرنا پڑتے ہیں یہ لوگ کیا جانیں اپنوں سے جدائی کتنی خوفناک چیزہے دن تو گذرجاتاہے لیکن رات کی تنہائی میں اپنے پیارے یاد آتے ہیں تو آنکھیںساون بھادوں بن جاتی ہیں، دل صندل کی آگ کی طرح سلگتاہے تو جیسے پورا جسم دھواں دھواں ہونے لگتاہے اب نیشاپور میں ہی کوئی چھوٹاموٹاکام کرلوںگا ،اپنوںکی جدائی اب برداشت سے باہرہے اپنے اس فیصلے سے قاسم کے دل کو بڑا سکون ملا مسافت کی تھکاوٹ کے باوجود وہ تیز تیزقدم اٹھانے لگا اچانک اسے شور سنائی دیا رات کی تاریکی میں تھوڑاساشور بھی ماحول پر غالب آجاتاہے پھر بھاگتے قدموںکی آواز قریب آنے لگی اس نے مڑکر دیکھا تو سپاہی کسی کا تعاقب کرتے آرہے تھے وہ رک گیا اسی اثناء میں ایک شخص اس سے زورسے ٹکرایا اور تاریکی میں کہیں گم ہوگیا قاسم اس کی ٹکرسے زمین پر گرگیا اس دوران نہ جانے کدھرسے ایک سپاہی نمودارہوا اور اس نے قاسم کو زورسے پکڑ لیا پھر کچھ اور سپاہی میں آناًفاناً آن پہنچے جنہوںنے 3چوروںکو ہتھ کڑیاں لگائی ہوئی تھیں سپاہیوںنے آئو دیکھا نہ تائو قاسم کو بھی لوہے کی زنجیر پہنا دی قاسم نے انہیں بڑا سمجھایا،رویا منت سماجت کی میں چورنہیں ہوں۔میں ان کا ساتھی نہیں میں ہرات سے آرہاہوں فلاں علاقے میں میرا گھرہے لیکن سپاہیوںنے اس کی ایک نہ سنی۔ان چوروںنے شہرکے مضافاتی علاقوںمیں بڑا اندھیرمچایاہواتھا لوگ تو لوگ شہرکے منتظم بھی ان سے عاجز آئے ہوئے تھے جس روزقاسم گھرواپس آرہاتھااتفاق ایسا ہوا کہ سپاہیوں نے اسی رات چند چوروں کو گرفتار کیا ا وہ انہیں تھانے لے کرجارہے تھے اچانک ان میں سے ایک چور بھاگ گیا۔ اب یہ گھبراگئے اگر امیر کو معلوم ہوگیا کہ ایک چور بھاگ گیا ہے تو وہ ہمیں اس نااہلی کی ضرور سزا دے گا انھوں نے اپنی جان بچانے کی خاطر گنتی پوری کرنے کے لیے بیگناہ قاسم کو گرفتار کرلیا اور باقی چوروں کے ساتھ اسے بھی داروغہ کے سامنے پیش کردیا۔قاسم نے داروغہ کو بھی اپنی بے گناہی کے لیے دہائی دی ،اس نے نیندسے آنکھیں ملتے ہوئے رات کے آخری پہر مزید کسی تفتیش و تحقیق کے بغیر سب کو قید کرنے کا حکم دیا کہ ان کا چالان بناکرقاضی کی عدالت میں پیش کردیا جائے۔ قاسم بے بس،لاچار اور مجبور ہوگیا کہ کوئی اس کی ایک بھی سننے کو تیارنہ تھا اس نے چوروں سے کہا ’’ تم سب جانتے ہو میں تمہارا ساتھی نہیں پھر تم نے داروغہ کو حقیقت کیوں نہیں بتائی؟
’’ ہم کیوں بتائیں۔۔ بڑی بڑی مونچھوں والے چور نے خباثت سے ہنستے ہوئے کہا
’’میں نے تمہاراکیا بگاڑا تھا ۔۔قاسم نے پھرالتجاکی خدا کے لیے داروغہ کو سچ سچ بتادو میرے بچے میرا انتظارکررہے ہیں۔
’’ہم نہیں بتاسکتے دبلے پتلے چورنے سرگوشی کے سے اندازمیں کہاجیسے وہ بہت بڑا راز آشکارکرنے لگاہو۔۔ مال ۔۔سونا چاندی تو اس کے پاس ہے جو بھاگ گیا۔
