... loading ...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے ) نے دوران پرواز اپنے پائلٹس اور کیبن کریو کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روزہ رکھنا ناگزیر ہو تو وہ چھٹی کی درخواست دے دیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں اپنے پائلٹس اور کیبن کریو کے عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دوران پرواز روزہ رکھنے سے گریز کریںاور اگر متعلقہ افراد یہ محسوس کرتے ہیں کہ روزہ رکھنا ناگزیر ہے تو وہ مذکورہ مدت کے لیے چھٹی کی درخواست دے سکتے ہیں۔اعلامیے میں اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزے رکھنے سے انسان کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور دوران پرواز مناسب غذا انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے پائلٹس کی غلطی اور حادثے کی شرح کم ہو جاتی ہے ۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ روزے کی حالت میں انسان کا جسم کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے اور خون میں گلوکوز کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں ذہن اور جسم کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے موف اپنایا کہ تھکان، کارکردگی میں کمی اور معصوم انسانی جانوں کو لاحق خطرات جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ پائلٹس دوران پرواز روزہ رکھنے سے گریز کریں۔جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر کے دستخط سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا کہ ‘اس اعلامیے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں روزہ رکھنے والوں کا لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے ‘۔اس حوالے سے آپریٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی بھرتیوں کے وقت کنٹریکٹ میں تمام افراد سے حلف نامے پر دستخط لیں کہ وہ رمضان میں دوران پرواز روزہ نہیں رکھیں گے ۔سول ایوی ایشن رولز 1994 کی شق 41(3) کے تحت جاری اس اعلامیے میں روزہ رکھنے کے خواہشمند افراد کو سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ روزہ نہیں چھوڑ سکتا تو وہ چھٹی کی درخواست دے سکتا ہے ۔آپریٹرز اور متعلقہ افراد کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ پائلٹس اور عملے کو مکمل پیروی کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس اعلامیے کے جاری ہونے سے قبل ہی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ہفتہ حفاظت منایا تھا جس میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے گئے تھے اور مذکورہ اعلامیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے ۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...