... loading ...
بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے سبب دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتالوں اور قبرستانوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت میں لگاتار تیسرے دن کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 24 ہزار سے زائد کیسز نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں سامنے آئے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے کہا کہ صورتحال بہت تشویشناک اور پریشان کن ہے، آکسیجن کی سپلائی بھی کم ہے اور ہر چار میں سے ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن سپلائی کے حامل تمام بیڈ بھر چکے ہیں جبکہ آئی سی یو بھی تیزی سے بھر رہے ہیں۔ادھر دہلی میں بڑھتے ہوئی اموات کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے۔دہلی کے وسط میں واقع قبرستان کے گورکن محمد شمیم نے کہا کہ اب ہمیں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تدفین سے منع کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 19 لاشیں آئیں لیکن ہم نے گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے 15 کی تدفین کی۔انہوں نے عوامی رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باوجود لاشوں کی تدفین کے لیے آنے والے افراد کسی قسم کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہے حتیٰ کہ بڑی تعداد ماسک کا استعمال بھی نہیں کررہی۔نئی دہلی بھارت میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک ہے جس میں ہفتے کے اختتام پر کرفیو نافذ کردیا گیا تھا کیونکہ وائرس کی اس دوسری لہر کے دوران ملک میں صحت عامہ کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔صحت کے اس بدترین بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر وزیراعطم نریندر مودی کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ بڑھتے کیسز کے باوجود ملک کے اہم مذہبی تہوار ‘کمبھ کا میلہ’ اور انتخابات جاری ہیں جس کی وجہ سے وائرس کے کیسز کی تعداد انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 34 ہزار 692 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ ہو گئی ہے جو امریکا کے بعد کسی بھی ملک میں کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی بھی کیسز کی تعداد میں پریشان کن حد تک اضافے کے بعد بیان دینے پر مجبور ہو گئے ہیں اور انہوں نے دریائے گنگا کے کنارے کمبھ کے میلے میں شریک لاکھوں افراد سے ایک جگہ جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ماہرین نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر مذہبی تہوار و اجتماعات اور بڑے پیمانوں پر انتخابی ریلیوں کا انعقاد نہ روکا گیا تو اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتے کے دن مغربی بنگال میں جاری انتخابات کے سلسلے میں دو اہم ریلیوں میں شرکت کرنا تھی جس میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کی توقع بھی تھی۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...