’’ ہماری جب بھی جان چھوٹی تیسرے نے مسکراتے ہوئے قاسم کے کان میں کہا ہمیں ہمارا حصہ مل جائے گا لیکن تم مفت میں قربانی کے بکرے بن گئے ہو۔۔ہا ہا ہا
قاسم نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے اللہ رسول کے واسطے دئیے لیکن چوروں نے اس کی باتیںہنسی مذاق میں اڑا ڈالیں وہ سمجھ گیا یہ عادی مجرم ہیں میں ان کی جتنی منتیں کرتاہوں یہ اتنا ہی ایک دوسرے کے ہاتھوںپر تالیاں مارتے ہوئے سنی ان سنی کردیتے ہیں۔۔ وہ سوچنے لگا میں نے کبھی کسی کو دھوکانہیں دیا۔کسی سے ظلم نہیں کیا کسی کا مال نہیں ہتھیایا میرے ساتھ یہ کیاہوگیا۔اس نے دل ہی دل میں کہااب میں اپنا معاملہ اللہ جل شانہ کے سپردکرتاہوں اس کی بارگاہ میں اپنا مقدمہ پیش کرتاہوں وہی نبی پاک ﷺ کے وسیلہ جلیلہ سے میرا مسئلہ حل کرسکتا ہے قاسم نے وضو کیا اور قید خانہ کے ایک گوشہ میں اللہ وحدہ ـ‘ لاشریک کے حضور سجدے میں سررکھ دیا اس کی آنکھوں سے آنسو نکل نکل کر قید خانے کی زمین میں جذب ہونے لگے۔قاسم ہر دو رکعت نوافل کے بعد سر سجدہ میں رکھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رقت انگیز دعائیں اور دل سوز مناجات میں رو رو کر پکارتا ۔ ’’ اے میرے مالک! تو اچھی طرح جانتا ہے میں بے قصور ہوں‘‘ مجھے اس قیدسے نجات عطافرما تو جانتاہے یوسف علیہ السلام بھی بے گناہ تھے مجھے اپنے جلیل القدرپیغمبر کے صدقے اس اسیری سے رہاء دلا‘‘ ’’اے باری تعالیٰ میں تیرے حبیب پاک ﷺ کاایک ادنی سا امتی ہوں ان کے قدموں کی مٹی کے طفیل میری دادرسی فرما‘‘۔اسی رات کو اچانک امیر ِ خراستان عبد اللہ طاہر کی آنکھ کھل گئی اس کا پورا جسم پسینے میں شرابورتھا آنکھ کھلنے کی وجہ ایک خواب تھا اس نے خواب دیکھا کہ وہ ایک بہت بڑے تخت پر بیٹھاہواہے چار طویل القامت پہلوانوںنے اس کے تخت کے چاروں پایوں کو پکڑکر اٹھایاہوا ہے وہ انتہائی غصے سے اس کی طرف دیکھ رہے ہیں اورپھروہ اس کا تخت الٹنے لگتے ہیں کہ اتنے میں اس کی نیند ٹوٹ گئی آنکھ کھلتے ہی میر ِ خراستان عبد اللہ طاہر بستر سے اٹھ بیٹھا اس نے فوراً لَاحَولَ وَلَا قْوَّتَ اِلَّا بِاللّٰہِ پڑھا۔ پھر وضو کیا اور اس احکم الحاکمین کی بارگاہ میں دو رکعت نماز ادا کرکے رہنمائی کی التجا کی یقینا دنیاکا ہر شاہ و گدا اپنی اپنی پریشانیوں کے وقت اسی ذات ِ حق سے رجوع کرتاہے۔نہ جانے کتنے دیرتوبہ استغفارکرتے ہوئے امیرِ خراستان کو جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے اونگھ آگئی پھر وہی خواب دیکھا کہ چار پہلوان اس کے تخت کے پایوں کو پکڑ کر اٹھاتے ہیں اور الٹنا چاہتے ہیں کہ وہ بیدارجاتاہے۔امیر خراسان عبد اللہ طاہر اب گھبرا گیا اور انہیں یقین ہوگیا کہ ضرور اس کی حکمرانی میں کسی بے گناہ پر ظلم ہورہاہے وہ کانپ کانپ گیا۔امیر خراسان نے اسی وقت داروغہ اور جیلر کو طلب کر لیا ان آتے ہی بے تابی سے استفسارکیا کہ ’ تم لوگوںنے کسی بے گناہ یا مظلوم کو ! تو جیل میں بند نہیں کررکھا ؟
