... loading ...
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ممبر اسمبلیوں میں نہیں رہ سکیں گے ۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسا قانون لے کر آئیں گے جس کے تحت ٹی ایل پی کے ممبر بھی نہیں رہ سکیں گے ۔ قانون کے تحت نہ یہ الیکشن میں حصہ لیں گے نہ کسی پارٹی میں شامل ہوسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پارٹی 2 سال پہلے 2017 میں بنی ہے ۔ آج تک خادم حسین رضوی اور سعد رضوی سے ملاقات نہیں ہوئی،میں کبھی بھی تحریک لبیک کے دھرنے میں نہیں گیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی،ہم عاشق رسولہیں، ایسی 100 وزارتیں ختم نبوت پر قربان کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک کا دھرنے اور انتشار کے علاوہ کوئی منشور نہیں ہے ۔ سیاستدان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بھی مشہوری ہو۔ تحریک لبیک نے پورے ملک کو سیل کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھر پور کوشش کی کہ مسودہ اسمبلی میں لے آئیں۔ تحریک لبیک والے بھرپور تیاری میں تھے ۔ تحریک لبیک کو30دن کا نوٹس دیا گیا ہے ۔ میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیرداخلہ کسی پارٹی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، اس ملک میں وزارت داخلہ کے امتحان کے دن کم ہوتے ہیں،مجھے اپنا مذہب چھوڑنا نہیں اور کسی کے فرقے کو چھیڑنا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ میں تمام علمائے کرام کا احترام کرتا ہوں،اللہ اور رسول کے بعد اس ملک کے بھی وفادار ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحری لبیک کے دھرنوں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ میں آکسیجن کے ٹرک سے اتار کر ڈاکٹرز کو مارا گیا، ایک پولیس اہلکار یونیفارم میں نماز پڑھنے گیا تو لوگوں نے اسے مارنا شروع کردیا،دھرنوں میں شہید اہلکاروں کو شہید پیکج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے ایف آئی اے اور امیگریشن کو پالیسی دینا،احتساب کیشعبے کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں،شہزاداکبر نہ میرے کام میں مداخلت کررہے ہیں اور نہ میں ان کے کام میں۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...