... loading ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کے 50 سال مکمل ہونے جارہے ہیں، پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات میںمزید بہتری چاہتا ہے ، اس دورے کا بنیادی مقصد باہمی تعلقات بہتر کرنا تھا۔ دوبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوبئی آنے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گہرائی لانا ہے ، موجودہ سال پاکستان اور یواے ای کیلئے بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس سال ہمارے سفارتی تعلقات اور مثالی دوستی کے 50 سال مکمل ہورہے ہیں، اس لحاظ سے یہ ہمارے لئے بڑا قیمتی سال ہے ۔ دبئی امارات دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں ناکہ پاک بھارت تعلقات۔ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی بنیاد شیخ زید نے رکھی ۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ گرمجوشی اور محبت کی جو بنیاد رکھی اس کو ہم دونوں اطراف سے آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، اس میں خاصی بہتری آئی ہے ۔ پیر کو یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی، اس میں مجھے مزید بہتری کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔ مجھے ایکسپو2020 کا ملاحظہ کرنے کا موقع ملا۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اس کو اچھے طریقے سے تیار کیا جارہا ہے ۔ جب اکتوبر میں اس کا آغاز ہو جائے گا تو میں یہاں ایک اسپیشل پروگرام کا اہتمام کروں گا جس میں ہمارا سفارت خانہ کردارادا کرے گا ۔ میرا ارادہ ہے کہ یو اے ای میں پروفیشنل پاکستان کمیونٹی کو وہاں مدعو کیا جائے تاکہ وہ آکر پاکستان کے بارے میں دیکھیں اور سنیںً وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔ پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کی کوشش بھی کریں اور مزید کردارادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہم منصب سے کوہی ملاقات طے نہیں ہے ۔ امارات دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں ناکہ بھارت ب تعلقات۔ دوست ممالک تجویز پیش کرتے ہیں پاکستان اور بھارت مل بیٹھ کر مسائل حل کریں۔ دوست ممالک کی نیک خاہشات کی قدر کرتے ہیں۔ بھارت سمیت تمام ہمسائے کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں ۔ افغانستان کے معاملے میں پاکستان نے سہولت کار کا کردارادا کیا اور کرتارہے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ یو اے ای سے تہران جائوں گا اورپھر ایران کے بعد ترکی جائوں گا اس دورے میں قطر نہیں جارہا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ حکومت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کرنا چاہتی ہے چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل جائے ۔ وزیر خارجہ نے دبئی ورلڈ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...