’’حضور آج تک ایسا نہیں ہوا داروغہ نے کہا ہماری کسی سے کوئی پرخاش تو نہیں ہوتی قصور وارکو ہی گرفتارکیا جاتاہے ‘‘
’’ نہیں ۔۔ امیرخراستان نے سرنفی میں ہلاتے ہوئے کہا ضرور تم لوگوںسے کوئی بھول چوک ہوگئی ہے جیلر تم بتائو جیل میں کوئی غیرمعمولی یا انہونی بات تو نہیں ہوئی‘‘
’’ عالیجاہ! میں یہ تو نہیں جانتا کہ مظلوم کون ہے اس نے عرض کی میں قسم کھاکر کہتاہوںآج تک کسی بے گناہ کو قیدنہیں کیا‘‘
’’پھر بھی۔۔امیر ِ خراستان عبد اللہ طاہرنے بھاری لہجے میں پوچھاذہن پر زوردو کوئی خاص بات کوئی معمول سے ہٹ کر واقعہ؟
ہاں جیلر سوچتے ہوئے کہا جناب گذشتہ رات 4چورپکڑے تھے لیکن خاص بات یہ ہے کہ ان کے ایک ساتھی کو میں نے کئی بار دیکھا ہے جو جیل میں نماز پڑھتا ہے اور رقت انگیز و دل سوز انداز میں دعا کرتا رہتاہے۔
امیر نے حکم دیا: اسے ابھی اور اسی وقت حاضر کیا جائے میں اس کے آنے تک بسترپربھی نہیں لیٹوںگا۔ تھوڑی دیر بعد قاسم کوامیر ِ خراستان عبد اللہ طاہر کے روبرو پیش کردیاگیا۔امیرنے اسے دیکھا وہ کسی بھی طورسے چورنہیں لگ رہاتھا لیکن اسے ساتھیوں سمیت پکڑا گیا تھا امیر خراستان نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا اور عجیب سے انداز میں کہا چوری بھی کرتے ہو اور نمازیں بھی پڑھتے ہو کیسے چور ہو؟
’’جناب میں چورنہیں ہوں قاسم نے بڑی عاجزی سے جواب دیا آپ چاہیں تو معاملہ کی تحقیق کروا لیں‘‘ ضرور امیر ِ خراستان عبد اللہ طاہر نے جواباً کہاتم نہ بھی کہتے تو ہمارا تو یہی ارادہ تھا خداکی قسم جب تک دودھ کا دودھ پانی کا پانی نہ ہوجائے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا
’’ایسا کریں امیرنے داروغہ کو حکم دیا جن سپاہیوں نے چور گرفتارکیے تھے ان کو فی الفور یہاں طلب کریں اور اس کے چورساتھیوںکو بھی ابھی کے ابھی۔۔ اسی اثنا ء میں فضا میں آذان کی سرمدی آواز گونجی جواس بات کااعلان ہے کہ سدا بادشاہی اللہ وحدہ‘ لاشریک کی ہے وہ جسے چاہے عزت سے نوازدے۔ نمازِفجرکی ادائیگی کے دوران سب حاضر تھے امیرنے سپاہیوںکو سختی سے پوچھا سچ سچ بتانا یہ شخص واقعی چوروںکا ساتھی ہے انہوںنے ڈرکے مارے فوراً اقرارکرلیاکہ ایک چورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا تو ہم نے گنتی پوری کرنے کے لیے اس راہگیرکو دھرلیا ۔
’’ ان سپاہیوںکو ملازمت سے فارغ کرکے ایک ماہ ایک ماہ کے لیے قید ِ بامشقت کی سزا دی جائے میر ِ خراستان نے حکم دیاتاکہ آئندہ کوئی بے گناہوںپرظلم کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔ اب داروغہ نے چوروں سے دریافت کیا کہ کیا قاسم واقعی تمہاراساتھی ہے ۔انہوںنے نفی میں سر جھکا دئیے قاسم کی بے گناہی ثابت ہوچکی تھی وہ وہیں سجدے میں گرکراللہ کا شکراداکرنے لگا جس نے اسے قیدسے نجات دلائی ۔
