... loading ...
ملک بھر کے علماء و مشائخ نے لاہور میں چوک یتیم خانہ پر تحریک لبیک پا کستان کے پرامن احتجاج کرنے والے نہتے کارکنوں پر پولیس اور اداروں کی جانب سے سیدھی فائرنگ،تشدد اور شیلنگ نتیجے میں درجنوں نہتے کارکنان کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر تنیظمات اہلسنت کی اپیل پر بروز پیر19اپریل کو ملک بھر میں ہرتال اوریوم سیاہ منانے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق و مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنسوں میں کئے گئے مطالبات اور اعلانات کی بھر پور حمایت اور تائید کرتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے،ملک بھر کے علماء ومشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پا کستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ ، بی بی سیدہ حاجرہ حقانی چیئرپرسن شعبہ خواتین ،پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری و خطیب اہلبیت علامہ محسن کاظمی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید ، پیر محمد فیض قادری ، ڈاکٹر محمود عالم عاصی،مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ، سید مہدی شاہ ، عبدالرحمن، سید غلام مصطفی ، ایس مسرور ہاشمی ، قاضی کامران احمد، ایم ظفر حسین ،عامر ضیاء ایڈوکیٹ محمد جنید احمد، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ،ملک شکیل قاسمی،اہلسنّت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر سید مسرورہاشمی خانی، سنی علماء کونسل کے علامہ قاری ضیاء اللہ، تحریک فدائیان ناموس رسالت کے قاری عبدالغفور، تنظیم دفاع تقدیس رسول کے علامہ غلام مصطفی قادری، تنظیم دستہء رضاپاکستان کے علامہ غلام مجتبیٰ قادری، انجمن حب رسول کے علامہ عرفان رسول قاسمی، جمعیت اتحاد اہلسنّت کے قاری فداء الرحمان ہاشمی اور انجمن شیدائیان رسول کے قاری رفیق قادری سمیت دیگر علماء ومشائخ شریک ہوئے،اجلاس میںمتفقہ قرار داد میں کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں ریاست مدینہ کا دعوایٰ کرنے والوں نے آج لاہور کو عاشقان رسول اور ختم نبوت کے پروانوں کے خون سے لہو لہو کر دیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آج لاہور میں نہتے تاجدار ختم نبوت کے پہرہداروں کا قتل عام کر کے حکامت نے بیرونی سہولت کار ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی ملک بھر کے علماء و مشائخ شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری طور پر سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ظالمانہ قاتلانہ کارروائیاں بند کریں۔اور اسلام و ملک دشمنوں کی آلہ کار حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے بروز پیر 19اپریل کو ملک بھر میں ہرتال اوریوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہیں۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...