’’ آج سے آپ میرے منہ بولے بھائی ہیںا میر ِ خراستان عبد اللہ طاہر نے قاسم کو محبت سے گلے لگاتے ہوئے کہا یقین ہے کہ آپ میری 3 خواہشیں مان کر مجھے عزت بخشیں گے نمبر1 جوکچھ آپ کے ساتھ ہوا تہہِ دل سے مجھے معاف کردیں۔نمبر2۔ میری طرف سے ایک ہزار درہم قبول فرمائیں۔اورنمبر3۔ جب بھی آپ کو کسی قسم کی پریشانی درپیش ہو تو میرے پاس تشریف لائیں آپ کے کام آکرمجھے حدسے زیادہ خوشی ہوگی۔
قاسم نے کہا: میں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خاطرآپ کو معاف کردیا مجھے آپ سے کوئی گلہ شکوہ نہیں میرا جیل جانا مشیت تھاشاید میری آزمائش بھی شکرہے اس ذات بابرکات نے مجھے اس میں سرخرو کیا یقینا وہ اپنے بندوںپراتنا کرم کرتاہے کہ انہیں اندازہ ہی نہیں دوسرا میں نے آپ کی محبت،عوام پروری اور انصاف کی خاطر ایک ہزار درہم قبول کر لیے لیکن تیسری خواہش کو پوری کرنا میرے بس میں نہیں ہے۔
’’وہ کیوں؟ ا میر ِ خراستان عبد اللہ طاہر نے استفسارکیا لگتاہے آپ دوبارہ میرے پاس آنانہیں چاہتے ۔
’’ ایک انصاف پرور حکمران نے مجھے اپنا منہ بولا بھائی بنا لیاہے قاسم نے مسکراتے ہوئے کہامیں ضرور اس سے تعلق رکھنا چاہوں گا اپنے بھائی کے پاس بار بار آنا پسند کروں گا۔
’’ پھر تیسری خواہش پوری کرنے میں کیا امرمانع ہے امیر بولے
’’یہ اس لیے نہیں ہوسکتاکہ؟ قاسم نے جواب دیا کہ وہ خالق و مالک جل جلالہ‘ جو مجھ جیسے فقیر پرتقصیرکے لیے کسی حکمران کا تخت الٹانے کی وارننگ دے کرچھوڑ دینا اور اپنی ضرورت کسی دوسرے کے پاس لے جانا بندگی کے اصول کے منافی ہے۔ جب میراکارساز میرے ساتھ ہے تو مجھے کسی اور کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے۔
’’قاسم تو نے سچ کہا امیر ِ خراستان نے اس کے کندھے پرہاتھ رکھ کر کہا جس کے ساتھ کارسازہواسے واقعی کسی اور کا محتاج نہیں اب تم جلدی سے اپنے گھر جائو آج ہی کے دن سواری بھیجوںگا تاکہ میں تمہارے اہل ِ خانہ کی میزبانی کا شرف حاصل کرسکوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اندھا دھند معاہدوں کانقصان وجود هفته 27 اپریل 2024
اندھا دھند معاہدوں کانقصان

ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے! وجود هفته 27 اپریل 2024
ملک شدید بحرانوں کی زد میں ہے!

صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات وجود جمعه 26 اپریل 2024
صدر رئیسی کا رسمی دورۂ پاکستان اور مضمرات

سیل ۔فون وجود جمعه 26 اپریل 2024
سیل ۔فون

کڑے فیصلوں کاموسم وجود جمعه 26 اپریل 2024
کڑے فیصلوں کاموسم

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر